الیکشن کمیشن نے عمران خان کی معافی قبول کرلی

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی معافی قبول کرلی

August 10, 2018 - 14:05
Posted in:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی معافی قبول کر لی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے ووٹ کی رازداری ظاہر کر نے پر از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے عمران خان کی معافی قبول کرلی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کا این اے 53سے کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان کا جواب اور بیان حلفی جمع کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر ازخودنوٹس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا خان کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن کر رہا تھا جس نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے، بابر اعوان کے معاون وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بابر اعوان کچھ دیر تک پہنچ رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹر بابر اعوان سے زیادہ ہمیں یہاں جواب چاہیے تھا، عمران خان سے دستخط شدہ معافی نامہ اوربیان حلفی طلب کیا گیا تھا۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نےعمران خان سے دستخط شدہ معافی نامہ اور بیان حلفی طلب کیا تھا جس پر بابر اعوان نے اپنے دستخط سے عمران خان کا معافی نامہ جمع کرایا تھا۔ الیکشن کمیشن نےبابراعوان کےدستخط والامعافی نامہ مستردکردیاتھا، تاہم آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دیا گیا جواب اور بیان حلفی جمع کرلیا۔ عمران خان پرحلقہ این اے53 میں ووٹ ڈالتے ہوئے رازداری برقرار نہ رکھنےکا الزام تھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}