آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

April 16, 2018 - 22:53
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی)سابق صدرآصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور سابق صدر نے بلوچستان کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسیحی برادری کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے اقلیتوں کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کی ممتاز سیاسی شخصیات نے زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر خزانہ نوابزادہ محسن علی خان، پی ٹی آئی حیات آباد کے صدر ڈاکٹر الیاس خٹک اور اے این پی کے رہنما افراسیاب خٹک کے بھتیجے مطیع اللہ خٹک شامل ہیں۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، سابق وفاقی وزیر لال خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}