العزیزیہ ریفرنس دوسری عدالت منتقلی کی درخواست خارج

العزیزیہ ریفرنس دوسری عدالت منتقلی کی درخواست خارج

July 12, 2018 - 14:05
Posted in:

احتساب عدالت نے نواز شریف کی العزیزیہ ملز ریفرنس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کردی۔احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جج نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس منتقل کرنے کا اختیار ہائیکورٹ کے پاس ہے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد میں خود ریفرنس منتقل نہیں کر سکتا۔اس موقع پرنوازشریف کےوکیل خواجہ حارث نےموقف اپنایا کہ جن باتوں پر فیصلہ آچکا ہے وہ دوسرے ریفرنسز میں بھی مشترک ہیں، انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہئے۔نیب پراسیکیوٹر نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ فرد جرم آپ نے عائد کی ساری سماعت آپ کے سامنے ہوئی، بہتر ہے ریفرنسز پر سماعت بھی آپ کریں۔اس موقع پر احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کر دی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}