اسپتالوں میں فیس کی مد میں جمع ہونیوالی رقم کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف تحریک التوا جمع 

اسپتالوں میں فیس کی مد میں جمع ہونیوالی رقم کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف تحریک التوا جمع 

December 07, 2017 - 20:59
Posted in:

لاہور (آن لائن)اسپتالوں میں مریضوں سے فیس کی مد میں جمع ہونے والی رقم کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے جس میں رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے نشاندہی کی ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے اس مد میں پیسے کھائے جا رہے ہیں اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حصہ تقسیم نہیں ہو رہا انہوں نے اپنی تحریک میں کہا ہے کہ فارمولے کے مطابق حکومتی شیئر 45فیصد ،ڈاکٹرز کا 35فیصد اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا20فیصد ہے لیکن اسپتال انتظامیہ اس میں من مانی کر رہی ہے کیونکہ ڈاکٹروں کی فیس شیئر کو پرائیویٹ پریکٹس سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو پرائیویٹ پریکٹس کی اجازت ہی نہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل نے خلاف قانون نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو حکومت ، عدالت اور گورنر کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ، شعیب صدیقی نے قرار داد میں کہا ہے کہ عدالت عالیہ ،محتسب پنجاب او ر گورنر پنجاب کو پیرا میڈیکل اسٹاف کی طرف سے کی گئی اپیلو ں میں ان کے حق میں فیصلے بھی دیے گئے لیکن لاہور کے اسپتالوں کی انتظامیہ نے ان فیصلو ں کی بھی دھجیاں بکھیر دیں ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}