Monthly archive

’نمبرز پورے ہیں،عارف علوی ہی صدر پاکستان ہوںگے‘

August 25, 2018 - 23:05
Posted in:

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ صدراتی انتخاب کے لیے نمبرز پورے ہیں اورپاکستان کے آئندہ صدر عارف علوی ہی ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کا اجلاس ہوا، جس میں صدارتی الیکشن کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سربراہی میں ضمنی الیکشن کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا، ضمنی انتخاب کے لیے دوبارہ درخواستیں نہیں مانگی جائیں گی ، پارلیمانی بورڈ خود ٹکٹیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی الیکشن میں کامیابی کے لیے پر امید ہیں اور

صدارتی انتخابات سے قبل 3فاٹا سینیٹر پی ٹی آئی میں شامل

August 25, 2018 - 23:05
Posted in:

تحریک انصاف کو صدارتی انتخاب سے قبل اہم کامیابی مل گئی جب فاٹا سے تعلق رکھنے والے 3 آزاد سینیٹرز نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق فاٹا سے سینیٹر اورنگ زیب خان ، سینیٹر سجاد طوری اور سینیٹر مومن خان آفریدی نے آج بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر فاٹا سے سابق ایم این اے ناصر خان اور مرزا محمد ایوب نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔وزیر اعظم سے ملاقات میں تمام سینیٹرز نے ان کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا ،وزیراعظم نےبھی پارٹی میں شامل ہونے والے سینیٹرز کا خیرمقدم کیا تاہم اس موقع پر سینیٹر حاجی فدا اور وزیر دفا

عالمی برادری کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا نوٹس لے، میاں مقصود

August 25, 2018 - 22:18
Posted in:

لاہور (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔کیمیائی ہتھیاروں کاآزادانہ استعمال کیاجارہا ہے جوکہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔افسوس ناک امر تویہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ سمیت انسانیت کے علمبردار ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ کشمیر پر حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہو۔انہ

فیصل آباد میں قادیانیوں کی مسلمانوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے، تحفظ ختم نبوت

August 25, 2018 - 22:17
Posted in:

ٹنڈوآدم (پ ر) فواد چودھری جانبداری پر اترآئے ہیں ،فیصل آباد واقعے کو دبانے کی حکومتی کوشش ناکام بنائیں گے،عمران خان کو نوازانجام یادرکھنا ہوگا، قادیانی فائرنگ سے زخمی مسلمانوں کیخلاف مقدمات ختم کیے جائیں ورنہ تحریک ختم نبوت 2018ء چلے گی اور قادیانیوں کیساتھ قادیانی نوازبھی لے ڈوبے گی۔ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مرکزی صدر ممتاز عالم دین علامہ احمد میاں حمادی، مفتی محمد طاہر مکی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل مولانا محمد اکرم طوفانی، مولانا قاضی احسان احمد ودیگر نے فیصل آباد میں قادیانیوں کی جانب سے مسلمانوں پر کھلے عام فائرنگ پر شدید ردعمل کا

نامزد گورنر بلوچستان نیب زدہ نکلے

August 25, 2018 - 22:05
Posted in:

تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان نیب کے مطابق ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے،ان کے خلاف جلد ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر امیر جوگیزئی کےخلاف 2015میں انکوائری کی منظوری دی گئی تھی جو اس وقت کےچیئرمین نیب قمرزمان کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔ واضح رہےکہ ڈاکٹرامیرجوگیزئی پرکڈنی سینٹر کوئٹہ کے لئے طبی آلات،سامان کی خریداری کےفنڈزمیں خرد برد کا الزام ہے،وہ کوئٹہ کڈنی سینٹر میں چیف ایگزیکٹوتعینات تھے۔ قبل ازیں تحریک انصاف اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے گورنر بلوچس

عمران خان کوبزنس مین نے کس انداز میں مبارکباد دی؟

August 25, 2018 - 22:05
Posted in:

وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی پر لندن کے ایک بزنس مین نےمبارک باد دینے کا انوکھا انداز اپنایااور اپنی دکان پر’رچمنڈ کے داماد کو مبارک ہو‘ کا بینر سجالیا۔ اشوینی کمارنامی بزنس مین کا کہنا ہے کہ20 برس قبل عمران خان ان کے اسٹور پر جنگ اخبار خریدنے آئے تھے، جمائما بھی ان کی کسٹمر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کامیابی پر رچمنڈ میں پاکستانی کمیونٹی کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا،جب سے انہوں نے عمران خان کی کامیابی کا سنا ہے کوئی دکان کے باہر آکر ہارن بجاتا ہے، کوئی مٹھائی کھا کر جاتا ہے۔ادھر انوکھی مبارک باد کے اس انداز کو زیک گولڈاسمتھ نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔بشکریہ جنگbody {d

وزارت خارجہ ہفتے میں دو بار غلط فہمی کا شکار ہوئی، رضا ربانی

August 25, 2018 - 22:05
Posted in:

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران نئی حکومت کی وزارت خارجہ دو مرتبہ غلط فہمی کا شکار ہوئی، پہلے اس نے بھارتی وزیراعظم مودی کے خط کا اور پھر امریکی وزیر خارجہ کی عمران خان سے بات چیت کا مطلب غلط نکالاہے۔ ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے لیے پاکستان کی بے قراری ٹھیک نہیں کیونکہ پاکستان کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت ہر مسئلے پر بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہے مگر مذاکرات کے ایجنڈے کو صرف دہشت گردی تک محدود کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کی فون کال سے پیدا ہونے والا تنا

اے پی سی کی اندرونی کہانی،فضل الرحمٰن نے پی پی کو کھری کھری سنادی

August 25, 2018 - 22:05
Posted in:

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ( اے پی سی ) کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ،تمام جماعتوں نے اعتزاز احسن کو باہمی مشاورت کے بغیر صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کی، مولانا فضل الرحمان نے توپی پی وفد کو کھری کھری سنا دیںاس پر پارٹی کو معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنا پڑا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والی اے پی سی کی اندرونی کہانی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کئی گلے شکوے بھی ہوئےتاہم مسلم لیگ ن نے مشروط رضا مندی ظاہر کر تے ہوئے کہہ دیا کہ صدارتی امیدوار بے شک پیپلز پارٹی کا ہو مگر اعتزاز احسن کی بجائے کوئی اورہو۔پاکستان کا نیا صدر کون ہو

جدہ سے حجاج کرام کی واپسی شروع

August 25, 2018 - 22:05
Posted in:

سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ جدہ سے وطن واپس جانے والے حجا ج کیلئے 15محرم تک حج پروازیں جاری رہیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ شہری ہوا بازی عصام نور کے مطابق 27سے زیادہ سرکاری و نجی حج اداروں کے 13ہزار سے زیادہ کارکن خدمات کیلئے ایئرپورٹ پر مصروف عمل ہیں ۔ جدہ سے 10لاکھ سے زائد حاجی اپنے اپنے ممالک کو روانہ ہوں گے ۔ حج ٹرمینل پر 14امیگریشن کاونٹرز واپسی کے لئے حجاج کے مدد گار ہیںجہاں ہر قسم کے انتظامات بہم پہنچائے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل عصام نورکا کہنا ہے کہ حج ٹرمینل سے بیک وقت26 طیارے بیک وقت روانہ ہوسکیں گے ۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;

قومی اسمبلی :8 ارکان ارب پتی، اکثریت کروڑ پتی

August 25, 2018 - 21:05
Posted in:

قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان کی اکثریت کروڑ پتی ہے، ان میں 8 ارکان تو اربوں کی جائیداد کے مالک ہیں ، پی ٹی آئی کے نور عالم خان امیر ترین رکن اسمبلی ہیں۔ بلاول بھٹو تیسرے سب سے زیادہ امیر ایم این اے تو انہی کی جماعت کی خاتون رکن نصیبہ چنا غریب ترین رکن اسمبلی ہیں، زیادہ ترکا پیشہ زراعت ہے تو درجن سے زائد گھریلو خواتین تاہم ایک تہائی اراکین ایسے بھی ہیں جو پہلی بار ایوان کا حصہ بنےہیں۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ’فافن ‘قومی اسمبلی ارکان سے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کرلی، جس کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 ارکان ایسے ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت اربوں میں ہے،ان میں 4 کا تعلق پی ٹی آئی اور2 ن لیگی ہیں۔

امریکی صدر نے وزیرخارجہ کا دورہ شمالی کوریا منسوخ کردیا

August 25, 2018 - 20:05
Posted in:

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا دورہ شمالی کوریا منسوخ کر دیا۔ پومپیو نے ایک روز پہلے ہی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے وزیر خارجہ کو شمالی کوریا کا دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے، کیوں کہ ان کے نزدیک جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پومپیو غالباً چین کے ساتھ امریکی تجارتی تنازع کے حل کے بعد شمالی کوریا جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجارت کے حوالے سے ہمارا موقف زیادہ سخ

آل سندھ جشن آزادی فٹسال چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا‘ڈاکٹر مجیب صحرائی مہمان خصوصی ہوں گے

August 25, 2018 - 20:05
Posted in:

ٹنڈوجام (جسارت نیوز) آل سندھ جشن آزادی فٹسال چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے تفصیلات کے مطابق آل سندھ جشن آزادی فٹسال چیمپئن شپ کے ایونٹ آرگنائزر و ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام انوار حسین خانزادہ نے کہا ہے کہ سندھ فٹسال ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھزرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے تعاون سے دوسرا آل سندھ جشن آزادی فٹسال چیمپئن شپ کا فائنل آج زرعی یونیورسٹی کے فٹسال کورٹ میں فرینڈز فٹسال کلب ٹنڈوجام اور راشد ربانی کلب ٹنڈوالہیار کے مابین کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی زرعی یونیورسٹی

اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں شدید بارش ‘نظام معطل

August 25, 2018 - 20:05
Posted in:

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں تباہی کا سلسلہ تھما نہیں تھا کہ ملک کی 3بڑی ریاستوں اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ مرزا پور،بھدوہی، الہ آباد، کوشامبی، کانپور، لکھنؤ، آگرہ، مظفر پور، پٹنہ، سیوان، مدھوبنی، سیتا مڑھی، گیا، ہزاری باغ، رانچی، دیوگھراور دمکا سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راجستھان کے جھالاواڑ میں آہو پرون ندی طغیانی کی وجہ سے ایک درجن دیہات کا رابطہ آس پاس کے علاقوں سے منقطع ہوگیا۔ مدھیہ پردیش میں بارش کی وجہ سے دریائے چنبل میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے اور قریب

عمران شاہ کو 5لاکھ روپے اور 20افراد کے علاج کا جرمانہ

August 25, 2018 - 20:05
Posted in:

تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے کراچی میں شہری پر تشدد کرنے والے عمران علی شاہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 20 مستحق افراد کا علاج کروانے کا کہہ دیا ورنہ انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔انصاف ہاؤس کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کی ڈسلپنری کمیٹی کی سربراہ جسٹس رعنا ذکی نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ایم پی اے عمران شاہ کو شہری پر تشدد کے الزام میں 5 لاکھ روپے جرمانہ اور20 افراد کا مفت علاج کرنے کی سزا سنادی ہے۔ اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ عمران شاہ نے خود اس بات کو مانا ہے کہ ڈسلپنری کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ سزا پر ڈاکٹر عمران علی شاہ پورا نہ اترے تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلی پنجاب

August 25, 2018 - 20:05
Posted in:

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کے100 دن کے پلان پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں میاں محمد اسلم اقبال، احمد شاہ کھگہ، میاں خالد محمود، یاسر ہمایوں اور مرادداس شامل تھے۔ارکان اسمبلی سے گفتگو میں سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے خواب کی حقیقی تعبیر کے لئے دن رات کام کرنا ہوگا، پنجاب تبدیلی کے سفر میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے عملی اقدامات سے عوام کو تبدیلی کا

چیف جسٹس کا لاہور سے اشتہاری بینرز اتارنے کا حکم

August 25, 2018 - 20:05
Posted in:

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں بڑے بڑے اشتہاری بینرز اور فلیکسز اتارنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوگاکہ اشتہاری بورڈز خود ہی اتار لیں ورنہ وہ بنچ تشکیل دیں گےاور آئندہ سماعت پر ڈی جی پی ایچ اےکو طلب کر لیاہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیاسی جماعتوں کے بڑے بڑے فلیکسز اور بورڈز پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ انہوں نے عدالت میں موجود لارڈمیئر سے استفسار کیا کہ الیکشن کب کے ختم ہو گئےمگرفلیکسز اور بینرز تاحال نہیں اتارے گئے۔ اس کے جواب میں لارڈ میئر نے کہا کہ آپ نے حکم دے دیا آج ہی اتار دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ شہر کو صاف رکھنا لارڈ میئر کی ذمے داری ہے،بڑے بڑے

جرمن فٹبال لیگ،بائرن میونخ نے ہوفن ہائم کو3-1 سے ہرا دیا

August 25, 2018 - 20:04
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جرمن فٹبال لیگ کے میچ میں بائرن میونخ نے ہوفن ہائم کو دلچسپ مقابلے کے بعد3کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر فتح حاصل کر لی۔جرمن لیگ کے میچ میں دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے۔بائرن میونخ نے 23ویں منٹ میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کر لی۔حریف ٹیم نے کم بیک کیا اور 58ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کردیا، بائرن میونخ نے وقفے وقفے سے مزید 2 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچا یا جبکہ مخالف ٹیم کاا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔
بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈر نے 2018-19 سیزن کیلئے جو روٹ اور جوز بٹلر کی خدمات حاصل کر لیں

انگلینڈ نے جونی بیئرسٹوکی جگہ جیمز ونس کو بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ میں شامل کر لیا

August 25, 2018 - 20:03
Posted in:

لندن(جسارت نیوز) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف شیڈول چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے جیمز ونس کو 14 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا، انہیں جونی بیئرسٹو کے کور اپ کے طور پر ٹیم میں طلب کیا گیا ہے، بیئرسٹو کی بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگلی فریکچر ہو گئی تھی جس کے باعث ان کی چوتھے ٹیسٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ 30 اگست سے شروع ہو گا، انگلینڈ کو 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ کپتان جوروٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن ودیگر شامل ہیں۔

ایشین گیمز،تمغوں کی دوڑ میں چین کی برتری قائم چین 139 تمغوں کے ساتھ پہلے، جاپان دوسرے اور کوریاتیسرے نمبر پر ہے

August 25, 2018 - 20:02
Posted in:

جکارتہ(جسارت نیوز)ایشین گیمز میں میڈلز ٹیبل پر چین 139 تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔چین کے پاس 66طلائی، 46 چاندی اور27 کانسی کے تمغے ہیں۔جاپان 29 سونے،31 چاندی اور43کانسی کے تمغوں کیساتھ دوسرے اورکوریا30 سونے،26 چاندی اور29کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ایران کی چوتھی پوزیشن ہے اور اس نے 12 طلائی،11 چاندی اور8 کانسی کے تمغے جیت رکھے ہیں۔ میزبان ملک انڈونیشیا 9 سونے،9 چاندی اور14 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پرہے۔ایشین گیمز کے مقابلے پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جار ہے ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سرسید اور ان کا تصورِ فطرت

August 25, 2018 - 20:01
Posted in:

سرسید اپنی تحریروں میں لفظ فطرت کا ’’ورد‘‘ کرتے نظر آتے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح جس طرح اہل ایمان اللہ اکبر کا ورد کرتے ہیں۔ اللہ اکبر کا مطلب یہ ہے کہ اللہ بڑا ہے۔ سرسید فطرت کے ساتھ یہ تو نہیں کہتے کہ فطرت سب سے بڑی ہے مگر وہ ہر جگہ فطرت کی بڑائی، فوقیت اور بالادستی ثابت کرتے نظر آتے ہیں۔ اس لیے ان کے یہاں لفظ فطرت کے ساتھ ایک طرح کی روحانیت، مذہبیت اور تقدیس وابستہ نظر آتی ہے۔ سرسید کے یہاں لفظ فطرت اتنا اہم ہے کہ اگر آپ اس لفظ کو اس کے حقیقی تناظر میں سمجھ لیں تو سرسید کی شخصیت اور فکر کی عمارت کا بڑا حصہ آپ کی تفہیم سے پیدا ہونے والے زلزلے سے خود ہی منہدم ہوجائے گا۔ اتفاق محض اتفاق سے اردو می

۔26اگست 1941 سے 2018 تک

August 25, 2018 - 20:01
Posted in:

جاوید احمد 26 اگست 1941 کو جماعت اسلامی کی تشکیل عمل میں آئی تھی، اس لیے ہر سال اسی تاریخ کو جماعت اسلامی اپنا یوم تاسیس مناتی ہے۔ ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ 77برس کے اس سفر میں ہم اپنی منزل کے حصول میں کہاں تک پہنچے ہیں۔ بیسویں صدی کے تقریباً وسط میں جب مولانا مودودی نے اس تحریک کی بنیاد رکھی تو اس وقت برصغیر کے مسلمانوں کے مجموعی حالات کیا تھے، بالخصوص سیاسی، معاشرتی، معاشی اور اخلاقی کیفیت کیسی تھی اور تاریخ کے اس موڑ پر ایسی کسی تحریک کی ضرورت تھی جسے مولانا مودودی نے سمجھا اور پھر پورا کیا۔ بیسویں صدی کے آغاز میں مسلمانوں کو ایک ایسا دھچکہ لگا جس نے انہیں غم و غصہ کے سمندر میں ڈبو دیا۔ یہ حا

آئی پی ایل میں بدعنوانی کی تحقیق کرنے والے پولیس آفیسر نے اپنی خاموشی توڑ دی 

August 25, 2018 - 20:01
Posted in:

نئی دہلی(جسارت نیوز)بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل میں بدعنوانی کی تحقیق کرنے والے پولیس آفیسر بی بی مشرا نے اپنی خاموشی ختم کرتے ہوئے ایک نامور بھارتی کرکٹر کے سٹے باز سے روابط کا انکشاف کردیا ۔ان کا دعویٰ ہے کہ ورلڈ کپ 2011کی فاتح بھارتی ٹیم کے ایک رکن کا 2008-9 میں انٹرنیشنل میچ کے دوران بکی سے رابطہ ہوا تھا لیکن وہ مکمل تحقیق کر کے اس معاملے کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا سکے۔بی بی مشرا کے مطابق اس انٹرنیشنل میچ سے ایک یا 2 دن قبل مذکورہ کرکٹر کا ایک نامور بکی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا جس کی تصدیق انہوں نے پلیئر سے نہیں کی تاہم سٹے باز نے اس بارے میں انہیں آگاہ کردیا تھا اور ٹھوس شواہ

قیامت سے قیادت تک

August 25, 2018 - 20:00
Posted in:

صاحبو! قیامت کے دن اللہ کو منہ دکھانا ہے، اختلاف اپنی جگہ لیکن جب سے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب دیکھی ہے ہم اس کے اثر میں ہیں۔ بیگم پارلر سے تیار ہوکر آئیں ہمارے منہ سے بے ساختہ نکل گیا ’’بیگم!

پنجاب کابینہ پر حتمی مشاورت،عمران خان نے وزیراعلیٰ کو پھر طلب کرلیا

August 25, 2018 - 19:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ سے متعلق حتمی مشاورت کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو کل پھراسلام آباد طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اتوار کو وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان ،نامزد گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب موجود ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر پنجاب کابینہ میں وزراء کے ناموں اور محکموں کو حتمی شکل دی جائے گی ۔اسی روز پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے ارکان بھی عمران خان سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کریں گے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ پنجاب کی کابینہ کیے لیے سینئر رہنما ؤں اور تجربہ کار افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ عمران خان پہلے مرحلے میں پنجاب کابینہ مختصررکھنا چا

اسلام آباد: طوفانی بارش،درخت اور بجلی کی تاریں گر گئیں، سڑکیں بند

August 25, 2018 - 19:05
Posted in:

اسلام آباد میں گزشتہ رات آنے والی آندھی اور موسلا دھار بارش نے شہرمیں درختوں کو اکھاڑ دیا، بجلی کی تاریں گرا دیں، شہر کے مختلف سیکٹرز میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات آندھی ، تیز ہوائوں، مٹی کا طوفان اور موسلادھار بارش نےایسے ڈیرے ڈالے کہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس کے باعث مارگلہ روڈسمیت مختلف سیکٹرز میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جبکہ سیکٹر ایف سیون میں تو گاڑی پر ہی درخت گر گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے سڑکوں سے درخت اٹھا کر ٹریفک کو بحال کر ایا،آندھی کے باعث بجلی کی تاریں گر گئیں جس نے مختلف سیکٹر میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی۔دوسری جانب آئیسکو کے م

ایران میں بوائلر پھٹنے سے 10 افراد جاں بحق

August 25, 2018 - 19:05
Posted in:

ایران کے شہر مشہد میں بوائلر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق بوائلر پھٹنے کاحادثہ مشہد کے رہائشی علاقے میں پیش آیاتھا۔ایرانی میڈیا نے مزید بتایا کہ بوائلر پھٹنے سےقریب کی3 رہائشی عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں اورساتھ ہی 15 گھروں کو بھی نقصان پہنچاہے۔ادھر ریسکیو اہلکاروں نےجائےحادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا،اہلکار عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ مزید افراد جو ملبے تلے دبے ہوں انہیں باہر نکالا جاسکے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے

بچوں کو تعلیم و ہنر سے لیس کرنا ہے ،شفقت محمود

August 25, 2018 - 19:05
Posted in:

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بچوں کو تعلیم اور ہنر سے لیس کیے بنا آگے بڑھنا ، ملک کا نام روشن کرنا ناممکن ہے،ملکی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوان ہے۔اسلام آباد میںوزارت تعلیم کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ہم نے اب تک جو کچھ تعلیم کے میدان میں نہیں کیا وہ سب فوری کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو کروڑ سےزائد بچے جوا سکولوں سے باہر ہیں انہیں صوبائی حکومتوں ،گلگت بلتستان اور کشمیر کی قیادت کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں لانا ہوگا۔ شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ اس نوجوان نسل کو بہترین تعلیمی ماحول اور سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ جو طبقہ اب بھی تعل

اپوزیشن مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر متفق ہے، احسن اقبال

August 25, 2018 - 19:05
Posted in:

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر متفق ہوگئی ہیں۔آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی قیادت کو اس حوالے سے اعتماد میں لینے کےلئے مزید وقت مانگا ہے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ ، ایم ایم اے کے لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔مری میںن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیر صدارت اے پی سی ہوئی ،جس میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ صدارتی امیدوار سامنے لانے پر مشاورت کی گئی ۔اس حوالے سے احسن اقبال نے میڈیا کو صورتحال س

ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی گورنر بلوچستان نامزد

August 25, 2018 - 19:05
Posted in:

وزیر اعظم عمران خان نے تین صوبوں کے گورنر بدلنے کے بعد گورنربلوچستان کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،انہوں نے اس عہدے کے لیے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو نامزد کردیا ہے۔بلوچستان کے نامزد گورنر ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی میڈیکل کے شعبے میں بطور چائلڈ اسپیشلسٹ 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں ڈھائی سال سےبحیثیت رجسٹرار فرائض انجام دے رہے ہیں۔موجودہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ہیں جو کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بڑے بھائی ہیں اور وہ 11 جون 2013 سےگورنر بلوچستان کے عہدے پر فائز ہیں۔اس سے قبل تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی چاروں صوبوں

Pages