امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنا قانون کے منافی ہے، سعد رفیق

امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنا قانون کے منافی ہے، سعد رفیق

February 23, 2018 - 06:51
Posted in:

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنے کا فیصلہ غیرمنصفانہ اور قانون کے منافی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ راجا ظفرالحق مسلم لیگ ن کے منتخب چیئرمین ہیں اور انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار ہے، اگر کوئی ووٹ کم ہوا تو ذمہ داری غیرمنصفانہ فیصلہ کرنے والوں پر ہو گی۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور اس کے امیدواروں کی حق تلفی کی گئی، امیدواروں کو ان کی مرضی کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنےپرمجبورکیاگیاہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کےپی کا ناکام حکمران اقتدار کی بھوک سے مرا جا رہاہے، گھرمیں چھپ کر بیٹھنےکی بجائےعمران خان میدان میں کیوں نہیں آتے، موجودہ عدم استحکام کی بڑی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔

var screenWidth = screen.width;
if(screenWidth < 990){
document.getElementsByClassName("OUTBRAIN")[0].setAttribute("data-widget-id", "MB_1");
}
بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}