اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات

اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات

July 13, 2018 - 04:00
Posted in:

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ کی صورت میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ایئرلائینز کے آفس سمیت تمام دفاتر کو بند کروا دیا گیا، سیکورٹی اداروں اور اے ایس ایف نے ایئرپورٹ کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ادھر مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف کو لاہور سے گرفتار کر کے ممکنہ طور پر راولپنڈی منتقل کرنے کی صورت میں ن لیگ راولپنڈی تک مارچ کرے گی، شہباز شریف مارچ کی قیادت کریں گے۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}