انور مجید کی درخواست کےجواب کیلئے ایف آئی اے نے مہلت لے لی

انور مجید کی درخواست کےجواب کیلئے ایف آئی اے نے مہلت لے لی

October 16, 2018 - 11:05
Posted in:

منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔جعلی بینک اکاونٹس کیس میں انور مجید کو بیٹے سمیت...سندھ ہائیکورٹ نے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت کی تو ایف آئی اے نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر نجف مرزا کو 20 نومبر کو طلب کرلیا۔کراچی میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار انور مجید کے...انور مجید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں اس لیے ادارے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائے۔درخواست میں انور مجید نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے سے ان کے خلاف زیر التواء انکوائری کی بھی تفصیلات مانگی جائیں۔کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ...واضح رہےایف آئی اےنے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزمان میں سے اہم ملزم قرار دیے گئے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور ان کے بیٹے خواجہ عبدالغنی مجید کو گرفتار کیا تھا ۔ایف آئی اے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں جب کہ تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیںبشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}