اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری‘ 21نومبر کو پیش کرنے کا حکم۔نواز شریف کیخلاف کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری‘ 21نومبر کو پیش کرنے کا حکم۔نواز شریف کیخلاف کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

November 14, 2017 - 23:43
Posted in:

اسلام آباد (خبرایجنسیاں) احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 21 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دوران سماعت ضامن احمد علی قدسی کی سرزنش کی اور استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کہاں ہیں؟ضامن نے بتایا کہ اسحاق ڈار کو صحت یاب ہونے میں مزید 3سے 6ہفتے لگیں گے، اس وقت تک انہیں پیشی سے استثنا دیا جائے۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردیا ۔علاوہ ازیں نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔سماعت کے دوران فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں تفتیشی افسر محمد کامران کا بیان بھی قلمبند کرلیا۔تفتیشی افسر محمد کامران نے بتایا کہ حسن اور حسین نواز جان بوجھ کر مفرور ہیں لہٰذا انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی جانب سے حسین نواز کے 4بینک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ احتساب عدالت میں مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف 3نیب ریفرنسز کی سماعت آج بدھ کو ہو گی۔ دوسری جانب ریفرنسز یکجا نہ کرنے سے متعلق فیصلے کے خلاف نواز شریف نے احتساب عدالت کا فیصلہ دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیااسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیرغور نہیں لایا گیاتینوں ریفرنسز کو یکجا نہ کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی جب کہ3ریفرنس یکجا نہ کرنے کے فیصلے پر وفاق اور احتساب عدالت سے پیر تک جواب طلب کر لیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}