امرسدھو کے لنڈا بازار میں آتشزدگی متعدد دکانوں کو نقصان، آگ پر قابو پالیاگیا

امرسدھو کے لنڈا بازار میں آتشزدگی متعدد دکانوں کو نقصان، آگ پر قابو پالیاگیا

December 07, 2017 - 20:57
Posted in:

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے چنگی امرسدھو کے لنڈا بازار میں آگ لگ گئی، آگ نے متعدد دکانوں کولپیٹ میں لے لیا۔آگ لگتے ہی فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا، فائربریگیڈ کی کئی گاڑیاں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کافی جدوجہد کے بعد لگی ہوئی آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔آگ سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا انداز ہ نہیں ہوسکا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}