انڈیا میں ہندوؤں کے ساتھ زیادتی!

انڈیا میں ہندوؤں کے ساتھ زیادتی!

July 10, 2018 - 06:22
Posted in:

تقریباً یہی بات نوبیل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے بھی اتوار کے روز کہی۔ وہ اپنی کتاب 'ہندوستان اور اس کے تضادات' کے لانچ کے موقع پر بول رہے تھے۔مسٹر سین نے کہا کہ سنہ 2014 کے بعد انڈیا نے غلط سمت میں بڑی چھلانگ لگائی ہے اور دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معشت ہونے کے باوجود وہ پیچھے کی طرف جا رہا ہے۔مسٹرسین اکثر بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ '20 سال پہلے خطے کے چھ ملکوں میں انڈیا (سری لنکا کے بعد) دوسرا بہترین ملک تھا۔۔۔ اب (پاکستان کے بعد) دوسرا سب سے خراب ملک ہے۔۔۔صرف پاکستان کی وجہ سے ہم سب سے خراب ہونے سے بچ گئے ہیں۔'انھوں نے کہا کہ 'آزادی کی لڑائی کے دوران یہ سوچنا بھی مشکل تھا کہ ہندو شناخت کا کارڈ کھیل کر کوئی سیاسی جنگ جیتی جاسکتی ہے۔۔۔لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}