انسانی اعضا بیچنے والے جوڑے نے ’20 خواتین کو قتل کیا‘

انسانی اعضا بیچنے والے جوڑے نے ’20 خواتین کو قتل کیا‘

October 09, 2018 - 17:52
Posted in:

میکسیکو میں پولیس ایک ایسے جوڑے سے تفتیش کر رہی ہے جس پر بچہ گاڑی میں انسانی اعضا چھپا کر لے جانے اور کم از کم دس افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتاری کے بعد ایک سماعت کے دوران کارلوس نامی مرد نے اعتراف کیا کہ اس نے میکسیکو سٹی کے مضافات میں 20 عورتوں کو قتل کیا ہے۔ تفتیش کاروں کو جوڑے کے فلیٹ اور قریب ہی واقع ایک اور عمارت سے انسانی اعضا ملے جو سیمنٹ سے بھری بالٹیوں اور فریج میں رکھے ہوئے تھے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا انسانی اعضا بیچا کرتا تھا، لیکن یہ نہیں معلوم کہ ان کا گاہک کون تھا۔اس کیس کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سے میکسیکو سٹی کے مضافات میں واقع غریب علاقے میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب کارلوس کو گرفتار کیا گیا تو اس نے پولیس سے پہلے نہانے اور سوٹ پہننے کی اجازت مانگی اور کہا کہ ’میں گھٹیا مجرم نہیں ہوں‘۔ میکسیکو اپنے خطے میں وہ ملک ہے جہاں پر ہر سال لاپتہ ہونے والی خواتین کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ رواں سال جنوری سے اپریل کے دوران میکسیکو میں 395 لوگ لاپتہ ہوئے جن میں سے 207 خواتین تھیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}