امریکا کا چین کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی برآمدات محدود کرنے کا اعلان

امریکا کا چین کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی برآمدات محدود کرنے کا اعلان

October 12, 2018 - 11:05
Posted in:

امریکا نے چین کو سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی برآمدات محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا استعمال اقتصادی فائدے یا فوجی مقاصد کے لیے کرسکتا ہے۔امریکی وزیر توانائی رِک پیری Rick Perry کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان سول نیوکلیئر تعاون کی حدود طے شدہ ہیں، ان حدود سے باہر جاکر ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے چین کی کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا چین کو سویلین نیوکلیئر برآمدات جاری رکھے گا لیکن جانچ پڑتال کا عمل سخت کر دے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}