اللہ کے سامنے وعدہ کرتا ہوں کہ سخت احتساب کروں گا، عمران خان

اللہ کے سامنے وعدہ کرتا ہوں کہ سخت احتساب کروں گا، عمران خان

August 17, 2018 - 19:05
Posted in:

نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ اللہ کے سامنے وعدہ کرتے ہیں کہ ملک کوبرےحال تک پہنچانے والوں کا سخت احتساب کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کسی ڈاکو کواین آر او نہیں ملے گا۔ بائیس سال کی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں کسی ڈکٹیٹر کی گود میں نہیں  پلا ۔ نہ میرا والد سیاست میں تھا نہ ہی مجھے سیاست کا تجربہ تھا۔ میں ایک ایک آدمی کو کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔ میں بائیس سال کی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قاعد اعظم محمد علی جناح میرے رہنما تھے۔ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ جو لوگ ملک سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک لے گئے تھے وہ واپس لاؤں گا۔پچھلے سالوں میں جو قرضہ چڑھایا ہے ان کا سخت احتساب کریں گے کہ کیسے انہوں نے ہمارے بچوں کا مستقبل ضائع کیا۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}