دل میں ’خراش‘ سے دل کے شدید دورے کی پیش گوئی

Printer-friendly versionSend by emailPDF version

دل میں ’خراش‘ سے دل کے شدید دورے کی پیش گوئی

دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں سینے پر دباؤ یا نچوڑ جیسا محسوس ہوتا ہے اور درد سینے سے اٹھ کر جبڑے، گردن، بازو یا پیٹھ کی جانب جاتا ہوا محسوس ہوتا ہے

برطانوی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ دل کے پٹھوں میں خراش اور خون کا بہاؤ دیکھ کر یہ بتایا جا سکتا ہے کہ دل کا دورہ کتنا شدید ہے اور اس کا کتنا دیر پا نقصان ہو سکتا ہے۔گلاسگو کی ٹیم نے کہا کہ جن مریضوں میں اس طرح کے آثار سکین میں دیکھے گئے انھیں شدید مسائل جیسے ہارٹ فیل وغیرہ کا سامنا رہا۔اس تحقیق سے یہ امید کی جا رہی ہے اس معاملے میں مستقبل میں دل کی بمیاری کی پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔برطانیہ کے نصف لوگوں کا دل کمزور ہو جاتا ہے اور دل کا دورہ اس کا اہم سبب ہے۔

سکین میں نظر آنے والی خراش سے مستقبل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے

دل کے کمزور ہوجانے والے لوگ روزمرہ کا معمولی کام جیسے سیڑھیاں چڑھنے وغیرہ کا کام نہیں کر سکتے۔اس کے آثاراس طرح عیاں ہوتے ہیں کہ دل میں اتنی قوت نہیں ہوتی ہے کہ وہ خون کو ٹھیک طرح سے جسم کے مختلف حصوں تک پہنچا سکے۔اس کی وجہ سے کسی شخص کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے وہ تھک جاتا ہے اور اگر اس کا علاج نہیں کیا گیا تو خون پاؤں اور پھیپھڑوں میں جمع ہو سکتا ہے۔اس کے لیے دوائیں ہیں لیکن انھیں طویل مدت تک لینا ہوتا ہے۔

iStock

کمزور دل جسم کے باقی حصوں تک مناسب مقدار میں خون نہیں پہنچا پاتا ہے

بعض لوگ جن کا دل کمزور ہو جاتا ہے انھیں سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔اس ضمن میں ہرکسی میں ایک طرح کے آثار نہیں ہوتے لیکن عام آثار یہ ہیں:

  • سینے میں درد: اس میں سینے پر دباؤ یا نچوڑنے جیسا محسوس ہوتا ہے اور درد سینے سے اٹھ کر جبڑے، گردن، بازو یا پیٹھ کی جانب جاتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
  • سانس کا مختصر ہونا
  • کمزوری محسوس کرنا یا سر کا ہلکا ہونا وغیرہ

BBCUrdu.com بشکریہ