القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کیخلاف دفاع پاکستان کونسل کا احتجاج

القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کیخلاف دفاع پاکستان کونسل کا احتجاج

December 07, 2017 - 23:56
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃ الدعوۃ کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔لاہور،اسلام آباد،پشاور، ملتان، کوئٹہ،حیدر آباد،فیصل آباد،بہاولپور و دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں و ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور امریکا و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔لاہور میں دفاع پاکستان کونسل کے تحت پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے آج بھی ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا اور چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق، حافظ محمد سعید،حافظ عبدالرحمن مکی،مولانا امیر حمزہ ،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر و دیگر کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان مسلم دنیا کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے۔امت مسلمہ کا ہر فرد قبلہ اول کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے کو تیار ہے۔پاکستانی قوم امریکی فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔مسلم حکمران متحد ہو کر بیت المقدس کے تحفظ کے لیے مضبوط لائحہ عمل اختیار کریں۔ مسلمان ممالک امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}