انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم ،تنخواہ دار طبقے کی رعایت کم ہوگئی

انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم ،تنخواہ دار طبقے کی رعایت کم ہوگئی

September 13, 2018 - 19:05
Posted in:

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2018 کے انکم ٹیکس آرڈیننس میں بعض ترامیم کر دی ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ آرڈیننس 2018 میں ترمیم کے ذریعے تنخواہ دار طبقے کے لیے دی گئی رعایت کم کردی گئی ہے۔چار لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا جبکہ 4 لاکھ سے 8 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ایک ہزار روپے ٹیکس ہو گا۔آٹھ لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 2 ہزار روپے ٹیکس ہو گا جبکہ 12 لاکھ روپے سے 24 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 5 فیصد انکم ٹیکس ہو گا۔حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2018 میں کی گئی نئی ترمیم کے مطابق 24 لاکھ روپے سے 48 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 60 ہزار روپے ٹیکس ہو گا، چوبیس لاکھ سے زیادہ اور 48 لاکھ روپے سےکم رقم پر10 فیصد اضافی ٹیکس دینا ہو گا۔اڑتالیس لاکھ روپے سے زیادہ سالانہ آمدن پر 3 لاکھ فکسڈ ٹیکس اور اضافی 15 فیصد دینا ہو گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ حکومت کا پیش کردہ فنانس بل 19-2018 میں ترمیم کر کے نیا بجٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}