امجد جاوید سلیمی نئے آئی جی پنجاب مقرر

امجد جاوید سلیمی نئے آئی جی پنجاب مقرر

October 15, 2018 - 15:05
Posted in:

آئی جی پنجاب محمد طاہر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا جس کے بعد نئے آئی جی امجد جاوید سلیمی نے چارج سنبھال لیا۔ضمنی انتخابات کے بعد اب وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا ہے اور محمد طاہر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔پنجاب پولیس کے نئے سربراہ امجد جاوید سلیمی اپنے دفتر پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پولیس کے جوانوں نے انہیں سلامی پیش کی دی۔الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب طاہر خان کو ہٹا کر...اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ پنجاب کے مسائل بہت اور پولیس کم ہے، پولیس کی تعداد اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائیں گے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ ایف آئی آر کے اندراج کو ہرصورت یقینی بنائیں گے اور عوامی سہولت کےلیے پولیس میں اصلاحات کی جائیں گی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}