الیکشن کے دن تکلیف اٹھائیں، پی ایس پی کو کامیاب بنائیں

الیکشن کے دن تکلیف اٹھائیں، پی ایس پی کو کامیاب بنائیں

July 12, 2018 - 21:05
Posted in:

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے پی ایس پی امیدواروں کو بھاری مارجن سے کامیاب کرائیں، الیکشن کے ایک دن تکلیف برداشت کرکے پولنگ اسٹیشن پہنچیں پھر تمہارے تمام مسائل تمہارے منتخب کردہ نمائندے حل کریں گے۔ریلی کی صورت میںملیر پہنچنے والے مصطفیٰ کمال نےیہ بات این اے 239، پی ایس 93 کے الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اور بتایا کہ ریلی کے انعقاد نے پاک سر زمین پارٹی کی ڈولفن کے حق میں فیصلہ دے دیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ اہلیان ملیر کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ پی ایس پی ملیر سے کامیاب ہوچکی ہے۔انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتےہوئے کہا کہ اس نے لوگوں کے دلوں کو پی ایس پی کے حق میں پھیر دیااور اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو فجر کی نماز کے بعد سے ہی پولنگ اسٹیشن پر لمبی لمبی قطاریں بنانی ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}