مردان میں دھماکہ، 11 افراد زخمی

Printer-friendly versionSend by emailPDF version

مردان میں دھماکہ، 11 افراد زخمی

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے ایک بازار میں ہونے والے ایک دھماکے میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح مران کے خواجہ گنج بازار میں پیش آیا۔٭ مردان میں سرکاری دفتر میں خودکش دھماکہ* مردان میں بم حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی٭ مردان میں نادرا کے دفتر پر خودکش حملہ، کم سے کم 26 افراد ہلاکحکام کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 11 میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔شدید زخمی ہونے والے دو افراد کی شناخت ابو بکر اور یحییٰ کے نام سے کی گئی ہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔خیال رہے کہ مردان میں ہی گذشتہ برس دسمبر میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے دفتر پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

BBCUrdu.com بشکریہ