آرمی چیف شہید ہارون بلور کے گھر پہنچ گئے

آرمی چیف شہید ہارون بلور کے گھر پہنچ گئے

July 12, 2018 - 13:05
Posted in:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کے گھر بلور ہاؤس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔آرمی چیف کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے اے این پی کے رہنما ہارون بلور پر خود کش حملہ کا ذمہ دار چیف سیکریٹری اور...آرمی چیف نے شہید ہارون بلور کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہل خانہ سے گفتگو بھی کی۔بعد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امن و امان کے حوالے سے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے انتخابی جلسے میں خود کش حملے کے نتیجے میں اے این پی رہنما اور شہید بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 14 افراد شہید ہوگئے تھے۔پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش بم دھماکے کا ایک اور...واقعے کے شہداء میں بعد میں اضافہ ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید افراد اسپتالوں میں دم توڑ گئے جن کی تعداد آج 22 تک پہنچ گئی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}