الیکشن کمیشن کا پی کے23شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم

الیکشن کمیشن کا پی کے23شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم

August 10, 2018 - 14:05
Posted in:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 23شانگلہ میں خواتین کے 10فیصد سے کم ووٹ کاسٹ کرنے پر انتخابات کالعدم قراردیتے ہوئے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔پی کے23 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسف زئی کامیاب قرار پائے تھے۔الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ پی کے 23 شانگلہ میں دوبارہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا۔اس سے قبل اس حلقے میں خواتین ووٹرز کے 5فیصد ٹرن آؤٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کامیاب امیدوارکی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمدرضاکی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے اس معاملے کی سماعت کی تھی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}