اڈیالہ جیل کے مچھرنوازشریف کے منتظر ہیں،اشرف بھٹی

اڈیالہ جیل کے مچھرنوازشریف کے منتظر ہیں،اشرف بھٹی

October 29, 2017 - 20:58
Posted in:

لاہور (آن لائن)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی بادشاہت آخری سسکیاں لے رہی ہے،شریف خاندان کیساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہ انکے اپنے اعمالوں کی سزا ہے،آئندہ انتخابات میں نااہل لیگ اورجھوٹوں کے کپتان نیازی خان کوووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے اوربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹوکوملک کا اگلا وزیراعظم بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزپارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اشرف بھٹی نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے اب نوازشریف کے جیل جانے کی باری ہے اوراڈیالہ جیل کے مچھرنوازشریف کا انتظارکررہے ہیں کیونکہ اس بارانہیں کوئی این آراونہیں ملے گا لہذا وہ ادھر ادھربھاگنے کی بجائے اپنے آپ کوخود ہی احتساب کیلیے پیش کردیں انہیں اب کوئی بھی نہیں بچاسکتا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}