Monthly archive

وزیراعظم ہائوس کی 102 لگژری گاڑیاں،17 ستمبر کو نیلام ہوگی

September 02, 2018 - 23:05
Posted in:

حکومت نے کفایت شعاری مہم کے آغاز کردیا اور وزیراعظم ہائوس کی 102 لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار دے دیا ہے ۔سادگی اور کفایت شعاری مہم کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان خود کو مثال بنانے لگے، اس سلسلے میں قومی اخبارات میں اشتہار دے دیا گیا، اشتہار کے مطابق 28 مرسیڈیز ،8 بی ڈبلیو سمیت 102 گاڑیوں کی نیلامی 17 ستمبر کو وزیراعظم ہائوس میں ہوگی ۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں صرف اسی صورت میں فروخت کی جائیں گے اگر ان کی نیلامی کی رقم گاڑی کی مارکیٹ ویلیو سے زیادہ ہو۔ذرائع کے مطابق حکومت کی تمام گاڑیاں کی نیلامی مارکیٹ ویلیو سے اوپر کیسے ہوسکتی ہے؟اس کےلئے کئی تجاویزسامنے آرہی ہیں۔اگر گاڑیوں کےلئ

انگلینڈ چوتھے ٹیسٹ اور سیریز کا فاتح،بھارت کو 60رنز سے شکست

September 02, 2018 - 23:05
Posted in:

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان انگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوں کو ایک بار پھر دھول چٹا دی، ساوتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 60 رنز سے مات دے دی۔ انگلینڈ نے اس جیت کے ساتھ سیریز میں1-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے جبکہ آل رائونڈ کارکردگی پر معین علی مین آف دی میچ قرار پائے گئے۔آج کھیل کے چوتھے روز بھارتی ٹیم 245 رنز کے تعاقب میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،بھارتی کپتان کوہلی اور اجنکیا راہانے نے نصف سنچریاں بنائیں لیکن وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا نے اور سیریز 2-2 سے برابر کرنے میں ناکام رہے ،انگلش بولرز کی جانب

شیخوپور:15فٹ لمبا،50کلو وزنی اژدھا پکڑا گیا

September 02, 2018 - 23:05
Posted in:

شیخوپورہ میں ریسکیو اہلکاروں نے فیصل آباد روڈ کی آبادی سے15 فٹ لمبا اور 50 کلو وزنی اژدھا پکڑ لیا،جس نے علاقے میں خوف ہراس پھیلا رکھا تھا ۔ریسکیو حکام کےمطابق انہیں شیخوپورہ کےعلاقے ٹھٹھہ تارڑاں میں نہر پُل کے قریب بڑے سانپ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جسے اینیمل ریسکیو ٹیم نے کافی جدوجہد کے بعد زندہ حالت میں پکڑ لیا۔ علاقے کے لوگوں نے بتایاکہ اژدھے کی وجہ سے نہر کی جانب جاتے ہوئےڈرلگتا تھا، وہ اژدھے کے پکڑے جانے پربہت خوش ہیں ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

انگلینڈ نے انڈیا کو چوتھا ٹیسٹ ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

September 02, 2018 - 22:19
Posted in:

انگلینڈ نے انڈیا کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ ہرا کر اس سیریز میں 3-1 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو 60 رنز سے شکست دی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اس میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ چوتھے روز انگلینڈ‌کی پوری ٹیم 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس نے انڈیا کو چوتھی اننگز میں 245 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ان کی ٹیم 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ معین علی نے دوسری اننگز میں 4 جبکہ جیمز اینڈرسن اور بن سٹوکس نے دو دو، جبکہ براڈ اور کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انڈیا کی جانب سے کپتان کوہلی اور بلے باز ریح

شیخ رشید کا میانوالی سے ٹرین چلانے کا اعلان سامنے آگیا

September 02, 2018 - 22:05
Posted in:

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی سے ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ شیخ رشید نے ترنول ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاںانہوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے میانوالی کے لیے ٹرین چلانےکا اعلان کیااور ترنول اسٹیشن پر بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے آبائی شہر سے ٹرین میانوالی ایکسپریس کے نام سے چلائی جائے گی جو راولپنڈی سے میانوالی کے درمیان چلے گی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ ٹرین14 ستمبر سے شروع ہوگی جو صبح 7 بجےراولپنڈی سے میانوالی کے لیے روانہ ہوگی اور 5 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچے گی اور پھر دن 2 بجے یہ ٹرین دوبارہ میانوالی سے راولپنڈی کے لی

وزیراعظم کا ایران و عراق جانیوالے زائرین کےلیے سیکیورٹی پلان بنانے کاحکم

September 02, 2018 - 22:05
Posted in:

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران اور عراق جانےو الے زائرین کو سیکورٹی دینے کے لیے آئندہ 48 گھنٹوں میں جامع ایکشن پلان ترتیب دیا جائے،زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کےلیے پاک ایران سرحد پر امیگریشن کائونٹرز بڑھائے جائیں۔وزیر اعظم کی زیر صدار ت زائرین کی سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار آفریدی سمیت وزیر اعظم کے سیکرٹری، وزارت داخلہ اور مذہبی امور کے سیکرٹریوں سمیت چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر بھی میں شریک تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک مقدس مقامات کی زیارت کےلیے جانے والوں کی سیکورٹی ی

بھارت نے کشمیر کے معاملے بہت غلطیاں کیں،فاروق عبداللہ

September 02, 2018 - 22:05
Posted in:

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر کے معاملے میں بہت غلطیاں کی ہیں، نئی دہلی کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو کشمیریوں کا دل جیتیں ۔ سری نگر میں ایک تقریب میں خطاب میں فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35اے کی منسوخی کا معاملہ اٹھانے کی کیا ضرورت تھی؟

فضل الرحمن اعتزاز احسن کے حق میں بیٹھ جائیں گے‘ منظور وسان

September 02, 2018 - 22:01
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ مولانا فضل الرحمن اعتزاز احسن کے حق میں بیٹھ جائیں گے‘ پی ٹی آئی، ن لیگ اور جی ڈی اے کے رہنما جیل کی ہوا کھائیں گے۔ اتوار کو یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں صفائی ہو رہی ہے‘ پی ٹی آئی، ن لیگ اور جی ڈی اے والے جیل کی ہوا کھائیں گے‘مچھ ، اڈیالہ جیل سمیت سارے جیلوں کی صفائی ہوچکی ہے‘ پیپلز پارٹی والے جیل دیکھ چکے ہیں‘ دوسروں کے لیے جیل جانا مسئلہ ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اعتزاز احسن صدارت کے متفقہ امیدوار ہوں گے‘ مولانا فضل الرحمن اچانک پیپلز پارٹی کو سرپرائیز دیں گ

عمران خان کے الیکٹرک کو معذور بچوں کا علاج اور فی کس 5 کروڑ ادا کرنیکا حکم دیں،حافظ نعیم 

September 02, 2018 - 22:01
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ سندھ کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت سے معذور ہونے والے بچوں کو انصاف دلائیں، چیف جسٹس معاملے کا فوری نوٹس لیں ، کے الیکٹرک کو بچوں کا مکمل علاج و معالجہ اور ان کو فی کس 5 ، 5 کروڑ روپے دلائیں،حکومت کے الیکٹرک کو فوری طور پر قومی تحویل میں لے،کے الیکٹرک ملک کے مستقبل کے معماروں کی جان کی دشمن بن گئی ہے ، کے الیکٹرک کے مالکان اور چیئر مین کی مجرمانہ غفلت کے باعث عمر اور حارث جسمانی طور پر معذور ہوگئے ہیں ، جو ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال کے

مچھ میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے  ایک کان کن جاں بحق 

September 02, 2018 - 22:00
Posted in:

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کی کان بیٹھ جانے سے ایک کانکن جاں بحق 2 کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 2 کانکن تاحال پھنسے ہوئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق مچھ میں واقع ایک کوئلے کی کان میں 5 کانکن پھنس گئے ۔ کان میں 5 کانکن کام کررہے تھے کہ کان اچانک بیٹھ گئی قریبی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو کانکنوں کو نکال لیا ایک کانکن جاں بحق جبکہ دوسرے کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا باقی کانکنوں کو نکالنے کے لیے امداد سرگرمیاں جاری ہیں ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

صدارتی امیدوار عارف علوی نے سیاسی سفر کا آغاز جماعت اسلامی سے کیا 

September 02, 2018 - 22:00
Posted in:

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزدصدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف الرحمان علوی نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز جماعت اسلامی پاکستان سے کیا ۔ دورطالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ منسلک رہے اور لاہور میں کالج یونین کے صدررہے ۔ایوب خان مارشل لا کے خلاف کرفیوکے دوران احتجاج کرنے پر پولیس کی فائرنگ کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے گولیاں آج بھی ان کے جسم میں پیوست ہیں۔ 1996 میں عمران خان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ نامزد صدراتی امیدوار پاکستان ڈاکٹر عارف الرحمان علوی 29جولائی 1949 کو پیدا ہوئے ان کے والد کا نام حبیب الرحمان علوی جو کہ جماعت اسلامی کے رکن تھے۔ زمانہ طالب عل

عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں‘ فواد چودھری

September 02, 2018 - 22:00
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں‘ ملک بھر میں10 ارب پودے لگانے کی مہم کا آغاز ہوچکا ہے‘ اس مہم کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک 10ارب پودے لگانے کا ہدف پورا نہیں ہو جاتا۔ گزشتہ روز سرکاری ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے ‘ اب ہمارا پروگرام ہے کہ ملک بھر میں5 سال میں10 ارب پودے لگائے جائیں‘ روزانہ ملک بھر میں 15لاکھ پودے لگائے جائیں گے‘ تحریک انصاف کے منشور میں ماحول کو بہتر بنانا بنیادی اہمیت رکھتا ہے‘ اگر درخت لگانے کا ہدف پورا ہوگیا تو ماحول میں بہتری آئے گی‘ یہ منصوبہ اکیلی حک

چیف جسٹس کو چھاپے مارنے سے قبل اپنا عہدہ دیکھنا چاہیے، خورشید شاہ

September 02, 2018 - 22:00
Posted in:

اوکاڑہ(این این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو کراچی کے نجی اسپتال میں چھاپا مارنے سے قبل اپنا عہدہ دیکھنا چاہیے تھا ٗملک کے مفاد میں پی ٹی آئی کی حکومت جو بھی نیا قانون بنانا چاہے یا کسی قانون میں تبدیلی کر نی چاہے کھلے دل سے پارلیمنٹ میں تعاون کریں گے ٗعمران خان کی سادگی مہم اور بچت مہم کو پسند کرتے ہیں لیکن موجودہ حالات میں بلدیاتی نظام کی تبدیلی اور نئے بلدیاتی الیکشن میں30سے 35ارب روپے خرچ ہوں گے ۔ وہ پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے صدر و سابق پارلیمانی سیکرٹری چودھری سجادالحسن کی رہائش گاہ اوکاڑہ میں ان کے بھائی چودھری احسن کے انتقال پر اظہار تعزی

بدعنوان لوگوں کو پکڑنے کا عزم کررکھا ہے‘ چیئرمین نیب

September 02, 2018 - 22:00
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے بدعنوان، اشتہاری اور مفروروں کو آہنی ہاتھوں سے پکڑنے کا عزم کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’’احتساب سب کے لیے ‘‘ پالیسی کے تحت چہرے کو نہیں مقدمے کو دیکھنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد نیب کی کارروائیوں پر اثرانداز نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے کام کے بوجھ کی درجہ بندی کر رکھی ہے اور صاف،موثر اور تیزتر مقدمات کو نمٹانے کے لیے ٹائم لائن مقرر کیا ہے اور زیادہ سے زیادہ 10ماہ کی مدت مقرر کی گئ

بدعنوان لوگوں کو پکڑنے کا عزم کررکھا ہے‘ چیئرمین نیب

September 02, 2018 - 22:00
Posted in:

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے بدعنوان، اشتہاری اور مفروروں کو آہنی ہاتھوں سے پکڑنے کا عزم کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’’احتساب سب کے لیے ‘‘ پالیسی کے تحت چہرے کو نہیں مقدمے کو دیکھنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد نیب کی کارروائیوں پر اثرانداز نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے کام کے بوجھ کی درجہ بندی کر رکھی ہے اور صاف،موثر اور تیزتر مقدمات کو نمٹانے کے لیے ٹائم لائن مقرر کیا ہے اور زیادہ سے زیادہ 10ماہ کی مدت مقرر کی گئ

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسعد محمود پر قاتلانہ حملے کا خدشہ

September 02, 2018 - 22:00
Posted in:

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی ) مولانا فضل الرحمان کے بیٹے رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود کی جان کو خطرہ ،ڈی پی او ڈی آئی خان نے اسعد محمود اور متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کردیا ۔مراسلہ میں واضح کیا گیا ہیں کہ اسعد محمود کو تحریک طالبان نور ولی گروپ کی جانب سے قاتلانہ حملہ کا خدشہ ہیں مرسلہ میں لکھا گیا ہیں کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائے ،اپنے سیاسی دوروں کو محدود کیا جائے،سیاسی اور نجی تقریبات کو خفیہ رکھا جائے ،اپنے سیکورٹی عملہ کو ہروقت ساتھ رکھا جائے ۔مراسلہ کی کاپی پی پی او کے پی کے، ایڈیشنل آئی جی کے پی کے، آر پی او کمشنر ڈی آئی خان سمیت دیگر کو بھ

وزیر اعظم کی بلدیاتی نظام سے متعلق قانون سازی ایک ماہ میں کرنیکی ہدایت

September 02, 2018 - 22:00
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون سازی ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بلدیاتی نظام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے کے وزرا اعلیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی نظام کی تشکیل نو کے لیے جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی‘ کمیٹی بلدیاتی نظام کی تشکیل نو کے لیے جائزہ تیار کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی اور پیش کردہ سفارشات صوبوں کو غورکے لیے بھجوائی جائیں گی‘ جس کے بعد سفارشات صوبائی اسمبلیوں میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

پارٹی امیدواروں کی حمایت نہ کرنے پر 4 لیگی رہنماؤں کو نوٹس

September 02, 2018 - 22:00
Posted in:

راولپنڈی (آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی حمایت نہ کرنے پر4 مقامی رہنماؤں کو نوٹس جاری کر دیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیگی قیادت کا خیال ہے کہ پارٹی کے امیدواروں کو مقامی رہنماؤں کی حمایت نہ ملنے پر متعلقہ حلقوں سے الیکشن میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جن رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں راجا جہانداد خان، چودھری ایاز، حاجی ظفر اقبال اور ضیا اللہ شاہ شامل ہیں‘ مذکورہ لیگی رہنماؤں میں سے 2 راولپنڈی کنٹونمنٹ کے اراکین جبکہ 2 سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔ مقامی لیگی رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ سینیٹر چودھری تنویر خان کی قیادت میں ہونے والے پارٹی

پنجاب میں تجاوزات کیخلا ف وزیراعلیٰ کا مہم چلانے کا اعلان

September 02, 2018 - 21:05
Posted in:

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے صوبے میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔مہم کے اعلان پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مہم کا آغاز با اثر اور طاقت ور لوگوں سے کیا جائے گا اوراس دوران کسی بھی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔انہوں نےمزید کہا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیہ کے خلاف آپریشن بلاامتیاز ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کروں گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

امریکا سے عزت و احترام کا رشتہ چاہتے ہیں، شاہ محمود

September 02, 2018 - 21:05
Posted in:

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں،امریکا سے عزت و احترام کا رشتہ چاہتے ہیں،واشنگٹن امداد نہیں بلکہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں ڈالرز دیتا رہا۔اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے،جی ایچ کیو میں بہت اچھی میٹنگ ہوئی جو اچھے ماحول میں ہوئی اور میٹنگ میں وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ ملکی مفاد میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی صورتحال یہ تھی کہ کسی لیول پرانگیج منٹ نہیں ہورہی تھی،خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہتے ہیں،5 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ

بیوروکر یسی کو بتادیا100 روزہ ایجنڈا ہدف ہے،عمران خان

September 02, 2018 - 20:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ اور بیوروکریسی پر واضح کردیا ہے کہ 100 روزہ ایجنڈے کا نفاذ کلیدی ہدف ہے۔سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ قابلیت ،کفایت شعاری اور کرپشن کا خاتمہ گورننس میں انقلاب لانے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،کابینہ اور بیوروکریسی سے گزشتہ روز کی ملاقات تعمیری رہی،ہم گورننس کو تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کفایت شعا ری، بدعنوانی کا خاتمہ اورمیرٹ کی بالا دستی ترجیحات ہیں، 100 دن کے پروگرام کے اہداف کے حصول کو ترجیح دی جائے گی ۔ان کا کہناتھاکہ ناصردرانی نے خیبرپختو

منظور وسان نے آئندہ 3ماہ کو اہم قرار دیدیا

September 02, 2018 - 20:05
Posted in:

پیپلز پارٹی کےرہنما اورسیاسی پیشنگوئیاں کرنے والے منظور حسین وسان نےکہا ہے کہ ملک میں آنے والے 3ماہ سیاسی پارٹیوں اور فرقوں کے لیے بہت ہی اہم ہیں۔اپنی رہائش گاہ پر موجود پی پی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ جیلوں میں صفائی ہورہی ہے پی ٹی آئی،ن لیگ اور جی ڈی اے والے جیل کی ہوا کہائیں گے، مچ ، اڈیالہ جیل سمیت سارے جیلوں کی صفائی ہوچکی ہے۔منظور وسان نےمزید کہا کہ جیلوں میں گرمی اور سردی دونوںموسم ملیں گے اور انچارج وہ خود ہوںگے، پیپلزپارٹی والےتو جیل دیکھ چکے ، دوسروں کے لئے جیل جانا مسئلہ ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ اعتزاز احسن صدارت کے متفقہ امیدوار ہوںگے،مولانا فضل الرحمن

پیپلز پارٹی مجھ پر اعتماد کے تقاضے پورے کرے ،فضل الرحمٰن

September 02, 2018 - 20:05
Posted in:

مسلم لیگ ن ،متحدہ مجلس عمل و دیگر اپوزیشن جماعتوں کے صدارتی امیدوار فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ڈنڈے کھانے کےلئے ہم قابل قبول مگر صدارتی الیکشن کے لئے نہیں!!پیپلز پارٹی نے مجھے مشترکہ اپوزیشن کا کنوینر نامزد کیا،اس اعتماد کا تقاضہ پورا کرنا چاہیے۔ن لیگ کے صدر شہبازشریف سے ملاقات کے بعد حمزہ شہباز اور سعد رفیق سمیت دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صدارتی الیکشن کےلئے اپوزیشن جماعتوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ن لیگی قیادت صدارتی معرکہ سر کرنےکےلئے مکمل یکسو ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار کو قبول کرے ، کوشش ہے صدارتی الیکشن کا معرکہ

افغانستان میں امریکی فورسزکی قیادت جنرل ملر کے سپرد

September 02, 2018 - 19:05
Posted in:

امریکی فورسز نےافغانستان میں اپنی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری کے جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کو نیٹومشن اور فورسز کی کمان دے دی ہے۔افغانستان میں نیٹومشن اور امریکی فورسز کے سابق کمانڈر جنرل نکولسن نے کابل میں ہونے والی خصوصی تقریب میں کمانڈ جنرل ملر کے حوالے کردی ۔جنرل نکولسن سے کمانڈ لینے کے بعد اپنی پہلی تقریری میںجنرل ملر نے17 سالوں میں نیٹو اور افغانستان کے اتحادیوں کی قربانیوں کو سراہا۔تقریب میں افغان وزارت داخلہ، قومی سلامتی مشیر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جنرل ملرامریکی ملٹری کےجوائنٹ اسپیشل آپریشنز کے کمانڈ رہ چکے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {dis

کل اسپتال نہیں سب جیل دیکھنے گیا تھا ،چیف جسٹس

September 02, 2018 - 19:05
Posted in:

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ کل اسپتال نہيں سب جیل جا کر دیکھی تھی، کراچی تو اس مرتبہ صاف نظر آرہا ہے ۔ کراچی میں صحافیوں کے سوالات پرگفتگوکرتے ہوئے چیف جسٹس نے گزشتہ روز کی کارروائی پر سوال اٹھانے والوں کو مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کل وہ اسپتال نہیں بلکہ سب جیل گئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نےپی پی رہنما شرجیل میمن سے ملنے کلفٹن میں واقع ضیاء الدین اسپتال پہنچے اوروہاں موجود شرجیل میمن کے کمرے کا معائنہ کیا تھا۔اسپتال میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران چیف جسٹس کو سب جیل قرار دیئے گئے شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی 3بوتلیں ملی تھیں جسے بعد میں پی پی نے زیتون کا تیل ا

مہران یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ ،ساڑھے 10ہزار اسٹوڈنٹس کی شرکت

September 02, 2018 - 19:05
Posted in:

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے پری انٹری ٹیسٹ میں 10 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔پری انٹری ٹیسٹ جامشور میں واقع مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے مین کیمپس میں ہواجس میں 2092سیٹوں پر داخلے کےلئے 10ہزار 414 طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلم عقیلی کے مطابق 10ہزار سے زائد طلباء کے ٹیسٹ میں نظم و ضبط قائم رکھنےکےلئے 500 سے زائد ایگزامینرز مقرر کئے گئے۔مہران یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ٹیسٹ کےلئے صبح 8 بجے یونیورسٹی کے گیٹ کھول دیے تھے اور طلبہ و طالبات کو ساڑھے 9 بجے تک داخلے کی اجازت تھی ،تاخیر سے پہنچنے والوں کو ٹیسٹ سے باہر رکھنے کا انتباہ بھی دی

صدارتی انتخابات : فضل الرحمٰن اور شہبازشریف کی ملاقات

September 02, 2018 - 19:05
Posted in:

اپوزیشن کے صدار تی امیدوار مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور میں ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کی ہے ۔شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں حمزہ شہباز،ایاز صادق ،اکرم درانی ،مولانا امجد و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں صدارتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی کی تیاری سمیت مختلف نوعیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید

September 02, 2018 - 19:05
Posted in:

پاک افغان سرحد کے قریب واقع ضلع کرم ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیاہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست سے لوئر کرم کے قریب سرحدی علاقے میں قائم خٹاکا پوسٹ پر دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس میں ایف سی کے لانس نائیک رحمٰن اللہ شہید اور دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو طبی امداد دینے کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ علاقے میں موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ برس ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفس

Pages