Monthly archive

حسینہ عالم بھارتی کسٹمز کے ہتھے چڑھ گئیں

September 01, 2018 - 23:05
Posted in:

مس یونیورس 2017 ڈیمی لی نیل پیٹرس ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کے ہتھے چڑھ گئیں۔حسینہ ء عالم کا تاج کلیئر کرنے بھارتی کسٹمز نے پورے چار لاکھ روپے ہتھیا لیے۔مس یونیورس ڈیمی لی نیل پیٹرس ممبئی ایئرپورٹ پر اتریں تو ان کے ہمراہ ان کے اپنے تاج کا ایک ریپلکا بھی تھا جو انہیں بطور مس یونیورس ملا تھا مگر وہ اس وقت حیران ہو گئیں جب ایئرپورٹ پر موجود کسٹم حکام نےانہیں روک لیا۔بھارتی کسٹمز نے مس یونیورس ڈیمی لی نیل پیٹرس کو 6گھنٹے تک ایئرپورٹ پر بٹھائے رکھا اور انہیں اس وقت جانے کی اجازت دی جب انہوںنے کسٹم حکام کو 4 لاکھ روپے ڈیوٹی ادا کی۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی حسینہ ء عالم ممبئی میں ایک مقاب

میری دستبرداری کا فیصلہ دس جماعتوں کوکرنا ہے، فضل الرحمٰن

September 01, 2018 - 23:05
Posted in:

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اعتزازکی دستبرداری کا فیصلہ ایک اورمیری دستبرداری کا فیصلہ 10جماعتوں کوکرنا ہے۔ جیونیوزکے پروگرام’ جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبردار نہ ہونے کی وجہ بتادی ۔انہوں نے کہا کہ طنزیہ باتیں نہ کی جائیں کہ رشتہ لے کر گئے دولہا بن کر آگئے،اعتزاز احسن ایسے دولہا ہیں جنہیں نہ گھر والے مان رہے ہیں نہ سسرال والے،کیوں نہ ایسے دولہا پر اتفاق کر لیا جائے جسے سب مان رہے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

لاہور میں 26 سالہ ماڈل کا پر اسرار قتل

September 01, 2018 - 23:05
Posted in:

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک بنگلے سے 26 سالہ ماڈل گرل کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کےعلاقے میں ایک گھر سے 26 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے جس کی شناخت ماڈل گرل انعم تنولی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل کی ہلاکت کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی جبکہ ماڈل گرل کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ماڈل گرل نے فیشن ڈیزائنگ میں کورس کر رکھا تھا اور 2 ماہ قبل ہی اٹلی سے پاکستان واپس آئی تھی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

حیدر آباد، بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں متاثر

September 01, 2018 - 22:21
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسات) حیسکو کی جانب سے 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی، کاروباری سرگرمیاں متاثر، تاجر برادی سخت پریشان، حیسکو کی جانب سے بلا جواز 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے، موسم بہتر ہونے کے باوجود حیسکو کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ اس کے علاوہ غیر اعلانیہ اور بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے گھریلو صارفین کے علاوہ تاجر برادری سخت اذیت سے دو چار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حیسکو بلا جواز لوڈشیڈنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور آئے دن شیڈول تبدیل کرنے سے ہمارے کام کا حرج ہورہا ہے۔ لطیف آباد یونٹ نمبر 8، رشی گھاٹ، لوہار پاڑہ سمیت دیگر

بدین، سہراب نظامانی میں سرکاری اسکول پر شرپسندوں کا حملہ، توڑ پھوڑ

September 01, 2018 - 22:20
Posted in:

بدین (نمائندہ جسارت) تعلیم دشمن عناصر کی شرپسندی، سندھ کے معروف اور مزاحمتی شاعر حافظ نظامانی کے گاؤں سہراب نظامانی کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں گزشت شب چند نامعلوم شرپسندوں نے کلاس رومز کے تالے توڑ کر توڑ پھوڑ کی، فرنیچر کو نقصان پہنچانے کے علاوہ طلبہ کے حاضری رجسٹر سمیت دیگر ریکارڈ کو بھی پھاڑ ڈالا۔ شرپسندوں نے تعلیم سے اپنی نفرت کی انتہا کرتے ہوئے کلاس روم اور فرنیچر پر غلاظت پھیلا دی، شرپسندوں نے جاتے ہوئے اسکول کے احاطے میں کاشت پودوں اور درختوں کو بھی کاٹ کر نقصان پہنچایا۔ مقامی دیہات اور دیگر حلقے اس شرپسندی کو تعلیم دشمنی کے ساتھ ساتھ حالیہ الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر سیاسی مخالفین کی

صوبے کی ضرورت نہیں،مسائل حل کیے جائیں، مصطفی کمال

September 01, 2018 - 22:05
Posted in:

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا ہےکہ ہمیں صوبے کی ضرورت نہیں،مسائل حل کیے جائیں اور وزیراعظم بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیں ۔این اے 243 میں ضمنی انتخاب کے لئے گلشن اقبال میں الیکشن آفس کاافتتاح ہوا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمصطفی کمال نے کہا کہ آپ لوگوں کی شکلوں کو دیکھ کر لگ نہیں رہا کہ آپ کو الیکشن ہرایا گیا، اتنے پرجوش تو وہ لوگ بھی نہیں جنہیں نشستیں دے دی گئیں۔مصطفی کمال نے دعویٰ کیا کہ پی ایس پی جتنی مضبوط آج ہے اتنی مضبوط عام انتخابات میں بھی نہیں تھی ۔انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کیا واقعی کراچی کی آبادی ایک کروڑساٹھ لاکھ ہے۔ ہمیں صوبے کی ضرورت نہیں ہے۔بشکریہ

وزیر صحت پنجاب کا روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان

September 01, 2018 - 22:05
Posted in:

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمے میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا، سروس پنجابی، سرائیکی اور اردو زبان میں شروع کی جائے گی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ روبو کال سروس کے ذریعے شہریوں کو مفت طبی مشورے فراہم کئے جائیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں کی ری ویمپنگ کے اہداف مقررہ وقت میں حاصل کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 15 روز کے اندر پنجاب کے اسپتالوں کی ایمرجنسی میں طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائےتاہم اسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔بشکریہ جنگbody {dire

فضل الرحمٰن سے رشتہ پارٹی رشتے سے زیادہ مضبوط نہیں، زرداری

September 01, 2018 - 22:05
Posted in:

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہےکہ فضل الرحمٰن سے میرا بھائی جیسا رشتہ ہے لیکن یہ رشتہ پیپلز پارٹی کے رشتے سے زیادہ مضبوط نہیں ۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے اجلاس کے موقع پر زرداری کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن اور فضل الرحمٰن دونوں میرے پرانےدوست ہیں۔زرداری نے مزید کہا کہ جب غلام اسحاق خان نے شہید بی بی کی حکومت ختم کی تو اعتزاز احسن نے ایک جملہ کہاتھا کہ بے نظیر کا نہیں میں غلام اسحاق کا ٹرائل کروں گا اور اعتزاز احسن نے پھر غلام اسحاق خان کا ٹرائل کرکے دکھایاتھا۔اس موقع پراعتزاز

پنجاب میں بدعنوانی کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم

September 01, 2018 - 22:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں کے لیے قابل تقلید ہونی چاہیے،صوبے میں بدعنوانی کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے جی او آر ون میں پودا لگا کر گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا اوربعد میں پنجاب کابینہ ارکان سے ملاقات میں کہاکہ صوبائی کابینہ کی پہلی ترجیح بدعنوانی کی نشاندہی اوراس کا سد باب ہونی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے ،قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کریںاور اس معاملے میں وفاقی حکومت بھرپورتعاون کرےگی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے سادگی اور کفایت شعاری کی اہمیت پر زور دیا اورکہا کہ انسانی ترقی کے لحاظ

صدام حسین دو سال کیلئے پاکستان فٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

September 01, 2018 - 22:05
Posted in:

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار خان نے کہا ہے کہ صدام حسین کو دو سال کیلئے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل رہے، پاکستانی فٹ بال پر تین قومی اور عالمی پابندی کے بعد قومی ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کے نئے برازیلین کوچ کا بھی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم حصہ ہے ہماری خواہش ہے کہ کپتان اور کوچ کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی رہے۔ ’جنگ‘ سے باتیں کرتے ہوئے احمد یار کا کہنا تھاکہ بنگلہ دیش میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ امید ہے ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ احمد یار نے م

غفلت کے باعث بچے کی معذوری ناقابل تلافی نقصان ہے، سعید غنی

September 01, 2018 - 22:05
Posted in:

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی غفلت کے باعث عمر نامی بچے کی معذوری ناقابل تلافی نقصان ہے،کے الیکٹرک انتظامیہ فوری طور پر پورے شہر میں اپنے نظام کو درست کرے۔ سندھ حکومت متاثرہ بچے عمر کے ساتھ ساتھ برنس وارڈ میں متاثر حارث کی بھی مکمل معاونت کرے گی اور ان کا مکمل علاج معالجہ بھی کرایا جائے گا۔ برنس وارڈ میں تمام تر سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسے ہم ہر ممکن طور پر پورا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سول اسپتال کے برنس وارڈ کے دورے کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے برنس وارڈ میں کے الیکٹرک کی انتظامیہ کی غفلت سے حادثہ کا شکار

شرجیل میمن کے خلاف ملی بھگت سے مقدمہ کمزور کردیا گیا

September 01, 2018 - 22:05
Posted in:

سندھ کے محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو پرتعیش قید میں رکھنے کے لئے سب جیل قرار دئیے گئے کلفٹن کے نجی اسپتال کے کمرے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے چھاپے اور شراب برآمدگی کے مقدمے کو پولیس اور جیل حکام نے ملی بھگت کرکے انتہائی کمزور درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں اصل ملزم شرجیل میمن کا محض تذکرہ کرکے دوسرے اصل ملزم کو ہی مدعی بنا دیا گیا۔ ایف آئی آر میں چیف جسٹس آف پاکستان کے چھاپے کے وقت جیل پولیس کے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل مجاہد خان کی ڈیوٹی تھی۔ مجاہد خان اور ساتھی اہلکاروں کی ڈیوٹ

لاہور کا میانی صاحب قبرستان کیلئے ایک کروڑ روپےکا فنڈ

September 01, 2018 - 22:05
Posted in:

وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نےمیانی صاحب قبرستان کے لیے ایک کروڑ روپے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹ میں  عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ بلدیات کی جانب سے دی جانے والی یہ رقم قبرستان کے ماہانہ امور، دیکھ بھال اور دیگر ضروری اخراجات پر خرچ کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور وزیر بلدیات سب سے پہلی سمری میانی صاحب قبرستان کی منظور کی ہے۔وزیر بلدیات پنجاب کے اس اعلان کے بعدایک دلچسپ بات سامنے آگئی ہے وہ یہ کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ کوئی وزیر اس طرح کے ترقیاتی فنڈ زکا اعلان نہیں کر سکتا۔وزیراعظ

شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

September 01, 2018 - 21:05
Posted in:

چیف جسٹس آف پاکستان کی اسپتال میں پی پی رہنما شرجیل میمن کے کمرے کا دورہ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔چیف جسٹس آج کلفٹن میں واقع ضیاء الدین اسپتال پہنچے تو شرجیل میمن لگژری کمرے میں سو رہے تھے ، انہوں  نے وہاں  موجود ملازمین کو حکم دیا کہ لائٹیں آن کرو، شرجیل میمن کو اٹھائو تو وہ بغیرلاٹھی کے سہارے کمرے سے باہر نکلے۔انہیں دیکھ کر چیف جسٹس نے کہا کہ شرجیل میمن میں چیف جسٹس پاکستان آپ کی خیریت معلوم کرنے آیا ہوں،یہ ہے آپ کی سب جیل، سب جیل اسے کہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ تومکمل صحت مند لگ رہے ہیں،انہیں یہاں سے فوری طور پر کراچی سینٹرل جیل منتقل کریں۔شراب کی بوتلیں دیکھ

شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن

September 01, 2018 - 21:05
Posted in:

شمالی وزیرستان کےعلاقےسپن کئی میں آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، آپریشن میں اسلحہ وگولہ بارود کا ذخیرہ برآمدکرلیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر ‘ کے مطابق سیکورٹی فورسزکی جانب سےکی گئی کارروائی میں برآمدشدہ اسلحےمیں آئی ای ڈیز،راکٹ لانچرز،ہینڈ گرینیڈزاورمختلف قسم کا بارودی موادشامل ہے۔آئی ایس پی آرنے مزیدبتایا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ وگولہ بارودکا ذخیرہ زمین میں چھپایا گیا تھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سپریم کورٹ کے الیکٹرک کیخلاف سخت ایکشن لے،وسیم اختر

September 01, 2018 - 20:05
Posted in:

میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ آبادی سےہائی ٹینشن تارگزرناجہالت ہے، سپریم کورٹ کے الیکٹرک کے خلاف سخت ایکشن لے اور کارروائی کرے۔مئیر کراچی وسیم اخترنے سول برنس وارڈ میں بجلی کی تاروں سے جھلسنے والےبچے عمرکی عیادت کی بعدمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کے بجلی کے بل معاف کروانے کا اعلان کیاجائے کیونکہ کے الیکڑک اربوں روپے کھارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کے ایم سی کی کوئی ضرورت ہوئی تو روزگار فراہم کریںگے تاہم بدانتظامی کےباعث بچے کا معذور ہونا بہت بڑا گناہ ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4روپے 10پیسے کا اضافہ

September 01, 2018 - 20:05
Posted in:

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4روپے 10پیسےکا اضافہ کر دیا جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈراب 48روپے45پیسے اور کمرشل سلنڈر 186روپے 40پیسے مہنگا ہو گیاہے۔ نئی قیمتیں ملک بھر میں 2ستمبر سے نافذالعمل ہوں گی۔او گرا نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11اشاریہ 8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر جس کی قیمت 1564روپے 98پیسے مقرر تھی اس میں 48روپے 45پیسے اضافہ کر دیا گیاتاہم ملک بھر میں ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 1613روپے 43پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ فی کلو ایل پی جی کی قیمت 137روپے تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ حکومت

بیرون ملک پاکستانیوں کےاثاثوں پرٹی او آرزسپریم کورٹ میں پیش

September 01, 2018 - 20:05
Posted in:

بیرون ملک موجود پاکستانیوں کےاثاثوں کے معاملے پر گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ٹی او آرز سپریم کورٹ میں پیش کر دیئےہیں۔ذرائع کےمطابق کمیٹی ایف آئی اے،ایف بی آر اور نیب پر مشتمل جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دے گی جو پہلے مرحلے میں دبئی سے پاکستانیوں کے اثاثوں کو وطن واپس لائےگی۔سپریم کورٹ میں زیر سماعت بیرون ملک سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے کے معاملے میں گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ٹی او آرز پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے پاس یو اے ای میں پاکستانیوں کے اثاثوں کے حوالےسے کافی معلومات ہیں اور کمیٹی سب سے پہ

پانی بحران کا حل ہماری حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،جام کمال

September 01, 2018 - 20:05
Posted in:

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور گوادر میں پانی کے بحران کا حل ہماری حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ بہتر منصوبہ بندی اور دستیاب وسائل کے صحیح استعمال سے دیگر مسائل کے ساتھ پانی کے مسئلے پر جلد از جلد قابو پائیں اور تمام مسائل کے حل کے لئے دستیاب وسائل کو بروکار لانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر جام کمال خان نے کوئٹہ میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال سے ملاقات کے دوران کیا جس میں  صوبے کی ترقی،مکران ڈویژن اور خاص طور پر گوادر کے ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں ن

ایشین گیمز: انڈیا نے پاکستان کو 2-1 سے ہرا دیا

September 01, 2018 - 20:04
Posted in:

انڈونیشیا میں جاری 18ویں ایشیائی کھیلوں میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے آج تیسری پوزیشن کے میچ میں انڈیا کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کھائی ہے۔ میچ کے آغاز میں ہی انڈیا نے پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا جب تیسرے منٹ میں ہی آکاش دیپ نے پہلا گول کر کے انڈیا کو برتری دلوا دی۔ اس کے بعد میچ کے تین کوارٹرز میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ آخری کواٹر میں میع کے 50ویس منٹ میں انڈیا نے پلنٹی کارنر پر سکور کر کے میچ میں دو گول کی برتری حاصل کر لی۔ یہ گول ہرمان پریت نے کیا۔ تاہم اس کے چند ہی لمحے بعد 52ویں منٹ میں محمد عتیق نے پاکستان کا واحد گول کیا۔ یاد رہ

اچھے لگ رہے ہو

September 01, 2018 - 20:04
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما، کارکن اور حامیوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا وعدہ پورا ہوگیا ہے اب ’’نیا پاکستان‘‘ بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔ تبدیلی آگئی ہے اس حقیقت سے تو کسی کو انکار نہیں مگر یہ تبدیلی حکومت کی تبدیلی تک محدود ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد بٹھل اٹھانے والوں کو جو نوید سنائی ہے وہ کوئی نئی بات نہیں ایسی باتیں تو ہر وزیراعظم کرتا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا کہ مقدمات کا فیصلہ ایک سال کے اندر ہونا چاہیے اور اس معاملے میں وہ چیف جسٹس پاکستان سے ایک ملاقات کریں گے۔ یادش بخیر!

انتخاب

September 01, 2018 - 20:03
Posted in:

مفسرین میں اس امر پر اختلاف ہے کہ اس سے مراد کون سی مہلت ہے۔ سیدنا قتادہؓ کہتے ہیں کہ یہ اشارہ سورہ ہود کی اس آیت کی طرف ہے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ ثمود کے لوگوں نے جب سیدنا صالحؑ کی اونٹنی کو ہلاک کر دیا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو خبردار کر دیا گیا کہ تین دن تک مزے کر لو، اس کے بعد تم پر عذاب آ جائے گا۔ بخلاف اس کے جناب حسن بصری کا خیال ہے کہ یہ بات صالح علیہ السلام نے اپنی دعوت کے آغاز میں اپنی قوم

قال اللہ تعالی و قال رسول اللہ ﷺ

September 01, 2018 - 20:02
Posted in:

مگر جب اللہ نے ان کو ایک صحیح و سالم بچہ دے دیا تو وہ اس کی اِس بخشش و عنایت میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھیرانے لگے اللہ بہت بلند و برتر ہے ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔ کیسے نادان ہیں یہ لوگ کہ اْن کو خدا کا شریک ٹھیراتے ہیں جو کسی چیز کو بھی پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کیے جاتے ہیں ۔ جو نہ ان کی مدد کر سکتے ہیں اور نہ آپ اپنی مدد ہی پر قادر ہیں ۔ اگر تم انہیں سیدھی راہ پر آنے کی دعوت دو تو وہ تمہارے پیچھے نہ آئیں، تم خواہ انہیں پکارو یا خاموش رہو، دونوں صورتوں میں تمہارے لیے یکساں ہی رہے ۔ تم لوگ خدا کو چھوڑ کر جنہیں پکارتے ہو وہ تو محض بندے ہیں جیسے تم بندے ہو ان سے دعائیں مانگ

اسرائیلی دہشت گردی جاری اگست کے دوران 19 فلسطینی شہید

September 01, 2018 - 19:57
Posted in:

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) گزشتہ ماہ غرب اردن اور غزہ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید ہوئے۔ تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام عبداللہ حورانی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کے اندر توپ خانے، جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے بھی گولہ باری جاری رکھی، جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید ہوئے۔ 30 مارچ سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں 170 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 28 فلسطینی شہدا کی لاشیں اسرائیلی فوج نے اپنی تحویل میں لے رکھی ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی پسپائی

September 01, 2018 - 19:56
Posted in:

ابھی امریکی وزیر خارجہ پومپیو سے عمران خان کی گفتگو کا تنازع چل ہی رہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے کیا کہا اور کیا نہیں کہا کہ گزشتہ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر کے دوبار رابطہ کرنے پر بھی بات کرنے سے انکار کردیا جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ عمران خان جس وقت صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس وقت فرانسیسی صدر کا ٹیلی فون آیا تھا۔ ان کو جواب دیا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان اس وقت مصروف ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بعد میں شاہ محمود قریشی کے اصرار پر کال وصول کرلی گئی۔ فرانس اور پاکستان میں تعلقات کشیدہ نہیں ہیں لیکن اس عمل کو فرانسیسی حکومت نے پسند نہیں کیا

کے الیکٹرک کی سفاکی

September 01, 2018 - 19:56
Posted in:

بجلی کی فراہمی میں ناقص کارکردگی اور نا اہلی تو کے الیکٹرک کا امتیاز بن چکا ہے لیکن اس ادارے کی مجرمانہ غفلت اب انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہے۔ اس کی غفلت نے دو بچوں کو اپنے بازوؤں سے محروم کردیا۔ 11 سالہ حارث اور دوسری جماعت کا طالب علم عمر زندگی بھر کے لیے معذور ہوگئے۔ یہ بڑا المیہ ہے۔ 8سال کا عمر جب پوچھتا ہے کہ اس کے ہاتھ کہاں گئے تو ہر درد مند دل تڑپ اٹھتا ہے۔ وہ پوچھتا ہے کہ اب وہ اپنے دانتوں پر برش کیسے کرے گا ؟

اونروا کی تمام تر امریکی امداد بند فلسطینی بر ہم

September 01, 2018 - 19:54
Posted in:

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے اونروا کی تمام تر امداد بند کرنے کا اعلان کردیا۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا مغربی کنارے اور غزہ سمیت کئی ممالک میں فلسطینیوں کی امداد کا کام کرتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب اعلان کیا گیا کہ عالمی ادارے کے لیے تمام تر امریکی امداد روکی جا رہی ہے۔ بیان میں اونروا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ایسا ادارہ قرار دیا گیا جس کا کچھ نہیں ہو سکتا۔ امریکا نے اپنے فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اونروا کے بنیادی مالیاتی نظام اور پالیسی میں نقص کا بہانا بنا

Pages