اسلام آباد انتظامیہ کو کل تک دھرنا ختم کرانے کا عدالتی حکم جاری

اسلام آباد انتظامیہ کو کل تک دھرنا ختم کرانے کا عدالتی حکم جاری

November 17, 2017 - 11:45
Posted in:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنا ختم کرنے کا حکم نہ ماننے کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو کل تک دھرنا ختم کرانے کا حکم جاری کردیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ دھرنا ختم کرانے کے لیے ایف سی اور رینجر کی مدد بھی لے سکتی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پورے شہر کے حقوق سلب کر لیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا عدالتی حکم میں مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ ناکام ہو گئی ہے،گزشتہ 10 دن میں انتظامیہ نے کرکٹ کے تماشائی کا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہائیکورٹ حکم کے باوجود فیض آباد پر دھرنا تاحال جاری
اس سے قبل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مذہبی جماعت کےسربراہ کو دھرنا ختم کرنےکے لیے خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر دھرنا ختم نہ کیا گیا توقانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:ہائیکورٹ کا مذہبی جماعتوں کو دھرنا ختم کرنے کا حکم
واضح رہے کہ ایک مذہبی و سیاسی جماعت 'تحریک لبیک نے فیض آباد انٹرچینج پر 13 روز سے دھرنا دے رکھا ہے، جس میں وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}