امریکا اور بھارت نے کشمیر پر گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے، ناصر جنجوعہ

امریکا اور بھارت نے کشمیر پر گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے، ناصر جنجوعہ

December 18, 2017 - 12:46
Posted in:

مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور بھارت نے کشمیر پر گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے اور اس مسئلہ پر امریکا بھارت کی زبان بول رہا ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی پالیسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکا اور مغرب کا ساتھ دینے پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج شرپسند عناصر ہتھیار ڈال رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب امریکا افغانستان میں شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت کو افغانستان میں کردار دے دیا گیا، پاکستان کو سنگین دھمکیاں دی گئیں اور بھارت کو پاکستان پر ترجیح دی گئی جب کہ امریکا سی پیک کی مخالفت بھی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں استحکام اولین ترجیح ہونی چاہیے، امریکا افغانستان میں شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، امریکا پاکستان پر حقانی اور طالبان کا ساتھ دینے کا الزام لگاتا ہے جب کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکا اور مغرب کاساتھ دینے پر ہوئی۔
ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان مزید مضبوط ہورہے ہیں، بھارت ہتھیاروں کا ذخیرہ کررہا ہے، چین اور روس سے مقابلے کے لیے امریکا خطے میں عدم توازن پیدا کررہا ہے، جنوبی ایشیا کی سلامتی دباؤ میں ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}