Monthly archive

نظام دکن کا ہیرے موتی جڑا سونے کا لنچ بکس چوری

September 06, 2018 - 23:05
Posted in:

بھارتی شہرحیدر آباد دکن سے نظام دکن کا ہیرے موتیوں سے جَڑا سونے کا لنچ باکس چوری ہوگیا ۔ چوروں نے یاقوت اور سونے کی بنی ایک چائے کی پیالی، طشتری اور چمچہ بھی چوری کر لیا ۔تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت اربوں پاکستانی روپے بنتی ہے ۔حیدرآباد میں پولیس سابق حکمراں نظام دکن کے ہیرا جڑے طلائی ٹفن کریئر کی چوری کی جانچ کر رہی ہے۔تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے،یہ اشیا آخری نظام میر قاسم علی خان کی ملکیت تھیں۔ ایک زمانے میں وہ دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

عدالتی فیصلے کے باوجود اسکول فیسوں کا معاملہ حل نہ ہوسکا

September 06, 2018 - 23:05
Posted in:

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرسکتےمگر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے والدین اور نجی اسکولوں کو ابھی تک کوئی آگاہی نہیں دی گئی۔ سندھ حکومت ، نجی اسکولوں کی فیسوں میں ہر سال من مانا اضافہ روکنے میں ناکام رہی تو والدین نے عدالت سے رجوع کیا،عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ دیا کہ2005 میں بنائے گئے قوانین کے مطابق نجی اسکول فیسوں میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کرسکتے اور زائد لی گئی فیس90 روز میں والدین کو واپس کی جائے یا ایڈجسٹ کی جائے۔عدالتی فیصلے کے بعد والدین اسکول انتظامیہ سے فیس کم کرنے کا کہتے ہیں تو انتظامیہ

ریلوے میں تاریخی کام کرونگاجو مرنے کے بعد بھی یادرہے ،شیخ رشید

September 06, 2018 - 23:05
Posted in:

وفا قی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ میں کئی وزارتوں میں رہ چکا لیکن ریلوے میں ایسا تاریخی کام کروں گا کہ مرنے کے بعد بھی مجھے یاد کیا جائے گا۔راولپنڈی میں یوم دفاع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفا قی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزارتیں عارضی چیزیں ہیں آتی ہے چلی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں عمران خان نے جو وعدے کیے ہیں ان کی تکمیل ہو، اپنی وزارت میں 20 ہزار لوگوں کو روزگار دوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ دشمن پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے جبکہ پاک فوج دشمن کا ہر میدان میں دیدی دلیری کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے، اس عظیم فوج نے دنیا میں اپنا لوہا منوایاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم

پنجاب کابینہ کے 5 وزراء کو محکمے الاٹ کردئیے گئے

September 06, 2018 - 23:05
Posted in:

پنجاب کابینہ میں شامل 5 وزراء کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بز دار کی منظوری کے بعدمحکمے الاٹ کر دئیے گئےجس کا چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ق کے حافظ عمار یاسر کو مائینر اینڈ منرل، راجہ راشد حفیظ کو لیٹر یسی اور سردار حسنین بہادر دریشک کو لائیو اسٹاک کا محکمہ الاٹ ہوا۔نوٹیفیکیشن میں چوہدری ظہیر الدین کو پبلک پراسیکیوشن اور محمد ہاشم ڈوگر کو پاپولیشن ویلفیئر کا وزیر بنایا گیاہے۔ یاد رہے کہ ان وزراء کو حلف اٹھانے کے بعد محکمے الاٹ نہیں ہوئے تھے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

’ ٹوئٹرکا استعمال جھوٹ و پروپیگنڈا پھیلا نے کیلئے کیا گیا‘

September 06, 2018 - 23:05
Posted in:

سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹرکے سربراہ جیک ڈورسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ٹوئٹر بطورہتھیار ایسے استعمال ہواجس سے جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلا اور کمپنی اس کو روکنے میں کمپنی ناکام رہی ۔امریکی سینٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سماعت میں ٹوئٹر سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کو لوگوں سے رابطے کے لئے لانچ کیا گیا تھا لیکن اس پر لوگوں کو دھمکانے، ہراساں کرنے اور بوٹ اکائونٹس کے ذریعے پروپیگنڈہ اور جھوٹ کا بازار گرم رہا۔ جیک ڈورسی نے مزید بتایا کہ اپنی ناکامی پر کمپنی کو فخر نہیں لیکن شکایایتوں کے انبار سے سے نمٹنے کے لئے کمپنی کی صلاحیت ناکافی تھی تاہم اس حوالے سے تبدیلیاں نہ تیزی سے لائی جاسکیں گی نہ ہی

کیا سب اتفاق ہے؟؟

September 06, 2018 - 23:01
Posted in:

ایک سوال رہ رہ کر ذہن میں آرہا ہے کہ کیا سب کچھ اتفاق ہے ۔ لیکن اب یہ سب کچھ اتفاق نہیں لگ رہا ۔ پہلے چیزیں بکھری ہوئی تھیں لیکن اب انہیں ایک ترتیب سے سامنے لائیں اور پڑھیں تو پتا چلے گا کہ پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی نکل گیا ہے ۔ بات انتخابات 2018ء کا میدان سجنے سے پہلے کی ہے ۔ سابقہ حکومت کے دور میں پورے پارلیمان کی جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جو انتخابی نظام کی اصلاح کا کام کر رہی تھی ۔ اس کے کئی اجلاس ہوئے ان اجلاسوں میں انتخابی نظام میں بہت سی تبدیلیاں تجویز کی گئیں پھر اسمبلی کا اجلاس ہوا اس اجلاس میں جب یہ مسودہ منظوری کے لیے پیش کیاگیا تو پورے ایوان نے اس کی منظوری د

حیدر آباد، مسیحی برادری کی جانب سے یوم دفاع پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا

September 06, 2018 - 22:06
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) مسیحی برادری کی جانب سے یوم دفاع پاکستان قومی جوش وجذبے سے منایا گیا، شمعیں روشن کی گئیں اور گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مسیحی مذہبی رہنما بشپ کلیم جان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی برادری نے وطن عزیز نے بڑی قربانیاں دی ہیں یہ وطن ہم نے بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے آزادی خدا کی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کا دفاع اور استحکام پاکستان، ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے ہم سب پر ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی اپنی ذمے داریاں درست طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ یوم دفاع پاکستان مسیحی برادری نے بھر پور انداز میں منایا، شہداء پاکستان کو خراج

خیرپور، نوشہرو فیروز لاکالج میں ہراساں کرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

September 06, 2018 - 22:05
Posted in:

خیرپور (نمائندہ جسارت) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپو کے ترجمان محمد ابراہیم کھوکھر اپنے بیان میں آگاہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے نوشہروفیروز لا کالج میں ہونے والے ہراساں کرنے کے واقعے کی شفاف تحقیق کے لیے پرووائس چانسلر پروفیسر میریٹوریئس ڈاکٹر یوسف خشک کی سربراہی میں ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی معاملے کی تحقیق کے بعد اپنی رپورٹ اور سفارشات وائس چانسلر کو پیش کرے گی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداء کی تقریب جاری

September 06, 2018 - 22:05
Posted in:

یوم دفاع و شہداء آج ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں جاری ہے ۔تقریب میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی تقریب کا حصہ ہیں۔تقریب میں وزیر دفاع پرویزخٹک، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سابق کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہیں۔تقریب کے آغاز میں ی

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کل پاکستان پہنچیں گے

September 06, 2018 - 22:05
Posted in:

چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای جمعہ 7ستمبر سے پاکستان کا3 روزہ دورہ کریں گے۔ وہ پاکستانی ہم منصب کے علاوہ دیگر اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر جمعہ کوپاکستان پہنچ رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنے دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات کی جائے گی۔ چینی ترجمان نے مزید بتایا کہ وانگ ای کے دورے سے پاک چین روایتی دوستی مزید پروان چڑھنے کی امید ہے،دونوں ممالک تمام موسموں کے اسٹریٹجک پارٹنرز، اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی

آج کا دن شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، آرمی چیف

September 06, 2018 - 22:05
Posted in:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج کا دن شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ۔دفاع پاکستان کے لیے ہم سب یک جاں ہے ۔میں شہدائے وطن اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے جس دن پوری قوم نے مل کر اپنے ملک کا دفاع کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں منعقد ہ یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں میں پوری دنیا میں دہشت گردی کی لہر اٹھی ہے ، ہمارے جوانوں نے اس جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، اس جنگ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ، مشکل معاشی حالات کے باوجود ہم ایٹمی قوت بنے ، ہم نے لڑت

مصباح الحق نے بچوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا

September 06, 2018 - 22:05
Posted in:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کے لیے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔وہ عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کے لیے اسپتال بنائیں گے۔سابق قومی کپتان مصباح الحق نے یہ اعلان اپنےآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا جس میں انہوں نےبتایا کہ پاکستان میں ہر سال 50 ہزار بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔دوسری جانب سابق کپتان نےتحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو لانچنگ تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دے دی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

شہداء کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم

September 06, 2018 - 22:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہدا پاکستان کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتا ہوں،اگرکرکٹ نہ کھیلتا توآج میں ریٹائرڈ فوجی ہوتا۔ جی ایچ کیومیں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا، اس وقت ایک ادارہ جوکام کررہا ہے وہ ہماری فوج ہےکیونکہ فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے کوئی سیاسی مداخلت نہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ میں پوری قوم کا جذبہ دیدنی تھا، ہماری خارجہ پالیسی بھی قوم کی بہتری کے لیے ہوگی لیکن ہمیں اپنےادارےمضبوط کرنے ہیں،سیاسی مداخلت سےادارےتباہ ہوجاتے ہیں۔اپنے خطاب میں عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان و

بابر اعوان کا استعفیٰ اور وزیر اعظم کی تعریف

September 06, 2018 - 22:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ بابر اعوان کا ضمیر صاف ہے، ان جیسے لوگ پارٹی کا اثاثہ ہیںاور پاکستان نے قومی وقار کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بابر اعوان کے مستعفی ہونے کے فیصلے پرتحریک انصاف کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔ بابر اعوان نےوزیر اعظم کو بتایا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہی نئے پاکستان کی بنیاد ہے، قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، امیر اور غریب پر یکساں قانون کا نفاذ یقینی ہو گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آئینی، قانونی اور

حیدر آباد، ایس ایس پی کی جانب سے شہداء اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے لوگوں کے گھروں پر تحائف دیے گئے

September 06, 2018 - 22:04
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) یوم دفاع و شہداء پاکستان پورے ملک کی طرح حیدرآباد میں بھی انتہائی جوش وجذبہ سے منا یا جارہا ہے، آرمی و پولیس افسران تمام شہداء کے گھروں پر پھولوں کے گلدستہ اور تحائف لے کر جارہے ہیں۔ وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی و پولیس شہداء اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے لوگوں کے گھروں پر جاکر ان سے اظہار عقیدت کیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے یوم دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر آرمی و پولیس شہداء اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے لوگوں کے گھر پر پہنچ کر تحائف دیے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کے پوری قوم آپ کے ساتھ ہے ہم ہر وقت آپ س

سکھر، خواندگی کا بین الاقوامی دن کل منایا جائیگا

September 06, 2018 - 22:03
Posted in:

سکھر (نمائندہ جسارت) خواندگی کا بین الاقوامی دن 8ستمبر کو منایا جائیگا ، اس حوالے سے سکھر ضلع میں بھی ضلعی وتعلقہ ہیڈکوارٹزسمیت یونین کونسل کی سطح تک لٹریسی پروگرام منعقد کیے جائینگے ، جس کا مقصد جہالت کا خاتمہ ، پڑھے لکھے اور پر امن معاشرے کی تعمیر کا تجدید عہدکرنا ہے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکھر کے اعلامیہ کے مطابق خواندگی کے دن کی تقریبات میں اساتذہ ، طلباء اور محکمہ تعلیم کے افسران سمیت این جی اوز اور تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے تا کہ جہالت کا خاتمہ ہو سکے اور پڑھے لکھے ماحول کو فروغ دیاجاسکے۔

حیدر آباد، شہدا یوم دفاع کی یاد میں اسکولوں میں تقریبات کا انعقاد

September 06, 2018 - 22:02
Posted in:

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) گو رنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن گسٹا ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام 6 ستمبر 1965ء کے جا نثار شاہینوں کی نا قابل فر امو ش بہادری و جر ات کو خراج عقیدت، شہد ا کی یاد اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کرنے کے لیے ایلیمینٹری، سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں منفرد انداز میں پروقار تقریبات ہوں گی۔ تقریبات میں حصہ لینے والے ایک ہزار طلبہ و طالبات کو تعریفی سر ٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ تقریبا ت کو ڈائریکٹر اسکول، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس، تعلقہ ایجوکیشن کے افسران اور گسٹا کے ذمے داران مانیٹر کریں گے۔ گسٹا ضلع حیدر آباد نے اس سلسلے میں تعلقہ صدر اور ضلعی عہدیداران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں

سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018-19 کا پہلا مرحلہ مکمل

September 06, 2018 - 22:01
Posted in:

سکھر (نمائندہ جسارت) ملک بھر کے ایوانہائے صنعت و تجارت میں سالانہ انتخابات کا سلسلہ جاری ہے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018-19 کا پہلا مرحلہ کامیابی سے تکمیل پذیر ہوگیا ہے۔کارپوریٹ کلاس سے جناب وقار محمود خان ، جناب شکیل احمد مختار، جناب عرفان صمد، جناب محمد اسلام مغل ، جناب زاہد اقبال جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس سے جناب خواجہ جلیل احمد، حاجی محمد شفیع عباسی، جناب محمد زاہد جاوید خان، جناب عمران عبدالباسط پیرزادہ ، جناب گرداس وادھوانی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔نئے منتخب اراکین یکم اکتوبر سے مجلسِ انتظامیہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔قوانین کے مطابق 30 ستمبر ک

(یوم ِتحفظ ِختم ِنبوت (یوم ِقرار داد ِ اقلیت

September 06, 2018 - 21:57
Posted in:

عبداللطیف خالد چیمہ
1857 ء کی جنگ ِ آزادی میں مسلمانوں کے ’’جذبہ جہاد ‘‘کے تجزیے کے لئے بر طانوی تھنک ٹینکس بیٹھے اور ’’ہندوستان میں برطانوی سلطنت کا وُرود‘‘ (The arrival of British Empire in India ) کے عنوان سے ایک رپورٹ تیار کی گئی جو انڈیا آفس لائبریری ) لندن(میں آج بھی موجود ہے اس کا ایک اقتباس ملاحظہ فرمائیے !

عاطف میاں کو فارغ نہ کیا تو قوم میں اشتعال پیدا ہوگا،مجلس احرار

September 06, 2018 - 21:45
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احراراسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ اکنامک ایڈوائزری کونسل سے قادیانی عاطف میاں کو فارغ کیا جائے ورنہ پوری قوم میں اشتعال پیدا ہوگا اور تحریک انصاف بھی قادیانیت نوازی کی زد میں آجائے گی ،مجلس شوریٰ کا اجلاس گزشتہ روز دفتر احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں امیر احرار سید عطاء المہیمن بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوااور اس میں سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈاکٹر عمر فاروق احرار،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف

قادیانی عاطف میاں تنازع ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو تیاری کیلیے وقت دے دیا 

September 06, 2018 - 21:45
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل اور اس میں قادیانی ڈاکٹر عاطف میاں کی شمولیت کے خلاف پٹیشن کی سماعت ملتوی کر دی گئی، دوران سماعت عدالت نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل اور اس میں قادیانی رکن کی شمولیت کے متعلق سوالات اٹھا تے ہوئے کہاکہ مطمئن کریں کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل اور اس میں غیر مسلم رکن کی شمولیت کیسے غیر آئینی ہے جس پر درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ قادیانیوں کی حیثیت دوسرے غیر مسلموں سے مختلف ہے،وہ آئین اور آئین میں دی گئی اپنی مذہبی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے، ڈاکٹر عاطف میاں سے سرٹیفکیٹ طلب کر لیں،اگر وہ اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں تو مجھ

ایرانی تیل کے خریداروں کو استثنیٰ دینے کے لیے تیار

September 06, 2018 - 21:45
Posted in:

واشنگٹن انڈیا جیسے ایرانی تیل کے خریدار ملکوں کو ایران سے تجارت کرنے پر لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں سے استثنیٰ دینے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن ایسے ملکوں کو بتدریج ایران سے تجارت بند کرنا ہو گی۔یہ بات امریکی وزیر خارجہ مائیک پوپیو نے جمعرات کو نئی دہلی میں انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سوراج کے سات ’ٹو پلس ٹو‘ مذاکرات کے بعد کی۔ یہ بھی پڑھیےکیا بھارت کی معیشت زوال پذیر ہے؟امریکی وزیر دفاع جم میٹس کے ساتھ انڈیا کے دورے کے دوران اخبار نویسیوں سے بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی تیل کے خریداروں کو ایران سے اپنے تجارت تعلقات ختم کرنے میں کچھ وقت درکار ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپپ ک

سپریم کورٹ میں والدکوعاق کرنےکےلیے بیٹی کی استدعا

September 06, 2018 - 20:05
Posted in:

چیف جسٹس کی سربراہی میں کام کرنے والے تین رکنی بینچ نے اپنی نوعیت کے منفرد کیس کی سماعت کی جس میں بیٹی نے اپنے نام سے باپ کا نام الگ کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں بیٹی نے استدعا کی ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ جو باپ ، والد کہلانے کا حق نہیں رکھتا ، میری کفالت بھی نہیں کرتا ، نہ میں نے کبھی اپنے والد کو دیکھا اس کا نام بھی میرے نام کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے ڈی جی نادرا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس بچی کو اپنے باپ سے کچھ شکایت ہے،کیا آپ اس کے والد کو شناخت کر کے عدالت لا سکتے ہیں؟اس پر ڈی جی نادرانے کہا کہ ہم ان کی مدد کر سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم بچی کے نام سے اس کے باپ کا

ایم کیو ایم اختلافات، خالد مقبول سے صحافیوں کے سخت سوالات

September 06, 2018 - 20:05
Posted in:

کراچی مزار قائد پر شجر کاری مہم کےلیے آنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالدمقبول صدیقی کو پارٹی اختلافات سے متعلق صحافیوں کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑگیا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد مزار قائد کے اطراف شجرکاری مہم کے لیے پہنچاتو وفد میں کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول ، عامر خان اور امین الحق سمیت دیگر رابطہ کمیٹی اراکین شامل تھے۔ میڈیا سے گفتگو میںفاروق ستار کی عدم موجودگی پر خالد مقبول صدیقی نے ان کی اسلام آباد یاترا کا عذر پیش کیااور پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے اختلافات کی بھی تردید کی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

میڈیا و اپوزیشن کے بغیرآگے بڑھنا ممکن نہیں، فواد چوہدری

September 06, 2018 - 20:05
Posted in:

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہےکہ میڈیا اور اپوزیشن کے بغیرآگے بڑھنا ممکن نہیں،ملک اوپر جائے گا تو ہم سب ترقی کریں گےجبکہ ہمیں 28ہزار کروڑ کے قرضے ورثے میں ملے۔ اسلام آباد میں ایڈیٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک امیرہوگا تومیڈیا کوبھی فنڈز دیے جاسکیں گے،ٹیکنالوجی میں ترقی کی وجہ سے میڈیا میں بھی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔انہوں نےمزید کہاکہ اطلاعات تک صحافیوں کی رسائی یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہےاور جہاں معلومات چھپائی جارہی ہوں اس کا مطلب ہے وہاں گڑبڑہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے سیٹلائٹ نظام سے میڈیا میں انقلاب آرہا ہے،مستقبل میں میڈیا کو ج

Pages