امریکی اقدام کے خلاف امت متحد ہوجائے ،سینیڑ ساجد میر 

امریکی اقدام کے خلاف امت متحد ہوجائے ،سینیڑ ساجد میر 

December 07, 2017 - 21:00
Posted in:

لاہور (خصوصی رپورٹر)امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجدمیر نے امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر نے کے اقدام کو سفارتی دہشت گردی قراردیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ دراصل مسلمانوں کے خلاف’’طبلِ جنگ بجایا گیا ہے۔ ہم اسے فلسطین میں قیام امن کی کوششوں کے لیے موت کا پروانہ سمجھتے ہیں ۔امریکا آگ سے مت کھیلے ، امریکی صدر کے اس اقدام کی وجہ سے خطے میں افراتفری اور خانہ جنگی کا خطرہ ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا اسلامی دنیا خصوصا عرب دنیا کے لیے بہت بڑا ا لمیہ ہے۔ خطے میں قیام امن کے خواہش مند وں کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے ۔ اس اعلان کے بعد خطے میں امن کی کوششوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اسلامی ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا ۔ اسلامی فوجی اتحاد کا دائرہ اب وسیع کرنا ہوگا ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سفارتی جارحیت کا بھی راستہ روکنا ہو گا ۔ امریکی صدر نے یہودی لابی کو خوش کیا۔ ان سے خیر کی کوئی توقع نہیں رہی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}