انڈیا میں چوروں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا

انڈیا میں چوروں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا

November 15, 2017 - 05:52
Posted in:

انڈیا کے شہر ممبئی میں چوروں نے ایک حکومتی بینک کو 25 فٹ لمبی ایک سرنگ کھود کر لوٹ لیا ہے۔ چوروں کو یہ سرنگ کھودنے میں چار ماہ لگے۔ پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ کیش رقم اور زیور چوری ہوا ہے تاہم اس کی مالیت کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ اس واقعے کے منصوبہ سازوں نے بینک آف بروڈا کی عمارت کے ساتھ والی جگہ کرائے پر لی تھی تاکہ وہ بینک میں چوری کرنے کے لیے سرنگ کھود سکیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ چوری کرنے والوں نے ساتھ والی دکان میں ایک روزمرہ اشیا کی دکان بنائی تھی تاکہ کسی کو بھی اس حوالے سے شک نہ ہو۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پیر کے روز بینک ملازمین نوکری کے لیے پہنچے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چوری سنیچر کی شب کی گئی۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}