امریکی مفاد کیلئے اپنے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، خواجہ آصف

امریکی مفاد کیلئے اپنے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، خواجہ آصف

March 02, 2018 - 12:06
Posted in:

وزیر خارجہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ امریکا اگر خطے میں امن چاہتا ہے تو پہلے اپنی پالیسی کی وضاحت کرے ،پاکستان کسی بھی قیمت پر امریکی مفادات کیلئے اپنے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ایک بیان میں وزیر خارجہ نے افغان طالبان کو سیاسی قوت قرار دیا ان کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے کیونکہ طالبان افغانستان کی سیاسی قوت ہیں،افغان حکومت و طالبان میں مذاکرات کو پاکستان سپورٹ کرے گا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکی مفادات پاکستانی مفادات سے بالا نہیں،پاکستان اپنے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور کسی بھی قیمت پر اب اپنے مفادات کے بدلے امریکی مفادات پورے نہیں کریں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ اداروں نے اپنے مفادات کوقومی مفادات کا نام دیا ہے لیکن قومی مفاد ذاتی و ادارہ جاتی مفاد سے بالا تر ہوتا ہے جبکہ پاکستان جلد غیر یقینی صورت حال سے نکل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ کہا بھارت وہ ہمسایہ ہے جسے امن پسند نہیں، امریکا پاک بھارت مذاکرات کے لیے تلقین ضرور کرے اگر وہ خطے میں کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو پہلے اپنی پالیسی میں توازن پیدا کرے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

var screenWidth = screen.width;
if(screenWidth < 990){
document.getElementsByClassName("OUTBRAIN")[0].setAttribute("data-widget-id", "MB_1");
}
بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}