بٹ کوئن کے موجد سامنے آگئے

Printer-friendly versionSend by emailPDF version

بٹ کوئن کے موجد سامنے آگئے

بی بی سی سے ملاقات کے دوران کریگ رائٹ تکنیکی مظاہرہ کر کے دیکھایا کہ کسی طرح بٹ کوئن کا آغاز ہوا تھا

آسٹریلیا کی کاروباری شخصیت کریگ رائٹ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والی ڈیجیٹل کرینسی بٹ کوئن کے موجد وہ ہیں۔کریگ کے اس اعتراف سے بٹ کوئن کے خالق کے بارے میں کئی برسوں سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو سکے گا۔اس سلسلے حوالے سے کریگ نے تمام ضروری ثبوت بھی فراہم کر دیے ہیں جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بٹ کوئن انھی کی تخلیق ہے۔اس ڈیجیٹل کرنسی کے نظام کی دیکھ بھال کرنے والے تکنیکی ماہرین نے بھی کریگ کے دعوے کی تصدیق کی ہے۔خیال رہے کہ کریگ رائٹ نے بی بی سی کے علاوہ اکانومسٹ اور جی کیو میگزین کے سامنے بٹ کوئن کے موجد کے طور پر اپنی شاخت ظاہر کی ہے۔بی بی سی سے ملاقات کے دوران کریگ رائٹ نے تکنیکی مظاہرہ کر کے دکھایا کہ بٹ کوئن کا آغاز کس طرح ہوا تھا۔کریگ کی جانب سے یہ ظاہر کیے جانے کے بعد کہ وہ بٹ کوئن کے موجد ہیں، بٹ کوئن فاؤنڈیشن کے چیف سائنٹسٹ گیون اینڈرسن نے اپنے بلاگ میں ان کے دعوے کی تصدیق کی۔اینڈرسن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ’میں یہ سمجھتا ہوں کہ کریگ رائٹ ہی وہ شخص ہیں جنھوں نے بٹ کوئن ایجاد کیا تھا۔‘

BBCUrdu.com بشکریہ