آسٹریلین کرکٹر جان ہیسٹنگز خطرناک بیماری کا شکار

آسٹریلین کرکٹر جان ہیسٹنگز خطرناک بیماری کا شکار

October 12, 2018 - 09:05
Posted in:

آسٹریلین کرکٹر جان ہیسٹنگز خطرناک بیماری کا شکار ہو گئے ہیں، اس بیماری کی وجہ سے 32سالہ کھلاڑی کرکٹ سے وقتی طور پر الگ ہو گئے ہیں۔میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان ہیسٹنگزنےاپنی بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی بولنگ کرتا ہوں میرے پھیپھڑوں سے خون بہنے لگتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے میڈیکل ٹیسٹ کرائے تاہم اس بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی اور یہ پراسرار بن گئی ہے،یہ مرض میرے لیے جان لیوا ہوتا جا رہا ہے۔ جان ہیسٹنگز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب مکمل علاج کے بعد ہی کرکٹ کھیل سکوں گا۔ جان ہیسٹنگز نے ایک ٹیسٹ ، 29ون ڈے اور 9ٹی ٹوینٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی کھیل چکے ہیں ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}