امام الحق کی انگلی میں فریکچر ہو گیا

امام الحق کی انگلی میں فریکچر ہو گیا

October 11, 2018 - 19:05
Posted in:

دبئی ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹس مین امام الحق کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہو گیا۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہے اور وہ مزید فیلڈنگ نہیں کر سکیں گے۔بائیس سالہ امام الحق نے اس سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔دبئی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا چوتھا ٹیسٹ ہے جہاں آسڑیلیا کے خلاف انہوں نے پہلی اننگز میں 76 اور دوسری اننگز میں 48 رنز بنائے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر سے ابوظہبی ٹیسٹ میں اوپنر کی شرکت مشکل ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}