Monthly archive

آصف زرداری ،مولانا فضل الرحمٰن ملاقات میں’ بریک تھرو‘

September 03, 2018 - 23:05
Posted in:

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان صدارتی الیکشن سے قبل ہونے والی انتہائی اہم ملاقات میں بریک تھرو ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات میں فضل الرحمٰن نے مشروط طور پر دستبردار ہونے پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور کہا ہےکہ آپ شہبازشریف کو منالیں میں دستبردار ہوجائوں گا ۔اسلام آباد میں زرداری ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں فضل الرحمٰن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود،عبدالغفور حیدری ،سینیٹر فیض محمد ،پی پی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف ، خورشید شاہ ،قمر زمان کائرہ اور شیری رحمٰن بھی

گھوڑا بھی ہے، میدان بھی ، دیکھتے ہیں کہاں تک دوڑ لگاتے ہیں،حمزہ شہباز

September 03, 2018 - 23:05
Posted in:

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ گھوڑا بھی ہے، میدان بھی ہے، دیکھتے ہیں کہاں تک دوڑ لگاتے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ ن لیگ کے دور میں بجلی کے منصوبے لگے۔آج نیشنل گرڈ میں ضرورت سے زیادہ بجلی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو وعدہ کیا اسے پورا کیا ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

’پلانٹ فار پاکستان‘سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

September 03, 2018 - 23:05
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے چلایا گیا ’پلانٹ فار پاکستان‘ شجرکاری کا حکومتی اقدام، سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں 10ارب سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں ۔اعلامیے کے مطابق آج سندھ میں 8 لاکھ 9 ہزار 822 ، خیبرپختونخوا میں 11 لاکھ 39 ہزار 400 ،پودے لگائے گئے ۔ گلگت بلتستان میں 83 ہزار 800 ، اسلام آباد میں 58 ہزار ، آزاد جموں وکشمیرمیں 30 ہزار پودے لگائے گئے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اب تک مجموعی طورپرتقریباً 25 لاکھ درخت لگائے گئے ہیں ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

فضل الرحمٰن پہلے خود بھی اعتزاز احسن کے حق میں تھے، کائرہ

September 03, 2018 - 23:05
Posted in:

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پہلے خود بھی صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کے حق میں تھے۔جیونیو ز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مولانا کو ثالث بنا کر مسلم لیگ ن کے پاس بھیجا تھا لیکن وہ خود ہی دولھا بن بیٹھے۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایسا امیدوار نامزد کرنا چاہیے تھا جس پر کسی کو اعتراض نہ ہوتا ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

شہبازشریف نے اعتزاز احسن کی حمایت سے انکار کردیا

September 03, 2018 - 23:05
Posted in:

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کےصدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت کرنے سےایک بار پھر انکار کردیاہے ۔پیپلز پارٹی کے لئے مولانا فضل الرحمٰن کی دستبرداری کی مشروط آمادگی سے پیدا ہونے والی خوشی و امید کی لہر وقتی ثابت ہوئی ۔ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ بدقسمتی سے اعتزاز احسن کی حمایت نہیں کرسکتے ،ن لیگ انہیں کسی صورت سپورٹ نہیں کرے گی ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

مصباح الحق نے کرکٹ میں سہولیات کے فقدان پر آواز اٹھادی

September 03, 2018 - 22:05
Posted in:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سہولیات کے فقدان کے خلاف آواز بلند کردی ۔مصباح الحق نے مطالبہ کیا کہ فرسٹ کلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ والا ماحول دیا جائے،میدان اور پچیزبین الاقوامی معیار کی ہونی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹرز کےلئے ڈریسنگ رومز اچھے ہونے چاہئیں ،جہاں بیٹھ کر وہ کھیل کو انجوائے کرسکے نہ کہ ایسا ماحول ہو کہ 6گھنٹے اسے سزا لگیں۔مصباح الحق نے گزشتہ روز ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور کے ڈریسنگ روم کی ناقص صورتحال کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت بھی کی تھی ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سوکا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان، پاکستان کا پہلا میچ اسپین سےہوگا

September 03, 2018 - 22:05
Posted in:

سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستانی ٹیم 23ستمبر کو اسپین کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستان کو گروپ ’بی‘ میں اسپین، مالڈوا اور روس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے میچز براہ راست دکھائیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دنیا بھر کی 32ٹیمیں سکس اے سائیڈ ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ پاکستانی فٹ بال کے دنیا کے ایک عظیم ایونٹ کا حصہ بننے کے تاریخی لمحات قریب آتے جارہے ہیں۔ 23ستمبر کو پُرتگال کے شہر لزبن میں قومی ٹیم مضبوط حریف اسپین کے خلاف افتتاحی میچ میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ پاکستان دوسرا میچ مالڈوا کیخلاف 24ستمبر اور روس کے خلاف 27ستمبر کو کھیلے گا۔ انٹرنی

بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری

September 03, 2018 - 22:05
Posted in:

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی نے بجلی کے نرخوں میں دو روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دو سال سے دے رکھی تھی ۔ گزشتہ حکومت نے نیپرا سے منظوری کے باوجود اضافے کو روکے رکھا تھا۔گزشتہ سال اکتوبر میں نیپرا نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی تھی جسے منظور ہونے کے باوجود حکومت نےاضافہ کرنے سے روکا ہوا تھا ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پاکستانی فنڈکی معطلی کا اعلان نیا فیصلہ نہیں ،پینٹاگون

September 03, 2018 - 22:05
Posted in:

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان کے فنڈز کی معطلی برقرار ہے،30 کروڑ ڈالر ادمداد کی منسوخی کا اعلان نیا فیصلہ نہیں ۔پینٹاگون ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اتحادی سپورٹ فنڈ کی معطلی کی صورت حال برقرار ہے،اس حوالے سے اعلان جنوری 2018ء میں کیا گیا تھا ۔امریکی محکمہ دفاع نے وضاحت کی کہ پاکستان سے سیکورٹی تعاون کی معطلی میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا جنوری سے پاکستانی فوجی حکام سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطے میں ہے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے اور حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائی کے لیے پاکستان پر دباو ڈالتے رہیں گے ۔ب

سینیٹ اجلاس،اپوزیشن نے انتخابات کو بدترین قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا 

September 03, 2018 - 22:02
Posted in:

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ایوان بالا میں سینیٹر جاوید عباسی کی طرف سے عام انتخابات 2018 ء میں دھاندلی کے حوالے سے پیش کردہ تحریک التواء اور بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے حالیہ الیکشن کو ملکی تاریخ کی بدترین الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے نئے سیاسی دھڑے بنائے، اسی طرح لوگ آتے جاتے رہے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، کرک میں ایک کرنل سرعام کہتا رہا کہ محمود خان کو پارلیمنٹ نہیں جانا چاہیے، ارکان کا کہنا تھا کہ ملک کو حقیقی نمائندوں کے ذریعے چلانا ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ بحث کے آغاز میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام کبھی ایک ش

کے الیکٹرک ذمے دار ہے، زخمی بچوں کو پیکیج دے، گورنر سندھ

September 03, 2018 - 22:02
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کے روزسول اسپتال کے برنس سینٹر میں احسن آباد میں بجلی کے تا ر گرنے کے واقعے میں زخمی 8 برس کے عمر کی عیادت کی اور بچے کے والدین اور دادی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ اورسول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر توفیق بھی موجود تھے۔ برنس سینٹر کے انچارج ڈاکٹر احمر نے گورنر سندھ کو عمر کے علاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ گورنر نے سول اسپتال کے حکام کو ہدایت کی کہ عمر کو علاج معالجے کی سہولیات کویقینی بنائیں ۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے ایک ماہ قبل بجلی

لاہور ہائیکورٹ‘جہانگیر ترین کی اپیل پرایف بی آرکا نوٹس معطل 

September 03, 2018 - 22:02
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کو 19 کروڑ 91 لاکھ کے ٹیکس ریکوری نوٹس کے خلاف درخواست پر ایف بی آر کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس معطل کر دیا۔ عدالت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو جہانگیر ترین کی اپیل پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ جسٹس شاہد وحید نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں ایف بی آر کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں جے ڈبلیو ڈی مل کو 19 کروڑ 91 لاکھ 7 ہزار کے نوٹس بھجوائے گئے ۔نوٹس کے خلاف اپیلیں کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس زیر سماعت

سراج الحق ‘ لیاقت بلوچ و دیگر کی  ڈاکٹر حافظ عبد الحق کے انتقال پر تعزیت

September 03, 2018 - 22:02
Posted in:

لاہور (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے بزرگ رکن ، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے دیرینہ رفیق اور مکہ مکرمہ سعودی عرب میں 35 سال سے زیادہ مقیم رہنے والے ممتاز معالج ڈاکٹر حافظ عبدالحق کے انتقال پرامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امیر حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، میاں محمد اسلم، پروفیسر محمد ابراہیم اور ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مرحوم دعوت و محبت کا پیکر تھے اور اسلام ، حرمین الشریفین اور پاکستان کی عظمت و خدمت کے لیے ہمیشہ سر گرم عمل رہتے تھے ۔ انہوں نے مرحوم

گوجرانوالہ ا سکول اراضی معاملہ وزیر تعلیم اور بلدیات کو بھجوا دیا 

September 03, 2018 - 22:02
Posted in:

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے گوجرانوالہ ا سکول اراضی کا معاملہ وزیر تعلیم اور وزیر بلدیات پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں صوبائی وزرا معاملے کا جائزہ لیں اور ٹرسٹ کی زمین پر قبضہ اوراراضی ضائع نہیں ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی دوران سماعت عدالتی معاون نے عدالت کو آگاہ کیاکہ گجرانوالہ کالج کی 17 کنال زمین پرقبضہ ہو چکا ہے،کالج کی زمین پر کچی آبادی بن چکی ہے اس پر چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ کالج کی زمین خالی کیوں نہیں کروائی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کالج کام کر رہا ہے ،جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ عدالتی معاون کے مطابق کالج

فواد چودھری سے متحدہ عرب امارات کے میڈیا وفد کی ملاقات 

September 03, 2018 - 22:02
Posted in:

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے میڈیا وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر فوادچودھری نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات تاریخی ، ثقافتی اور اقتصادی روابط پر ہیں، پاکستان باہمی احترام،مضبوط دوستی پر مبنی تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر شیخ خلیفہ بن زید کو ہمیشہ پاکستان میں عزت اور اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، پاکستان یو اے ای کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مختلف نوعیت کے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے 15سے زائد ٹاسک فورسز قائم کی ہیں ،جو پی ٹی آئی کے انت

پی آئی اے سربراہ کا تقرر کالعدم قرار،عہدے سے برطرف 

September 03, 2018 - 22:02
Posted in:

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)عدالت عظمیٰ نے مشرف رسول کی بطورسی ای او پی آئی اے تقرر کا لعدم قرار دے دیا ،عدالت عظمیٰ نے مشرف رسول کو عہدے سے ہٹا دیا،عدالت نے قرار دیا کہ مشرف رسول کا تقرر خلاف قانون کیا گیا۔ پیر کے روز عدالت عظمیٰ میں سی ای او پی آئی اے مشرف رسول تقرر کیس کی سماعت کے دوران مشرف رسول کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ سی ای او کے لیے تقرر کا اشتہار 2016ء میں دیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہاسی ای او کی تعلیمی قابلیت ایم بی بی ایس ہے۔ نعیم بخاری صاحب آپ نے منا بھائی ایم بی بی ایس فلم دیکھی ہے۔ نعیم بخار ی نے کہا جی وہ ایک بھارتی فلم تھی جس میں ایک شخص ڈاکٹر کی طرح اداکاری کرتا ہے۔ جسٹس اعجاز ال

غیر ملکیوں سے موسوم شاہراہوں کے نام بدلنے کی ہدایت

September 03, 2018 - 22:02
Posted in:

سرگودھا (آن لائن) وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں ایسے ٹاؤن، ادارے، پلازہ، گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں کے نام جو غیر ملکیوں اور زندہ افراد کے ناموں پر رکھے گئے ہیں ان کی تبدیلی کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں اور ان کے نئے نام رکھے جائیں‘ پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والوں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے

بولان اسپتال کے سابق ایم ایس سمیت 4 افسران گرفتار

September 03, 2018 - 22:01
Posted in:

کوئٹہ (نمائندہ جسارت )محکمہ انٹی کرپشن نے غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں بولان میڈیکل اسپتال کے سابق ایم ایس سمیت چار سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ انٹی کرپشن حکام کے مطابق مالی سال 17۔2016 میں کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں مختلف شعبوں میں بھرتیاں کی گئیں جن کے بارے میں مختلف شکایات موصول ہوئی تھیں۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ منظور شدہ آسامیوں سے زائد بھرتیاں کرکے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن مظفر ذیشان لہڑی کی

عارف علوی اور سردار اخترمینگل میں نونکاتی معاہدہ طے

September 03, 2018 - 21:05
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین اورصدارتی امیدوار عارف علوی کی سرداراخترمینگل سےملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیردفاع پرویزخٹک، جہانزیب جمالدینی اوررکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی بھی موجود تھے ۔ملاقات میں صدارتی انتخاب پر تبادلہ خیال کے ساتھ بی این پی اور تحریک انصاف میں نو نکاتی معاہدہ بھی طے پاگیا ۔ معاہدے میں بی این پی صدارتی انتخاب میں عارف علوی کو ووٹ دے گی ، بدلے میں تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی کا اسپیشل پیکیج دے گی۔پانی کے ذخیرے کے لیے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گےجبکہ اسپیشلائزڈ اسپتال بنائے جائیں گے ۔معاہدے میں یہ بھی طے ہواکہ بلوچستان کے لیے اسپشل ترقیاتی پیکیج بھی دیاجائے

سپریم کورٹ نےمشرف رسول کی تقرری کالعدم قرار دے دی

September 03, 2018 - 21:05
Posted in:

سپریم کورٹ نے پاکستان ایئرلائن(پی آئی اے) کے سی ای او مشرف رسول کی تقرری کالعدم قرار دے دی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی آئی اے نجکاری خصوصی آڈٹ کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پی آئی اے خسارے میں چل رہا ہے،اس ادارے میں با صلاحیت اور جید بندہ لگانا چاہیے۔چیف جسٹس نے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ آپ نے ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ فلم دیکھی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے سی ای او کی تعلیمی قابلیت ایم بی بی ایس ہے،ادارہ خسارے میں ہے ،یہاں با صلاحیت بندہ لگانا چاہیے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ مشرف رسول کو تقرری سے قبل

افغانستان میں امن و استحکام کے خواہشمند ہیں، شاہ محمود

September 03, 2018 - 21:05
Posted in:

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے۔افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ٹیلیفونک گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک میں امن کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوںوزراء خارجہ نے افغانستان ،پاکستان امن طریقہ کار کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی اور صلاح الدین ربانی نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی صورتحال جلد بہتر کرنے پر بھی بات چیت کی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو10 کروڑڈالر قرضہ دے گا

September 03, 2018 - 21:05
Posted in:

ایشیائی ترقیاتی بینک بلوچستان میں پینےا ور زرعی پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے 10کروڑ ڈالر کا قرضہ مہیا کرے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کے لئے10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے ، یہ قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔اے ڈی بی ا علامیے کے مطابق بلوچستان میں واٹر ریسورس منصوبہ ژوب اور دریا مولا بیسن میں جاری ہے۔ آبی وسائل کی بہتری کے لیے بینک کی طرف سے بلوچستان حکومت کو رقم فراہم کی جائے گی ۔ بلوچستان میں آبی وسائل کی بہتری اور نہری نظام بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دریائے ژوب اور ملا سے پانی کی ترسیل بہتر کی جائے گی۔اعلامیے میں ب

بھارت:مسلمانوں کیخلاف نفرت بھڑکانے کیلیے دیوہیکل مجسموں کی تعمیر 

September 03, 2018 - 21:00
Posted in:

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مسلمانو ں کے خلاف نفرت بھڑکانے کے لیے 2 انتہائی طویل القامت مجسموں کی تعمیر جاری ہے۔ ایک مجسمہ برصغیر کی آزادی کے ہندو رہنما کی یاد میں کھڑا کیا جا رہا ہے، تو دوسرا ایک ایسے ہندو جنگی سردار کی یاد میں ہے، جو جنگی مہم جوئی کے لیے مشہور تھا۔ قوم پرست جذبات کے تحت بھارت میں ان دونوں مجسموں کی تعمیر پر ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد کی رقوم خرچ کی جا رہی ہیں اور یہ دونوں امریکی شہر نیویارک کے علامت کی حیثیت رکھنے والے مشہور مجسمہ آزادی سے دو گنا بلند ہیں۔ بھارتی ریاست گجرات میں سردار ولبھ بائی پٹیل کے مجسمے پر کام جاری ہے اور یہ پہلے پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ اس ک

چینی ارب پتی امریکا  میں گرفتار‘ پوچھ گچھ کے بعد رہا

September 03, 2018 - 21:00
Posted in:

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام کے سربراہ لوئی کیانگ ڈونگ کو امریکا میں گرفتارکرکے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ لوئی کیانگ ڈونگ چین کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں جمعہ کی شب مینی پلس میں گرفتار کیا گیا۔ لوئی کیانگ ڈونگ کا کہنا ہے کہ ان پرخواتین کو ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ ویبو پر کمپنی نے کہا کہ رچرڈ لوئی کی منسوٹا شہر میں گرفتاری بغیر شواہد کے صرف الزام پر مبنی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ مقامی پولیس نے جلد ہی اندازہ لگا لیا کہ رچرڈ لوئی کے خلاف الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور اسی لیے انہیں رہا کر دیا گیا۔

اقوام متحدہ کو مضبوط بننے کیلیے غیر جانبدارہونا پڑے گا‘چین

September 03, 2018 - 20:59
Posted in:

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ آج کی دنیا کو ایک مضبوط اور ایک غیر جانبدار اقوام متحدہ کی ضرورت ہے۔ چینی دفتر خارجہ کے مطابق صدر نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کے دوران کہی۔ چینی صدر نے کہا کہ موجودہ عالمی صورت حال میں جانبدارانہ رویوں اور تجارتی تحفظ نے عالمگیر سیاسی نظام کو نقصان پہنچا یا ہے، لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ ایک غیر جانبدار اور مضبوط تنظیم بن جائے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عالمی سیاسی میدان میں توازن اور اتحاد پیدا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا کردار اہم ہے اور یہ تمنا ہے کہ تمام فریق تجارتی لین دین اور اس میں آ

Pages