امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی مسلمان خواتین

امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی مسلمان خواتین

November 07, 2018 - 13:29
Posted in:

مشی گن سے منتخب ہونے والی راشدہ طلیب اور منی سوٹا سے الہان عمر کو پہلی مسلمان خواتین ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے جنھوں نے ڈیموکریٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے کانگریس کے ایوان نمائندگان تک رسائی حاصل کرلی ہے۔یہ دونوں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور مسلمانوں کے خلاف کی گئی گفتگو کی شدید مخالفت کرتی ہیں۔امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں امریکی مسلمانوں نے حصہ لیا تھا جن کی تعداد تقریباً سو کے قریب تھی۔

پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 48 فیصد امریکی مسلمانوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں انھیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس میں سے تین چوتھائی نے کہا کہ 'یہ برتاؤ بہت زیادہ ہے' جبکہ 74 فیصد نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا رویہ ان کے ساتھ دوستانہ نہیں ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}