اسٹیبلشمنٹ نہیں‘ حکمران18 ویں ترمیم سے کھلواڑ کررہے ہیں‘طارق مدنی 

اسٹیبلشمنٹ نہیں‘ حکمران18 ویں ترمیم سے کھلواڑ کررہے ہیں‘طارق مدنی 

November 05, 2017 - 20:00
Posted in:

171105-02-1
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملکی آئین پر من و عن عملدرآمد کیا جائے تو بہت سے مسا ئل حل ہو سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پی اے سی سندھ کے صوبائی صدر مولانا عبدالماجد فاروقی ، قاری محمد حسن رحیمی و دیگر رہنماؤں سے ایک ملاقات میں چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کے 18ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیان پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ طارق مدنی نے کہا کہ دراصل حقیقت یہ ہے کہ ا سٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ خود حکمران18 ویں ترمیم سے کھلواڑ کررہے ہیں اورترمیم میں حاصل حقوق عوام سے چھیننے میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے کہ18ویں ترمیم کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں ا ور اس کے ا صل ذمے دار نا صرف موجودہ حکمران ہیں بلکہ ماضی کے حکمران بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے18 ویں ترمیم سے قبل کے حاصل حقو ق تک چھین لیے ہیں۔
جس کی ایک واضح مثال محکمہ زکوٰۃو عشرسے زکواۃ مستحقین کو ملنے والے فنڈز کی بند ش ہے حکمرانوں کی جانب سے زکوٰۃفنڈزکی بندش جیسی مذموم کارروائیوں سے پتا چلتا ہے کہ ہمارے حکمران بے حسی میں بہت آگے نکل چکے ہیں حتیٰ کہ یہ ز کو ٰ ۃ مستحقین کا فنڈز تک ہڑپ کر نے میں دریغ نہیں کررہے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}