Monthly archive

وزیراعظم کا وزارتوں سے براہ راست بریفنگ لینے کافیصلہ

August 23, 2018 - 23:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں سے براہ راست بریفنگ لینے کافیصلہ کرلیا ، وہ کل وزارت خارجہ کا دورہ کریں گے جہاں انہیں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزارت خارجہ کے دورے میں وزارت خارجہ کے مختلف شعبوں اور ذمے داریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا ،انہیں پاکستان کے غیرملکی سفارتی مشنز میں تعیناتیوں اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ وزارت خارجہ کا دورے میں وزیر اعظم کو افغانستان، بھارت اور امریکا سے تعلقات پربھی بریفنگ ملے گی جبکہ وہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی جاری کریں گے اور اقوام متحدہ کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی موقف کے بارے

نواز شریف کے اہلخانہ کو ملاقات کیلئےکل کا وقت دیدیا گیا

August 23, 2018 - 23:05
Posted in:

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کے لیے شریف خاندان کے 19 افراد کو کل کا وقت دے دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدسابق وزیر اعظم اور مریم نواز سے ملاقات کرنے کے لیے کل صبح 8 سے دوپہر ایک بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے ۔اس سے پہلے نواز شریف سے ملاقاتوں کے لیے جمعرات کا دن مقرر تھاتاہم عید کی تعطیلات کے باعث آج جیل میں ان کی کسی سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔ واضح رہے کہ شریف خاندان نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کرنے کے لیے خصوصی درخواست دی تھی جس کی منظور کرلیا گیا ہے۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

وزیراعظم عمران خان نے کل صوبائی گورنرز اجلاس بلالیا

August 23, 2018 - 22:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان نے چاروں صوبائی گورنرز کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چار صوبوں کے گورنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کے پی کے قائم مقام گورنر مشتاق غنی اور پنجاب کے قائم مقام گورنر پرویز الہی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی جبکہ قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی اور بلوچستان سے محمد خان اچکزئی شریک ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی گورنرز کے اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہو گی جس میں وزیراعظم صوبوں میں گورنرز کے موثر کردار کے حوالے سے بریفنگ دیں گےاجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا گورنرز سے متوقع سوال ’پی ٹی آئی ک

عمران خان کی کیرالہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی پیشکش

August 23, 2018 - 22:02
Posted in:

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر انڈین ریاست کیرالہ میں آنے والے سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امداد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی جانب سے سیلاب کے متاثرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کے امداد کی پیشکش کرتے ہیں۔'واضح رہے کہ کیرالہ میں آنے والے سیلاب ریاست میں اس صدی کے سب سے تباہ کن سیلاب ہیں جس میں اب تک 400 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دس لاکھ سے زیادہ لوگ عارضی کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔

کھانسی ہے تو شہد کا استعمال کریں، برطانوی ماہرین

August 23, 2018 - 21:05
Posted in:

برطانوی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر کھانسی ہوئی ہے تو اینٹی بایوٹکس استعمال کرنے سے پہلے شہد ٹرائی کرنا چاہیےاور وہ اب بھی بات پر متفق نظر آرہے ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کھانسیوں کا باعث وائرس ہوتے ہیں جن پر اینٹی بایوٹک دوائیں اثر نہیں کرتیں جبکہ مزید نقصان یہ کہ اینٹی بایوٹکس کے زیادہ استعمال سے جراثیم کی مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ماہرین نے مزیا بتایا کہ ہونا یہ چاہیے کہ کھانسی میں گرم مشروب اور شہد استعمال کیا جائے جس میں لیموں اور ادرک ملا ہوا ہو تاہم ماہرین کی ان سفارشات کا مقصد اینٹی بایوٹکس کے خلاف جراثیم کی مزاحمت کے خطرے کو کم کرنا ہے ۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;

وزیراعظم کی کیرالہ سیلاب متاثرین کو مدد کی پیشکش

August 23, 2018 - 21:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں متاثرین کے لیےمدد کی پیشکش کردی ہے۔ سوشل میڈیا ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نےکہا ہے کہ کیرالہ میں سیلاب متاثرین کو جس قسم کی بھی انسانی مدد کی ضرورت ہو ہم مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کی جانب سے کیرالہ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باعث متاثرہ افراد کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا ہے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پومپیو کا عمران خان کو فون، مل کر کام کرنیکی خواہش

August 23, 2018 - 21:05
Posted in:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے دو طرفہ تعمیری تعلقات کے لیے نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت میں وزیر اعظم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اورتمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے پاکستان کی اہمیت کاذکر بھی کیا ۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار پر بھی بات کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو 5 ستمبر کو پاکستان آئیں گے جہاں ان کی ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔بشکریہ جنگbody {dire

میرا مواخذہ ہواتو ہر امریکی غریب ہو جائے گا، ٹرمپ

August 23, 2018 - 21:05
Posted in:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کا مواخذہ ہو گیا تو ہر امریکی غریب ہو جائے گا اور مارکیٹ کریش کر جائے گی ۔ اپنے مواخذے کے بڑھتے ہوئے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو امریکی معیشت بہتر کر دی ہے ، ان کا مواخذہ کیوں ہوگا؟ امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو کیا گریڈ دیں گے تو انہوں نے خود کو اے پلس گریڈ دینے کا کہا ہے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سندھو: سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کھلاڑیوں میں ساتویں نمبر پر

August 23, 2018 - 21:04
Posted in:

یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں جب جریدہ فوربز نے گذشتہ ہفتے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین ایتھلیٹس کی فہرست جاری تو اس میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ویلیمز کا نام سب سے اوپر تھا لیکن آپ نے اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آنے والی خاتون کو نہیں پہچانا۔اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آنے والی 23 سالہ انڈین بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ہیں۔ پی وی سندھو سنہ 2016 میں اس وقت دوسری انڈین حریف بنیں (مرد یا عورت) جب انھوں نے برازیل کے شہر ریو میں منعقد ہونے والی اولمپکس کے بیڈمنٹن مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ انھوں نے گذشتہ سال 500,000 ڈالرز کمائے تاہم انڈیا میں کھیلوں کی سپانسرشپ کی مد میں ان کی کمائی میں ا

روٹ کی مہربانی اور کوہلی کی کامرانی

August 23, 2018 - 20:39
Posted in:

کرکٹ میں عموماً کہا جاتا ہے کہ دس میں سے نو بار ٹاس جیتنے والے کپتان بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہیں، اور دسویں بار بولنگ کرنے کا سوچتے ہیں مگر پھر بھی بیٹنگ ہی کرتے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کی آمد کے بعد جہاں کرکٹ کے بہت سے رسوم و قیود میں بدلاؤ آیا ہے، وہیں ٹاس سے جڑی یہ قدیم ریت بھی بدل چکی ہے۔مگر تمام تر رفتار اور مار دھاڑ سے کوسوں دور ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ہی ترجیح دی جاتی ہے تا وقتیکہ وکٹ میں نمی ہو یا کنڈیشنز بولنگ کے لیے سازگار ہوں۔اس بارے میں مزید پڑھیےیہاں کوہلی کے سوا کوئی محفوظ نہیں

نئی رینکنگ: کوہلی کا دوبارہ نمبر ون بیٹسمین کی پوزیشن پر قبضہ

August 23, 2018 - 20:05
Posted in:

بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے رینکنگ جاری کی جس میں 97 اور 102 رنز کی اننگز کھیلنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پوائنٹس 937 ہو گئے ہیں اور وہ ایک مرتبہ پھر نمبر ون ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ، پاکستان کے اظہر علی کا رینکنگ میں تیسرا نمبر جبکہ بولرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے نمبر پرہیں تاہم پاکستان کے یاسر شاہ 18 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;

عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، محمود خان

August 23, 2018 - 20:05
Posted in:

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ نئے پختونخوا میں صحت اور تعلیم سمیت عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس میں ضلع ناظم کا انتخاب براہ راست کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے عام آدمی کے لیے انصاف کا حصول آسان بنائیں گے ۔محمود خان کا کہنا تھا کہ سوات کو سیاحت کا حب بنایا جائے گا جس سے نہ صرف مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

چوہدری سرور 28 اگست کو گورنر پنجاب کا حلف لینگے

August 23, 2018 - 20:05
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور 28 اگست کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔چوہدری سرورکی اہلیہ پروین سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری سرور 27 اگست کو سینیٹر شپ سے استعفا دے دیں گے، وہ گورنرہاؤس میں نہیں بلکہ ڈیفنس لاہور میں اپنی رہائش گاہ میں ہی رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری سرور کوشش کررہے ہیں کہ پرائیویٹ جگہ پر دفتر لے لیں اور وہ چاہتے ہیں کہ گورنرہاؤس عوامی فلاح کے لیےاستعمال ہو ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

وزارت کیڈ کو ختم کرنےکیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

August 23, 2018 - 19:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ، اجلاس میں تمام وزرا کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی، وزارت کیڈ کے اداروں کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا جائے گا،ان اداروں کو مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے سپرد کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے حکام وزیراعظم عمران خان کو ملک کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے۔یاد رہے کہ وزارت کیڈ کو پیپلز پارٹی کے دور میں قائم کیا گیا تھا اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بھی اس وزارت کو جاری رکھا، اس وزارت کے تحت 422 تعلیمی ادارے،

پیرس میں شخص نے چاقومیں حملے میں ماں و بہن کو قتل کردیا

August 23, 2018 - 19:05
Posted in:

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص نے چاقوسے حملہ کرکے اپنی ماں اور بہن کو قتل کردیاتاہم حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا ۔فرانسیسی حکام کے مطابق چاقو بردار شخص نے پیرس کے مضافاتی علاقے ’ٹراپس‘میں راہ گیروں پر حملہ کیا،جس میں 2خواتین ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والی خواتین حملہ آور کی ماں اور بہن تھیں،حملہ آور پولیس کی ٹیرر واچ لسٹ میں شامل تھاتاہم حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔دوسری جانب داعش نے حملے کی ذمہ داری فوری قبول کرلی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

منتخب بلدیاتی نمائندوں کیساتھ مل کر شہر کی خدمت کرینگے، وسیم اختر

August 23, 2018 - 19:05
Posted in:

میئر کراچی وسیم اختر نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر شہر کی خدمت کریں گے، شہر کو جو وسائل ملنے چاہیے وہ نہیں ملےہیں۔یہ بات میئر کراچی وسیم اختر نے عید الضحی کے دوسرے دن آلائیشیں اٹھانے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ضلع جنوبی و غربی کے مختلف علاقوں کادورہ کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے آلائیشیں اٹھا نے میں بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔اپنی گفتگوکے دوران وسیم اختر سےایک شہری نے سڑک کی مرمت کے حوالے سے سوال کیا کہ یہ علاقہ ایم کیوایم کا ہےاور 4سال سے اس سڑک کو بنانے والاکوئی نہیں ہے۔اس کے جواب میں انہوں نے شہری کو پہلے آہستہ س

ایشین گیمز کبڈی ،سیمی فائنل میں پاکستان کوکوریا سے شکست

August 23, 2018 - 19:05
Posted in:

ایشین گیمز میں کبڈی کے سیمی فائنل میں کوریا نے پاکستان کو شکست دے دی ،قومی کبڈی ٹیم نےکانسی کا تمغا حاصل کرلیا ہے۔جکارتہ میں جاری ایونٹ کے چھٹے روزپاکستان کی کبڈی ٹیم کا سامنا کوریا سے تھادونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن قسمت کی دیوی کوریا پر مہربان رہی۔ کوریا نے پاکستان کو 24کے مقابلے میں 27کے اسکور سے شکست دی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

گرانٹ ایلیٹ کاہر طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سامنے آگئی

August 23, 2018 - 19:05
Posted in:

سابق نیوزی لینڈ آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔آل رائونڈر کا یہ اعلان گزشتہ روزسوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سامنے آیا جبکہ انہوں نے 5 ٹیسٹ، 83 ون ڈے اور 17 انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی۔نیوزی لینڈ کو پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچانے والےآل رائونڈر ایلیٹ کا کہناہے کہ میں نے جوہانسبرگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور برمنگھم میں اختتام، 12سال کی عمر میں اپنے کیریئر کے اہداف متعین کیے تھے کہ میں ورلڈ کپ، انٹرنیشنل کرکٹ اور کاؤنٹی کھیلوں گا اور 27سال بعد میں نے یہ سب حاصل کر لیا ہے۔2016 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے

شمالی وزیرستان :بارودی سرنگ دھماکےمیں اہلکارجاں بحق

August 23, 2018 - 19:05
Posted in:

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ مزید 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں ہوا جہاں اہلکار مامور کی گشت پر تھے، جاں بحق ہونے والے افسر کی شناخت احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں مدثر، علیم اور اکرم شامل ہیں جنہیں فوری طور پر دتہ خیل کیمپ اسپتال میں منتقل کردیا گیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہےتاہم ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ایڈیشنل آئی جی کراچی کےاچانک دورے ، 8 اہلکار معطل

August 23, 2018 - 18:05
Posted in:

پولیس کو متحرک رکھنے کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان کراچی پولیس چیف کے مطابق اپنے دورے کے دوران امیر شیخ نے موچکو تھانے سے غیر حاضر 8 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیاہے۔پولیس چیف نے ضلع غربی اور سٹی تھانوں کا اچانک دورہ کیا، تھانہ موچکو کے مورچے میں تعینات پولیس اہلکار کے سو جانے پر ایڈیشنل  آئی جی نے برہمی کا اظہارکیا جبکہ ریکارڈ مرتب رکھنے  پر ہیڈ محرر تھانہ موچکو رانا اجمل کو انعام دیا ۔سی سی پی او کراچی نے نادرن بائی پاس اور موچکو چیک پوسٹ پر پولیس کی چیکنگ بھی دیکھی، موچکو چیک پوسٹ پر تعینات پولیس ملازمین کو ذاتی حیثیت میں ناشتہ کرایااور

نیب کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کو عید بعد طلب کرنیکا فیصلہ

August 23, 2018 - 18:05
Posted in:

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو نیب نےآمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں عید کی چھٹیوں کے بعد طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات جاری ہے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو عید کی چھٹیوں کے بعد پوچھ گچھ کے لئے نیب طلب کیا جائے گا۔نیب نے پرویز الہیٰ کو پہلے بھی طلب کیا تھا تاہم وہ اسپیکر کے الیکشن کے باعث پیش نہ ہوئے جب ہ گزشتہ ہفتے چوہدری شجاعت حسین نے نیب میں پیش ہو کر ریکارڈ فراہم کیا تھا۔ واضح رہے کہ نیب میں چوہدری برادران کے اثاثہ جات کے حوالے سے تحقیقات ہورہی ہیں اور ان کے اثاثہ جات موجودہ ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، اس حوالے سے

کلدیپ نیر ضمیر کی آواز سننے والے صحافی

August 23, 2018 - 18:01
Posted in:

معروف صحافی اور مصنف کلدیپ نیر بدھ کی رات انتقال کر گئے۔وہ ممتاز صحافی، ایڈیٹر اور مصنف تو تھے ہی لیکن انھیں پریس کی آزادی، انسانی حقوق کے تحفظ اور ہند پاک دوستی کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کے لیے بھی یاد رکھا جائے گا۔وہ 95 برس کے تھے۔ ان کے جسد خاکی کو جمرات کی دوپہر دلی میں نذر آتش کر دیا گیا۔کلدیپ نیر کا جنم سیالکوٹ میں ہوا تھا اور انھوں نے لاہور سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ لیکن اس کے بعد ملک تقسیم ہوگیا اور وہ انڈیا آ گئے۔سن 2012 میں انھوں نے اپنی خود نوشت شائع کی تھی جس میں انھوں نے تقسیم کے زخموں کے بارے میں تفصیل سے لکھا تھا۔ یہ زخم بظاہر ان کی شخصیت کا حصہ رہے اور شاید اسی وجہ سے

حنیف عباسی کی طبیعت مزید بگڑ گئی، سی سی یو منتقل

August 23, 2018 - 17:05
Posted in:

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پانچ دن سے زیرعلاج حنیف عباسی کی طبیعت مزید بگڑ گئی ،انہیں سی سی یو منتقل کر دیا گیا، اسپتال کا وی آئی پی وارڈ سب جیل قرار دے دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو اسٹنٹ ڈالا گیا تھا، وہ اسپتال میں 5 روز سے داخل ہیں اور اب انہیں سی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کی ٹیم حنیف عباسی کا چیک اپ کر رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق اسپتال کا وی آئی پی وارڈ سب جیل قرار دیا گیا ہے اور کسی کو حنیف عباسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں جیل کے قوانین کو اپنایا جا رہا ہے اور جیل پولیس ہی وارڈ اور

عمران خان خود اسمبلیاں تحلیل کرینگے، منظور وسان کا خواب

August 23, 2018 - 17:05
Posted in:

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران اپنی مدت پوری نہیں کریں گے، وہ خود اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔منظور وسان نے عید کے دوسرے د ن عمران خان کے لیے خواب دیکھ لیااور کہا کہ آج خواب دیکھا ہے،عمران خان کے اعلانات اچھے ہیں مگر عمل نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے مگرایسا لگتانہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کے لئے اعتزاز احسن جیسا قابل آدمی ن لیگ کے پاس بھی نہیں ہے،نوازشریف کی وکلا تحریک میں اعتزاز احسن کا بڑا کردار تھا اور ن لیگ کا اعتراض سمجھ سے بالا تر ہے۔منظور وسان نے بتایا کہ چائے کے کپ سے ویٹر بھی تنگ ہوںگے ہوسکے وہ بھی ناراض ہوجائیں،بڑی گاڑیاں

’’ریلوے کو جہیز میں 37 ارب کا خسارہ ملا ہے‘‘

August 23, 2018 - 16:05
Posted in:

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے کو جہیز میں 37 ارب کا خسارہ ملا ہے، ریلوے کے تمام ریسٹ ہاؤسز فروخت کے لیے دستیاب ہیں، وعدہ کرتا ہوں ریلوے ٹھیک ہوگی۔راولپنڈی اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کے کہا کہ کسی کو نہیں ہٹائیں گے پہلے موقع دیں گے، پہلا ایجنڈا پشاور سے لاہور ڈبل ٹریک بنانا ہے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ نیب کی حمایت کریں گے، نیب زدہ لوگوں کو نیب کے حوالے کریں گے،ہمارے دور میں سنگل ٹینڈر نہیں ہو گا،سب ہمارا احتساب کریں۔وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ 8 اسٹیشنز پر ریل پلازا بنایا جائے گا، ہم ریلوے کی پٹڑی کرایے پر دینے کے لیے تیار ہیں اس کے علاوہ بیرون ملک پاکستانیوں ن

جنوبی کوریا میں سمندری طوفان ،اسکول بند، پروازیں منسوخ

August 23, 2018 - 16:05
Posted in:

سمندری طوفان سولک کے باعث جنوبی کوریا کے جنوبی حصے میں اسکول بند کردیئے گئے، بارشوں کے باعث پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔سمندری طوفان سولک جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو سے آج ٹکرائے گا، طوفان کے باعث جنوبی حصے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں شروع ہوگئی ہیں۔ویدر ایجنسی کے مطابق طوفان شمال کی جانب 4 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے ، جزیرے میں کل بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کراچی میں سپر اسٹور کی آگ 7 گھنٹے بعد بجھا دی گئی

August 23, 2018 - 16:05
Posted in:

عوامی مرکزکراچی کےقریب سپر اسٹور میں لگی آگ سات گھنٹے بعد بجھا دی گئی، اسٹور میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نیوی کےفائر ٹینڈر سمیت 6 فائرٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا،اس موقع پر صفورہ اورنیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دھوئیں کےباعث ریسکیو کی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنا تھا جس کی وجہ سے آگ بجھانے کے لیےاسٹورکی ایک دیوار گرا دی گئی ۔آگ سے متاثرہ سپر اسٹور کے مالک عمر امتیازکے مطابق آگ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں رکھے ہوئے کھانے پینے کے سامان کے گودام میں صبح ساڑھے 8 بجے لگی تھی۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس کے نتیجے میں ہ

Pages