البغدادی نام ہونے پر ٹوئٹر اکاونٹ معطل

Printer-friendly versionSend by emailPDF version

البغدادی نام ہونے پر ٹوئٹر اکاونٹ معطل

اس ساری صورتحال کے حوالے سے ٹوئٹر کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے

عرب سپرنگ کے ایک سرگرم کارکن کا کہنا ہے کہ غلط فہمی کے باعث سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر نے ان کا اکاونٹ معطل کر دیا تھا کیونکہ ان کا خاندانی نام دولتِ اسلامیہ کے سربراہ کے نام سے ملتا ہے۔

انھوں نے ٹوئٹر پر نسل پرستی کا الزام لگایا ہے

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی سائٹ پر لوگوں کو دھمکانے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کی اجازت نہیں ہے۔اید البغدادی نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں ٹوئٹر کی جانب سے پیغام ملا تھا کہ وہ سائٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لیکن اس کے علاوہ کوئی تفصیل انھیں نہیں بتائی گئی۔انھوں نے ٹوئٹر پر نسل پرستی کا الزام لگایا ہے۔البغدادی کا اپنی ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’ میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی ایسا عرب ملک ہو جہاں البغدادی نام کا کوئی خاندان نہ رہتا ہو۔‘ان کے مطابق اس حالیہ واقعے سے ٹوئٹر کے سکیورٹی پراسس پر سوالیہ نشان اٹھتے ہیں اور لوگوں کے اکاونٹ معطل کرنے کے عمل کو مزید شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہ