امام الحق سر پر گیند لگنے سے زخمی

امام الحق سر پر گیند لگنے سے زخمی

November 09, 2018 - 22:05
Posted in:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق سر اور چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ابوظہبی میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 210 رنز کا ہدف دیا، جواب میں پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور امام الحق نے اوپننگ کی۔کیوی فاسٹ بولر فرگوسن 13 واں اوور کرانے آئے،انہوں نے پہلی گیند ہی بائونسر کرائی،جسے ہک کھیلنے کی کوشش میں امام الحق مس کرگئے اور وہ سر اور چہرے کے کچھ حصے سے جا ٹکرائی۔امام الحق نے دوبارہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی لیکن پھر لڑکھڑانے کی وجہ سےوہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔ امام الحق کو فرگوسن کا تیز بائونسر سر کے بجائے چہرے پر لگا، انہیں میدان سے لینے کے لئے ایمبولنس میں بھی بلائی گئی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}