Monthly archive

پاک فضائیہ کی شا ندار روایات پر ہمیشہ کاربند رہیں گے، ائیر چیف مارشل مجاہد انور

September 07, 2018 - 23:05
Posted in:

ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ائیر بیس اور تنصیبات پر 7 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور ائیر مین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دن کا آغاز1965 اور 1971 کی جنگوں میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے افسروں ، جوانوں اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قرب

امریکی وزیردفاع کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

September 07, 2018 - 23:05
Posted in:

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کی افغان دارالحکومت کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے دوران افغانستان میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے جنرل جوزف ڈنفرڈ بھی موجود تھے۔ افغان صدر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن وسلامتی اور افغانستان میں آنے والے صدارتی ، پارلیمانی اور ضلعی کونسلوں کے انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان پاکستان کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر امریکی وزیردفاع نے کہا کہ امریکی حکومت اور قوم افغانستان میں امن و استح

’مرزا ملک ‘کی شہریت پر شعیب ملک نے بلآخر جواب دے دیا

September 07, 2018 - 23:05
Posted in:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ’مرزا ملک ‘کی شہریت کہاں کی ہوگی ،ہمارے لئے یہ بات معنی نہیں رکھتی ۔میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ میری خواہش ہے زچگی کے وقت اپنی اہلیہ کے پاس ہوں ،مینجمنٹ نے مجھ اجازت دے دی ہے۔شعیب و ثانیہ کی جوڑی نے رواں برس آنے والےننھے مہمان کےلئے پہلے ہی بہت کچھ پلان کررکھا ہے ،جسے ان کے بچے کا سرنیم ’مرزاملک‘ ہوگا۔صحافیوں سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ والد بننا بڑی چیز ہے ،میں کافی پرجوش اور بے حد خوش بھیہوں۔ایسے میں صحافی نے بچے کی شہریت سے متعلق شعیب ملک سے استفسار کیا،جب میں پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ہمارے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ بچے کی شہ

ترقی کا راز آئین کی پاسداری میں ہے،صدر ممنون کا الوداعی خطاب

September 07, 2018 - 23:05
Posted in:

صدر ممنون حسین نے ایوان صدر کے افسران اور اہلکاران سے الوداعی ملاقات کی ہے،صدر مملکت کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہو رہی ہے، نو منتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ صدر ممنون حسین نے الوداعی خطاب میں کہا کہ صدر مملکت کی ذمہ داریو ں کے بارے میں مختلف حلقوں میں کافی ابہام پایا جاتا ہے لیکن آئین وقانون کی پاسداری اور حکمرانی میں ہی وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی کا راز پوشیدہ ہے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ وہ بارگاہِ الٰہی میں شکر گزاری کے جذبے کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اختیارات اور آئینی حدود کا ادراک کیا اور

ایف اے ٹی ایف کےایکشن پلان پر عمل درآمد کی کوششیں بڑھائی جائیں

September 07, 2018 - 23:05
Posted in:

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عمل درآمد کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔اسلام آباد میں نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کےا یکشن پلان کو چیلنج کےبجائے ایسا موقع تصور کیا جائے جس سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور اینٹی منی لانڈرنگ کے بین الاقومی معیار قائم ہوں گے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ کے سلسلے میں ایف ا ے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فنانشل مانٹرنگ یونٹ، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر ، اسٹیٹ بینک اور کے نما ئندوں نے بھی ش

دھاندلی کرنے والا جیت کر بھی ہار جاتاہے ، حمزہ شہباز

September 07, 2018 - 23:05
Posted in:

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازنےکہا ہے کہ انسان دھاندلی سے جیت تو جاتا ہےمگر جیت کر بھی ہار جاتا ہے، عزت کرسیوں سے نہیں ہوتی بلکہ عزت اللہ دیتا ہے۔لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےحمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے ووٹ پر ڈالے گئے ڈاکے کو آسانی سے ہضم نہیں ہونے دیں گے،اسمبلیوں کے اندر اور باہر آواز اٹھاتے رہیں گے،22کروڑ عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا کسی کنٹینر کا تماشہ نہیں ، اگر بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو اسمبلیوں میں ان کا گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ووٹ نوازشریف کو ڈالاتھا یہ جعلی وزیراعظم کہاں سے آگیا،نوازشریف نے جو بجلی صنعتوں کو دی تھی وہ بھی

کوٹری، لوٹ مار اور چوری کی وارداتیں معمول، شہری قیمتی اشیا سے محروم

September 07, 2018 - 22:16
Posted in:

کوٹری، میرپور خاص (نمائندگان جسارت) جامشورو پولیس شہریوں کا مسروقہ سامان برآمد کرنے میں مکمل ناکام، سیکڑوں شہری قیمتی اشیا اور موٹر سائیکلوں سے محروم۔ لٹیروں اور ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی۔ کوٹری سمیت دیگر علاقوں میں لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں میں شہریوں کا لوٹا گیا مسروقہ سامان برآمد نہ ہونا، مقدمات کے اندراج میں تاخیر اور متاثرہ افراد کو تھانوں کے چکر پر چکر لگانے کی روش سے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں موٹر سائیکلیں چوری اور چھینے جانے کی وارداتوں کے باوجود ہنوز جامشورو پولیس مسروقہ گاڑیوں کی بازیابی میں کامیاب ہوئی ہے اور نہ ہی ملزمان کا سراغ ل

صادق آباد ، 70 کروڑ روپے کی لاگت کی واٹر سپلائی اسکیم پر کام ٹھپ

September 07, 2018 - 22:15
Posted in:

صادق آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کی نئی حکومت کا قیام، صادق آباد کے لیے بچھائی جانیوالی 70 کروڑ روپے کی لاگت سے جامع واٹر سپلائی اسکیم پر کام ٹھپ ہوگیا، عوام اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر سردار ارشد خان لغاری نے وفاقی حکومت سے 70 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کرواکر رحیم آباد سے صادق آباد شہر کے لیے جامع واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع کروایا تھا، جس پر 80 فیصد کام ہوچکا تھا، پاکستان تحریک انصاف کی نئی حکومت کے قیام کے بعد تقریباً ایک ماہ سے اس اہم منصوبے پر کام ٹھپ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ جامع واٹر سپلائی اسکیم سے شہر بھر کی کالونیوں، عوام اور شہریوں کو

حجاب ہر عورت کا حق ہے۔۔۔ عشرہ حجاب کا پیغام

September 07, 2018 - 20:05
Posted in:

ستمبر کا مہینہ اپنے ساتھ شہیدہ ’’مروہ شربینی‘‘ کی یاد لاتا ہے۔ جن کو تمام مسلم خواتین نے ’’شہیدۂ حجاب‘‘ کا لقب دیا اُن کا جرم اس کے سوا کیا تھا کہ وہ شعارِ اسلامی حجاب کو اُتارنا نہیں چاہتی تھیں، غیر مسلم معاشرہ جس کو اپنی آزاد خیالی پر ناز ہے اور جو اپنے سیکولر اور لبرل ہونے کا ڈھول پیٹتے نہیں تھکتا اس کو کپڑے کا ایک ٹکڑا برداشت کرنا مشکل ہوگیا۔ لہٰذا عین عدالت کے کمرے میں انہیں جج کے سامنے شہید کردیا گیا۔ کپڑے کا یہ ٹکڑا جس کو حجاب کہتے ہیں مسلم خواتین کا شعار ہے۔ لیکن متعدد لوگ جن میں مسلم اور غیر مسلم دونوں طرح کے لوگ شامل ہیں اور اپنے آپ کو سیکولر اور لبرل کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں

ایک دن میں 1 لاکھ درخت لگانے والا ڈرون تیار

September 07, 2018 - 20:05
Posted in:

برطانیہ میں ایک ایسا ڈرون طیارہ تیار کیا گیا ہے جو ایک دن میں ایک لاکھ درخت لگا سکتا ہے۔یہ ڈرون وہاں بھی جائے گا جہاں تک انسانی رسائی ممکن نہیں ہے۔ اس طرح کے محض 30 ڈرون، ایک سال میں ایک ارب سے زیادہ درخت لگا سکتے ہيں، پاکستان میں شجرکاری مہم اپنی مدد آپ کے تحت جاری ہے اور حکومت کا پانچ سال میں دس ارب درخت لگانے کا ہدف ہے ۔دنیا میں اس وقت ہر سال پندرہ ارب درخت کاٹے اور نو ارب درخت لگائے جا رہے ہیں۔ یوں ہر سال زمین پر چھ ارب درخت کم ہو جاتے ہیں۔ ہاتھ سے درخت لگانا زیادہ وقت لیتا ہے اور مہنگا بھی پڑتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ایک ایسا ڈرون تیار کیا گیا ہے جو روزانہ ایک لاکھ درخت لگا سکتا ہے

چینی وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

September 07, 2018 - 20:05
Posted in:

چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سےوفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ، صدر ممکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد کسی بھی چینی اعلیٰ شخصیت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

تین صوبوں کےآئی جی پولیس تبدیل

September 07, 2018 - 20:05
Posted in:

تین صوبوں خیبر پختونخوا ،پنجاب اور سندھ کے آئی جی پولیس تبدیل کردیئے گئے ۔خیبر پختونخوامیں آئی جی پولیس صلاح الدین محسود کوتعینات کیا گیا جبکہ محمد طاہر کو پنجاب پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا ۔ وفاق کے اعلامیے کے مطابق کلیم امام کو آئی جی سندھ مقرر کیا گیا ہے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کاش! یہ فسادی نہ ہو

September 07, 2018 - 20:04
Posted in:

پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے اپنے گھر بنی گالا دن میں دو بار ہیلی کاپٹر سے آتے جاتے ہیں جس پر 6 لاکھ روپے یومیہ خرچ ہوتا ہے اور 11 گاڑیوں کے پروٹوکول میں سفر کرتے ہیں ان کے دعوے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے بجائے تنزلی کی طرف لے کر جارہے ہیں، ان حالات میں ایک کروڑ ملازمتیں اور 50 لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ محض دعویٰ ہی رہے گا۔ جمہوری ممالک میں اگر کوئی حکومت قوم سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرے تو نااہل قرار دے دی جاتی ہے اور عمران خان نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر وہ اپنے وعدے پورے نہ کرسکے تو گھر چلے جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات چودھ

انتخاب

September 07, 2018 - 20:03
Posted in:

’’اہلِ عرب چغل خوروں کو ہیزم بردار کہتے ہیں یعنی جس طرح لکڑیاں بیچنے والے لکڑیاں چن چن کر لاتے ہیں اور ایندھن کے لیے گھوم گھوم کر بازاروں میں فروخت کرتے ہیں‘ اسی طرح یہ لوگ اس قسم کی باتوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر پھیلاتے ہیں اور آتشِ فتنہ و فساد کے لیے ایندھن بہم پہنچاتے ہیں۔ محض زبان سے ایک کی بات دوسرے تک پہنچانا چغل خوری کی مکمل تعریف نہیں ہے بلکہ اس کی جامع تعریف یہ ہے کہ ایک شخص کی ایسی بات یا کام کو دوسرے تک پہنچانا جس سے دوسرا بدگمان ہوجائے۔‘‘
(’’سیرۃ النبیؐ‘‘ ۔۔۔ سید سلیمان ندویؒ )
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

قال اللہ تعالی و قال رسول اللہ ﷺ

September 07, 2018 - 20:02
Posted in:

ایسے ہی لوگ حقیقی مومن ہیں ان کے لیے ان کے رب کے پاس بڑے درجے ہیں قصوروں سے درگزر ہے اور بہترین رزق ہے ۔ (اِس مال غنیمت کے معاملہ میں بھی ویسی ہی صورت پیش آ رہی ہے جیسی اْس وقت پیش آئی تھی جبکہ) تیرا رب تجھے حق کے ساتھ تیرے گھر سے نکال لایا تھا اور مومنوں میں سے ایک گروہ کو یہ سخت ناگوار تھا ۔ وہ اس حق کے معاملہ میں تجھ سے جھگڑ رہے تھے دراں حالے کہ وہ صاف صاف نمایاں ہو چکا تھا ان کا حال یہ تھا کہ گویا وہ آنکھوں دیکھے موت کی طرف ہانکے جا رہے ہیں ۔ یاد کرو وہ موقع جب کہ اللہ تم سے وعدہ کر رہا تھا کہ دونوں گروہوں میں سے ایک تمہیں مِل جائے گا تم چاہتے تھے کہ کمزور گروہ تمہیں ملے مگر اللہ کا ارا

واپسی

September 07, 2018 - 20:01
Posted in:

ایک ہنگامہ مُلک میں ہوتا
ایک شورش گلی گلی ہوتی
گر نہ لیتے وہ فیصلہ واپس
پھر تو خود اُن کی واپسی ہوتی
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

خواتین کے کا روباری ادارے ملک کی معا شی ترقی میں ایم کردار ادا کرسکتے ہیں ، فطرت الیاس بلور

September 07, 2018 - 19:56
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خواتین کے کا روباری ادارے ملک کی معا شی ترقی کے لیے بہت کچھ مہیا کر سکتے ہیں جبکہ وہ یہ سمجھ جا ئیں کہ ان کے کا روبار میں شراکت داری ، گورنمنٹ ،سو ل سو سا ئٹی میں ان کے کیا حقو ق ہیں اور ان کا کا م کیا ہے اور اپنے راستہ میں حا ئل مواقع سے فا ئد ہ اُٹھا ئیں اور گلو بل والیو کے نتا ئج کو بھی دیکھتے رہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پیٹرن ان چیف ویمن چیمبر آف کامرس انڈ انڈسٹر ی فطرت الیا س بلورنے خواتین کے کا روباری اداروں اور گڈ گورننس پر سمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ویمن اکنا مک افرادی قو ت وہ ہے کہ جس معا شی آزادی مگر ذمہ داری سے پو ری کی جا ئے اور اس میں انہی

چین میں تیار ہونے والا پانچواں جہاز پی این ایس ایس کشمیر بیڑے میں شامل

September 07, 2018 - 19:56
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا چین میں تیار ہونے والا پانچواں جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر ایک پروقار تقریب میں مورخہ 7 ستمبر 2018 کو باقاعدہ طور پر بیڑے میں شامل کردیا گیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں ممتاز فوجی، وفاقی سیکرٹریز اور صوبائی شخصیات نے شرکت کی۔ پی ایم ایس ایس کشمیر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے آپریشنز کو موثر انداز میں نبھانے کے لیے جدید فن تعمیر، مشینری اور دفاعی ساز و سامان سے مکمل طور پر لیس ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکا الرحمان ستارہ امتیاز ملٹری نے اپنے استقبال

پا کستا نی تجا رت کو معا شی خو شحالی کی طر ف ڈالا جا ئے گا

September 07, 2018 - 19:55
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بحر یہ فا ونڈ یشن نے معاہد ے پر دستخط کیے جس کے تحت دو نو ں ادارے آپس میں کو پر وآیٹو تعلقا ت کو فروغ دیں اور ملک میں اقتصادی تجا رتی سر گر میوں کو فروغ دینے کے لیے پا کستا نی تجا رت کو معا شی خو شحالی کی طر ف ڈالا جا ئے گا۔ اس معا ہد ے کا مقصد یہ ہے کہ انڈ سٹری اور نیو ی کارابطہ بنایا جا ئے جس کے تحت انڈ سٹر ی پر وگر ام اور ڈویلپمنٹ کے لیے پروگرام تر تیب دیا جا ئے گا اور ملک میں آبی گذ ر گا ہو ں کو ٹر انسپورٹ کی مد میں بھی استعمال کیا جا ئے گا ۔ ایف پی سی سی آئی اس سلسلے میں ایک پلیٹ فا رم مہیا کر ے گی جس سے صو بو ں می

سراج تیلی کی آمریت کے خاتمے کیلیے کراچی چیمبر میں پیٹریاٹ گروپ کی حمایت کی ، ایس ایم منیر

September 07, 2018 - 19:52
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) طویل عرصہ سے ایک دوسرے کے مخالف رہنے والے تاجررہنما ایس ایم منیر،یحییٰ پولانی ،عقیل کریم ڈھیڈھی،رحیم جانو، خالد تواب، زبیر طفیل کراچی چیمبر آف کامرس میں بر سر اقتدار سراج قاسم تیلی کے بزنس مین گروپ کا اقتدار ختم کرنے کے لیے دوبارہ ایک ہوگئے جبکہ ان کے اس مشترکہ سفر میں سراج قاسم تیلی کے پرانے ساتھی اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی مقصود اسماعیل بھی شامل ہیں۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں مقصود اسماعیل، یحییٰ پولانی، محسن شیخانی،عارف جیوا،خالدتواب، زبیر طفیل، گلزار فیروز اور کراچی چیمبر الیکشن میں پیٹریاٹ گروپ کے امیدواروں کے ہ

سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

September 07, 2018 - 19:05
Posted in:

وزیراعظم ہاؤس نے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالے جانے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف نہ کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس قسم کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، عوام اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے ایک سرکلر وائرل ہوا تھا

امریکی وزیر دفاع افغانستان پہنچ گئے

September 07, 2018 - 19:05
Posted in:

امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں ، جہاں وہ افغان صدر اور امریکی کمانڈر سے ملاقات کریں گے ۔ حا لیہ کچھ دنوں میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس دوسری مرتبہ کابل پہنچے ہیں ۔خبر ایجنسی کے مطابق جیمز میٹس افغانستان میں صدر اشرف غنی اور امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا، ملک میں قحط کا خطرہ ہے، عمران خان

September 07, 2018 - 19:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کےلئے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے مدد سے مانگ لی،اوورسیز پاکستانی 1 ہزار ڈالرز فی کس ڈیم فنڈز میں جمع کرائیں۔اوورسیز پاکستان کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے،حکومت آج سے کام کا آغاز کر رہی ہے،اس حوالے سے چیف جسٹس اور پرائم منسٹرز فنڈز کو اکٹھا کردیا گیا ہے۔انہوں نےبتایاکہ 2 ہفتے سے قومی مسائل پر بریفنگ لے رہا ہوں، وعدہ کیا تھا تمام معاملات قوم کے سامنے لائوں گا،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے،جو آج کم ہوکر فی کس 1000 کیوسک رہ گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں صرف 30 دن کا پانی ذخیرہ کرنے

ہل پارک پر چائنہ کٹنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

September 07, 2018 - 19:05
Posted in:

کراچی میں واقع ہل پارک کی مزید پہاڑیوں کو کاٹ کر قبضہ کرنے کی تازہ کوشش ناکام بنادی گئی۔ کے ایم سی کے اینٹی انکروچمنٹ سیل نے پہاڑی کاٹنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے ۔ کے ایم سی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویز میں انکشاف ہوا ہےکہ برسوں پہلے ہل پارک کی پہاڑیاں کاٹ کر زمینوں پر قبضہ کرکے، چائنا کٹنگ کی گئی ۔دستاویر میں انکشاف کیا گیا کہ اس جگہ پر اب ستاون بنگلے اور کمرشل عمارتیں بن چکی ہیں ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے ہل پارک کی پہاڑیاں کاٹ کر چائنہ کٹنگ کرنے کے معاملے پر ہل پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم کو معطل کردیا ہے ۔ جیو نیوز سے گفتگو میں وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہل پارک کی چائنہ

ڈرونز اور جدید امریکی ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ

September 07, 2018 - 18:29
Posted in:

امریکہ اور انڈیا نے نئی دہلی میں ٹو-پلس-ٹو مذاکرات کے بعد ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت عسکری ماہرین کے مطابق انڈین فوج کے لیے حساس نوعیت کے امریکی فوجی ساز و سامان اور ڈرون طیارے حاصل کرنے کے راستے کھل جائیں گے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے جمعرات کو نئی دہلی میں انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملا سیتارمن سے ٹو پلس ٹو مذاکرات کیے۔نیویارک ٹائمز سمیت مقتدر عالمی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق یہ معاہدہ نئی دہلی کے لیے نہ صرف انتہائی جدید امریکی ہتھیاروں کی خریداری کی راہ ہموار کر دے گا بلکہ انڈین فوج انتہائی حساس نو

بلدیاتی اداروں کے اختیارات ، سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

September 07, 2018 - 18:05
Posted in:

سندھ میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات کب ملیں گے؟ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس سماعت کےلئے مقرر ،بینچ بھی تشکیل پاگیا ۔بلدیاتی اداروں کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 12 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔سندھ میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے حوالے سے ایم کیو ایم نے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages