اسلام آباد بار کونسل نے 2جعلی وکلاء کی رکنیت منسوخ کر دی

اسلام آباد بار کونسل نے 2جعلی وکلاء کی رکنیت منسوخ کر دی

September 26, 2018 - 15:05
Posted in:

سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آباد بار کونسل نے جعلی وکلاء کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا، ایل ایل بی کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر دو وکلاء کی رکنیت منسوخ کر دی گئی، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ریاست علی آزاد کے مطابق سپریم کورٹ نے ہدایات دیں تو جعلی ڈگری رکھنے والے وکلاء کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جا ئے گی۔ اسلام آباد بار کونسل کے صدر کا کہنا ہے کہ زریاب سلطان اور قاضی اعتماد کی ایل ایل بی کی ڈگری کی تصدیق نہیں ہوئی ہے،جس پر ان دونوں افراد کو وکالت کرنے سے روک دیا گیا ہے،جبکہ ان کے بطور وکیل شناخت کرانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ریاست علی آزاد نے مزید کہا کہ وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق ریکارڈ موصول ہو رہا ہے، تمام وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہوا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج شام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات طے ہے، جس میں انہیں اس صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}