اقوام متحدہ میں پاکستان کا مثبت کردار، حکام کی تعریف

اقوام متحدہ میں پاکستان کا مثبت کردار، حکام کی تعریف

July 12, 2018 - 19:05
Posted in:

اقوام متحدہ میں مثبت کردار ادا کرنے پر عالمی تنظیم کے اعلی حکام نے پاکستان کی خدمات کو سراہا ہے۔ذرائع کے مطابق انڈر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ’الیسن اسمیل‘کا کہنا ہے کہ عالمی تنظیم میں شمولیت سے اب تک پاکستان اور اقوام متحدہ کے قریبی تعلقات رہے ہیں۔ نیویارک میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں تقریب ہوئی جس سےخطاب کرتے ہوئے الیسن اسمیل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں اس وقت پاکستان کے 6 ہزار اہلکار موجود ہیں جبکہ پاکستان سلامتی کونسل کا 7 مرتبہ رکن رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سرگرمیوں میں گزشتہ دہائیوں میں ایک لاکھ 70 ہزار پاکستانی خدمات انجام دے چکے ہیں اوران مشنز میں 146 پاکستانی اپنی جانوں کے نذرانے بھی دے چکے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}