آسٹریلیا کا 15 سالہ لڑکا ڈرون ریسنگ کا فاتح

آسٹریلیا کا 15 سالہ لڑکا ڈرون ریسنگ کا فاتح

November 06, 2018 - 05:05
Posted in:

آسٹریلیا کے ایک 15 سالہ لڑکے نے ایف اے آئی ڈرون ریسنگ عالمی چیپمئین شب جیت لی ہے۔ روڈی براؤننگ نے چین میں منعقد ہونے والے اس مقابلے کے 120 شرکا کو شکست دی۔ ان کی اس جیت کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم گروپ ٹائٹل بھی جیت گئی۔ وہ سویڈن اور جنوبی کوریا سے آگے نکل گئے۔ تھائی لینڈ کی ایک 11 سالہ ریسر ونرایا واناپونگ نے خواتین کا ٹائٹل جیتا۔ اس ڈرون ریس میں شرکا کو اپنے تخلیقات کو رکاوٹوں بھری فضا میں تیز رفتاری سے اڑانا تھا۔ ان پائلٹس کو اپنے ڈرونز کو سر پر لگائے گئے خصوصی آلات کی مدد سے ڈرونز میں لگے کیمروں سے دیکھتے ہوئے اڑانا تھا۔

ان کا کہنا تھا ’میں ہر روز ڈرون اڑاتی ہوں۔ جب سکول نہیں ہوتی تو سارا سارا دن۔‘ایف اے آئی کا کہنا ہے کہ ڈرون ریسنگ تیزی سے بڑھنا ہوا کھیل ہے۔ اس کے دنیا بھر میں مختلف مقابلے ہوتے ہیں۔ امریکہ میں ہونے والے مقابلے ڈرون ریسنگ لیگ کو ای این پی ایس اور سکائی ٹیلی وژن نشر بھی کرتے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}