کابل میں کیڈٹس کی بسوں پر حملے، ’کم از کم 30 ہلاک‘

Printer-friendly versionSend by emailPDF version

افغانستان میں پولیس بس پر حملہ، متعدد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب واقع ضلع پغمان کے گورنر حاجی محمد موسیٰ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا۔پغمان کے گورنر نے بی بی سی کے نامہ نگار محفوظ زبیدی کو بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 40 کے قریب پولیس کیڈٹس ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل کے مغربی علاقے میں پولیس کے کیڈٹس کو لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر دو بم حملے کیے گئے۔خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل کابل میں نیپال سے تعلق رکھنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ سکیورٹی اہلکار کابل میں کینیڈین سفارتخانے کے لیے کام کر رہے تھے۔مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہ