اب یاسر شاہ کو ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا جائے گا، انضمام

اب یاسر شاہ کو ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا جائے گا، انضمام

December 06, 2018 - 20:05
Posted in:

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یاسر شاہ کے ورلڈ ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اب یاسر شاہ ون ڈے ٹیم میں بھی شمولیت کے لئے پلان میں شامل ہیں ۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فخر زمان، محمد عباس اور شاداب خان دورہ افریقا کے لیے سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔لاہور میں کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ یاسر شاہ کے ریکارڈ پر سب کی طرح وہ بھی خوش ہیں، اب یاسر شاہ کو ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا جائے گا۔انضمام الحق نے کہا کہ فخر زمان اور شاداب خان کی انجریز پریشان کن نہیں جبکہ محمد عباس کو صرف آرام کی ضرورت ہے، یہ کھلاڑ ی جنوبی افریقا کے دورے کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ وہ سندھ پنجاب کی بنیاد پر نہیں پاکستان کی ٹیم منتخب کرتے ہیں، سرفراز احمد ایک اچھا کپتان ہے، اس کی کارکردگی میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ جس عمر میں ہیں انہیں اے ٹیم میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}