آیوڈین کی کمی آپ کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے؟

آیوڈین کی کمی آپ کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے؟

February 13, 2018 - 13:30
Posted in:

آیوڈین ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے لیکن ہم اس کی اہمیت سے بے خبر ہیں۔ یہ تھارائیڈ ہارمونز کا ایک اہم جزو ہے جو ہمارے میٹابولزم کو مضبوط کرتا ہے۔آیوڈین کے بغیر ہم شدید جسمانی مسائل کا سامنا کریں گے۔لیکن ہم میں سے اکثریت کو یہ معلوم نہیں کہ ہمیں آیوڈین کی کتنی ضرورت ہے اور یہ کہاں سے آتی ہے۔یہ بھی پڑھیےماؤں کی جان بچانے والی ویڈیو لِنک کِٹناریل کا تیل اتنا ہی غیر صحت مند جتنی چربی’چکنائی خواتین سے زیادہ مردوں کے لیے مضر‘سرے یونیورسٹی میں غذائی ادویات کی پروفیسر مارگریٹ رے مین نے کہا ہے کہ بہت سی جدید 'صحت مند غذاؤں' میں آیوڈین کی کمی ہے جو حاملہ خواتین میں آیوڈین کی کمی کا خطرہ بنتی ہیں۔

آیوڈین کہاں سے آتی ہے اور ہمیں کنتی آیوڈین چاہیے؟سمندر دنیا میں آیوڈین پیدا کرنے والے سب سے بڑا جز ہے۔ بارش کی وجہ سمندر کے قریب رہنے والے افراد آیوڈین کی کمی پودوں اور جانوروں کے ذریعے پوری کر لیتے ہیں جبکہ ایسے علاقے جہاں بارش نہیں ہوتی وہاں کے افراد کے لیے آیوڈین کی کمی ایک مسئلہ رہتی ہے۔یہ صورت حال پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کی بھی ہے۔ ان میں پاکستان کے شمالی علاقے اور اٹلی، روس، سینٹرل ایشیا اور افریقہ کے علاقے شامل ہیں۔ خواتین کو روزانہ 150 سے 300 یو جی جبکہ مردوں کو 150 یو جی کی ضرورت ہوتی ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}