Monthly archive

پاکستانیوں نے پاؤں زمین پرنہیں لگنے دئیے، سدھو

August 20, 2018 - 23:05
Posted in:

سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایسی شاندار مہمان نوازی کی کہ پاؤں زمین پرنہیں لگنے دئیے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے وطن واپس لوٹ کر بھی پاکستان کی مہمان نواز کی تعریفوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ گزشتہ روز عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد واپس بھارت لوٹ چکے ہیں۔بھارت واپسی پر ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ انہوں نےحلف برداری کی تقریب میں مجھےدیکھ کرجھک کرسلام کیاتو میں نے بھی دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا۔انٹرویو میں انہوں نے آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آرمی چیف نےمجھ سے کہا کہ ہمیں بہا

عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

August 20, 2018 - 23:05
Posted in:

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے ،قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ نگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری، نامزد گورنر پنجاب چوہدری سروراور چیف سیکرٹری سمیت سول و عسکری افسران نے شرکت کی۔تقریب حلف برداری کےبعدوزیراعلیٰ عثمان بزدارذاتی گاڑی میں بغیر پروٹوکول کےوزیراعلیٰ آفس پہنچےجہاں پولیس دستے نے انھیں سلامی دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عملے سے ملاقات میں وزیراعظم کے سادگی اور بچت ویژن کو اپنانے کی ہدایت کی۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

شہبازشریف اپوزیشن لیڈر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

August 20, 2018 - 23:05
Posted in:

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں امور چلانے کےلئے قواعد و ضوابط کے تحت شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی بطور قائد حزب اختلاف تعیناتی کا اطلاق 20 اگست 2018 سے ہو گا۔خیال رہے کہ 17 اگست کو اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان کو قائد ایوان منتخب کیا گیا تھا ، ان کے مد مقابل امیدوار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف تھے جو 96 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔بشکریہ جنگbody {directio

’وفاق کےکراچی میں براہ راست ترقیاتی کام پر اعتراض نہیں ‘

August 20, 2018 - 23:05
Posted in:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی میں براہ راست ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو کرالے، کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے مفاد میں وفاقی حکومت کے ساتھ چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں گے، پانی کےمسئلے پرخصوصی توجہ دیںگے۔مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی 85 نشستیں بنتی تھیں لیکن انہیں کم کردیا گیا،صوبے کے عوام نے پی پی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پانی کے مسئلے پر خصوصی توجہ دے گی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں زیادہ اور بہتر کام کیا

سری نگر،بس اور کار پرپہاڑی تو دہ گرنے سے 5 افرادجاں بحق

August 20, 2018 - 23:05
Posted in:

مقبو ضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں ایک منی بس اورکا ر پر پہاڑی تودہ گر گیا،حادثے کے نتیجے میں 5افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ پو لیس حکام کے مطا بق واقعہ قلی گڑہ کے مقام ڈوڈا کشتواڑ ہائی وے پرصبح کے وقت کے پیش آیاتاہم ضلعی انتظا میہ نے ریسکیوآپریشن میں ملبے تلے دبے 5افراد کی لاشیںنکال لیںہیں جبکہ 12زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ہو نے والے افرادمیں بیشتر کی حا لت اب تک تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے تاہم ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمشنر کی جا نب سے جاں بحق افراد کے ورثاکے لیے 4 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا استعفیٰ منظور

August 20, 2018 - 23:05
Posted in:

صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ،اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر ہوں گے ۔وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔اعلامیے کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر ہوں گےاورنئے گورنر کی تقررتک اپناکام جاری رکھیں گے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کےلئے شاہ فرمان کو نامزد کیا ہے ۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

تمام مسلمانوں کوتہہ دل سے عید الاضحی مبارک ہو، مائیک پومپیو

August 20, 2018 - 23:05
Posted in:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےمسلمانوں کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ فریضہ حج کے اختتام کے بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔اپنے پیغام میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی اس موقع پر مسلمان اپنے اہلخانہ اور احباب کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیںساتھ ہی اس دن مسلمان اپنےعقیدے کے مطابق قربانی کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سخاوت اور رحم دلی کا یہ عمل ہم سب کے لیے مثال ہےاس لیے میں دنیا بھر میں اپنے دوستوں، اتحادیوں اور جو یہ تہوار منا رہے ہیں سب کو تہہ دل سےعید مبارک کہتا ہوں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:no

سسکتی مسکراتی زندگی کی تقریب پذیرائی

August 20, 2018 - 23:05
Posted in:

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ استاد بادشاہ نہیں ہوتا مگر بادشاہ بناتا ہے،کسی بھی انسان کی شخصیت میں اس کے والدین کے بعد کسی کے اثرات ہو سکتے ہیں تو وہ اس کے استاد کے ہوتے ہیں، رب کا پہلا حکم جو اپنے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے آیا وہ اقرا تھا یعنی پڑھیے۔ اس سے ہمیں تعلیم اور معلم کی اہمیت احساس ہوتا ہے۔جناب پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ ایسی ہی ایک شخصیت ہیں ان کے لاکھوں شاگرد پوری دنیا میں میڈیا کی عملی تربیت کی بہترین مثال ہیں۔تین برس کی عمر میں والد کا سایہ اٹھ گیا اس کے باوجود ان کی سیلف میڈ شخصیت نے وہ کر دکھایا جو اکثر لوگ کئی زندگیاں گزار کے بھی نہیں کر سکتے۔ان کی خود نوشت سوانح

پاکستان کا قومی ترانہ کیسے بنا

August 20, 2018 - 22:05
Posted in:

دنیا کی ہر آزاد قوم اورآزاد ملک کی شناخت دو امور سے ہوتی ہے ۔ایک اس کا قومی پرچم اور دوسرا اس کا قومی ترانہ ، یہ دونوں امورملک و قوم کی آزادی، اس کی عزت و حرمت اور نظر یہ حیات کی علامت سمجھی جاتی ہیں ۔جب بھی ہمارے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایاجاتاہے تو ہم سب احتراماً کھڑے ہوجاتے ہیں۔ پاکستان کے قومی ترانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی دھن پہلے منظور ہوئی بعد میں اس کو لکھا گیا ۔۔14 اگست 1947 کو جب پاکستان قائم  ہوا تو اس وقت اس کا اپناقومی ترانہ نہیں تھا ۔ہمارا قومی ترانہ کس طرح تیار کیا گیا  اور اسے مکمل کرنے میں کس کس نے اپنا کردار ادا کیا آئیے نظر ڈالتے ہیں ۔ ملک کے پہلے وزیر اعظ

صوبے میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے وزیر اعلیٰ سندھ

August 20, 2018 - 22:05
Posted in:

سندھ کا بینہ کا پہلا اجلاس آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں تھر اور عمر کوٹ کے کچھ حصوں کو قحط زدہ علاقہ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ کراچی میں قبرستان کے لیے زمین مختص کی جائے اور کراچی کے لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے قیام کا بھی فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں تمام 8وزراء دونوں مشیروں، چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی پولیس اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کریں تاکہ شہر میں پانی کے مسئلے کو جلد

نثار مورائی کی ضمانت کیلیے درخواست، جیل حکام سے میڈیکل رپورٹ طلب

August 20, 2018 - 21:38
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی ڈاکٹر نثار مورائی کی فوری علاج سے متعلق دائر درخواست پر جیل حکام کو آغا خان اسپتال سے چیک اپ کراکر رپورٹ 30 اگست تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پیرکو جسٹس عبدالمالک گدی کی سربراہی میں جسٹس ظفر احمد راجپوت پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے نثار مورائی کی فوری علاج اور ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نثار مورائی جیل میں شدید علیل ہیں، چند روز قبل جناح اسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا تھا ان کا شوگر لیول 600 سے تجاوز کرچکا ہے، شدید علالت کے باجود ڈاکٹر سیمی جمالی نے واپس جیل

سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس:ڈسیلینیشن پلانٹ کی تنصیب،گورنر ہاؤس کو میوزیم بنانے سمیت کئی اہم فیصلے 

August 20, 2018 - 21:38
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے اخراجات کے لیے بجٹ کی فوری تیاری کی منظوری دیتے ہوئے تھرپارکر اورعمرکوٹ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے اور گورنرہاؤس سندھ کومیوزیم میں تبدیل کرنے ، کراچی میں پانی کی قلت کے خاتمہ کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب اور قبرستان کے لیے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہوا جس میں صوبائی وزراء مشیروں ،چیف سیکرٹری سندھ آئی جی پولیس اورمتعلقہ محکموں کی سیکرٹریز نے شرکت کی۔کراچی میں پینے کے پانی کے بحران

نوازشریف ،مریم اور صفدر کی سزا کیخلاف فیصلہ موخر 

August 20, 2018 - 21:38
Posted in:

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ موخر کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شریف فیملی کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔ پیر کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شریف خاندان کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ اپیلوں کے ساتھ سنایا جائے گ

پاکستا کا ہالینڈ سے شدیداحتجاج ،گستاخاجہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان 

August 20, 2018 - 21:38
Posted in:

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک+آن لائن) پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیاہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کے ناظم الامورکو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا جس کی وفاقی کابینہ نے بھی پیر کو شدید مذمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو بھی اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے ساتھ معاملہ اٹھان

جماعت اسلامی کا78واں یوم تاسیس 26اگست کو منایا جائے گا

August 20, 2018 - 21:38
Posted in:

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے تحت 26اگست کو ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی جماعت اسلامی کا78واں یوم تاسیس بھرپورجوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی خصوصی ہدایت پرصوبائی جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو ایڈووکیٹ نے کراچی تا کشموریوم تاسیس کے حوالے سے ایک سرکلرجاری کردیاہے جس کے مطابق اس سلسلے میں کراچی، بدین، لاڑکانہ،ٹھٹھہ،سکھر،جیکب آباد،ٹنڈوآدم سمیت سندھ میں جماعت اسلامی کے تحت سیمینارز، مذاکرے اور جلسے منعقد کیے جائیں گے،جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی اورمقامی قائدین کے علاوہ مختلف سیاسی وسماجی رہنما اوردانشوراظہار خیال کریں گے۔یاد رہے کہ جم

صدارت کے لیے اعتزاز احسن کا نام اچھا ہے ‘ لیاقت بلوچ

August 20, 2018 - 21:37
Posted in:

لاہور(نمائندہ جسارت)متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو یکسو ہو کر متفقہ فیصلہ کرنا چاہیے صدارت کے لیے اعتزاز احسن کا نام اچھا نام ہے ، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب اچھا اور عزائم و اعلانات سے بھرپور تھا، انتخابی اور سیاسی جدوجہد کی تقاریر ، اعلانات ، وعدوں کا نچوڑ ہے ۔ اب وفاق ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان میں تحریک انصاف کی حکومتیں ہیں ، حالات اور نظام کو تبدیل کرنے میں کوئی

نقیب قتل کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست‘ جج پر عدم اعتماد 

August 20, 2018 - 21:37
Posted in:

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 سے دوسری عدالت منتقل کرنے سے متعلق دائر درخواست پر فریقین کو 3 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔درخواست گزار مقتول نقیب اللہ کے والد محمد خان کے وکیل فیصل صدیقی کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی۔ پیر کو2 رکنی بینچ کے روبرو نقیب قتل کیس اے ٹی سی ٹو سے دوسری عدالت منتقل کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے بھی جواب جمع نہیں کرایا۔ عدالت نے فریقین کو 3 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ قبل ازیں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مقتول کے والد انسدادِ د

ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ وفاقی وزیر قانون

August 20, 2018 - 21:37
Posted in:

اسلا م آباد (صباح نیوز) سینیٹر فروغ نسیم نے وزارت قانون وانصاف کا قلمدان سنبھالتے ہی افسروں کے بیرون ملک دورے پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ غفلت برداشت نہیں کروں گا‘ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ نومنتخب وزیر قانون فروغ نسیم حلف اٹھانے کے بعد سیکرٹریٹ وزارت قانون و انصاف پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو وزارت اور انٹرنیشنل لیگل فرنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے وزارت کے افسروں کے بیرون ملک دورے پر پابندی عاید کردی۔ ساتھ ہی لا افسروں کے تقرر کا جائزہ لینے اور وفاقی عدالتوں میں خالی اسامیاں پُر کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

ن لیگ ہمارے صدارتی امیدوار کو ووٹ دیگی، فاروق ایچ نائیک

August 20, 2018 - 21:37
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہمارے صدارتی امیدوار اعتزازاحسن کو ووٹ دے گی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنماپی پی پی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بیرسٹر اعتزاز احسن بڑے منجھے ہوئے سیاستدان اور مضبوط صدارتی امیدوار ہیں، اعتزاز احسن کی حمایت کے لیے ن لیگ کو منانے کی پوری کوشش کریں گے، ہمیں امید ہے کہ مسلم لیگ ن ہمارے صدارتی امیدوار کو ہی ووٹ دے گی، کیوں کہ ان کی جانب سے ہمارے امیدوار کے حوالے سے کوئی تحفظات سامنے نہیں آئے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

غداری کیس‘ عدالت پرویز مشرف کی عدم پیشی پر برہم‘ سیکرٹری داخلہ طلب

August 20, 2018 - 21:37
Posted in:

اسلام آباد (آن لائن) خصوصی عدالت نے غداری کیس میں وارنٹ اجرا کے باوجود پرویز مشرف کی عدم پیشی پر سیکرٹری داخلہ کو 29 اگست کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا۔جسٹس یاور علی کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے مشرف غداری کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل اختر شاہ نے موقف اپنایا کہ ان کے موکل کی جان کو خطرہ ہے، پرویز مشرف پر اسلام آباد کچہری اور کوئٹہ میں اکبر بگٹی کیس کی سماعت کے دوران جان لیوا حملے ہوئے، اگر صدر لیول کی سیکورٹی دی جائے تو پرویز

صوبائی نظام حکومت میں کرپشن و بد عنوانی کی جگہ نہیں ہے، محمود خان

August 20, 2018 - 21:05
Posted in:

خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہناہے کہ صوبائی حکومت ایسا نظام وضع کرے گی جس میں کرپشن، اقرباء پروری اور بد عنوانی کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سےمحمود خان نےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔اس موقع پر محمود خان کا کہناتھا کہ صوبہ میں معاشی طور پر ایک مستحکم یونٹ بننے کی صلاحیت موجود ہے، صوبے کے سیاحتی مقامات اور دیگر وسائل کو ترقی دے کر معیشت کی بنیاد بنائی گئی جبکہ فاٹا اصلاحات پر تیز رفتار عمل درآمد اور نئے اضلاع کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے اضلاع میں میرٹ پر بھرتیاں کریں گے تاکہ قابل ل

احسن اقبال نے وزیراعظم کی تقریر کو ’وش لسٹ ‘قرار دیدیا

August 20, 2018 - 21:05
Posted in:

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک ،بجلی کے نئے منصوبوں اور دہشت گردی سے نمٹنے جیسے اہم امور نظر انداز کئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب سے قوم کی توقعات کو اونچا کردیا ہے جبکہ یہ نہیں بتایا کہ ان کے پاس کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی ٹھوس منصوبے کے بجائے صرف وش لسٹ پیش کی جو نااہلی کا ثبوت ہے ،تقریر میں سی پیک کو نظر انداز کرنا بہت سے وسوسوں کو جنم دیتا ہے۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نےجوخطاب کیااس میں تقریباًوہی نکات تھے جو سیاسی جماعتوں کے منشور میں

وفاقی وزیر اطلاعات کی پہلی نیوز کانفرنس ، چیف جسٹس سے ملاقات پر سوال

August 20, 2018 - 21:05
Posted in:

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پہلی نیوز کانفرنس میں چیف جسٹس سے ملاقات پر سوال اٹھادیا گیا۔صحافی نے وزیر اطلاعات سے استفسار کیا کہ ’ کیا آپ چیف جسٹس سے مبارک باد لینے گئے تھے ؟ یا شکریہ ادا کرنے ؟فواد چوہدری نے جواب میں کہا کہ سرکاری امور کے ہٹ کر بھی تعلقات ہوتے ہیں،چیف جسٹس میرے استاد ہیں،ان سے احترام کا تعلق ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

نوازشریف کی عیدگھر نہیں اڈیالہ میں ہوگی ،محفوظ فیصلہ موخر

August 20, 2018 - 21:05
Posted in:

سابق وزیراعظم نوازشریف ، صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدر عیدا الاضحی اڈیالہ جیل میں ہی منائیں گے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ،جسے اب موخر کردیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ موخر کردیا ہے ،جو اب عید کی چھٹیوں کے بعد سنایا جائے گا۔عدالت کی جانب سے فیصلہ موخر ہونے کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے عیدا لاضحی گھر پر منانےکے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف،مریم نواز اور محمد صفدر کی سزا مع

گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ،ہالینڈ کاناظم امور دفتر خارجہ طلب

August 20, 2018 - 21:05
Posted in:

پاکستان نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے معاملے پر ہالینڈ کے ناظم امور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر شدید احتجاج کیا گیا، اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس میں اس حوالے سے شدید مذمت کی گئی ہے ،پاکستانی سفیر کو او آئی سی ممبر ممالک سے مل کر معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو بھی یواین کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ معاملے اٹھانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا

طالبات یونیفارمز کیساتھ اجرک اوڑھیں،نوٹیفیکیشن جاری

August 20, 2018 - 21:05
Posted in:

حیدرآباد میں ڈائریکٹراسکول نے نویں سے بارہویں جماعت کی طالبات کے لیے اسکول یونیفارم کے ساتھ اجرک اوڑھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،حکم نامہ حیدرآباد ریجن کے تمام اسکولوں پر لاگو ہوگا۔حیدرآباد ڈائریکٹراسکول کے نوٹیفکیشن میں اسکولوں کی ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نویں تا بارہویں جماعت کی طالبات کو یونیفارم میں دوپٹے کی جگہ اجرک کا پابند کیا جائے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہدایات پر عمل درآمد کرانا اسکول ہیڈماسٹرز کی ذمہ داری ہوگی،اسکولوں کی ماہانہ رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو جمع کرائی جائے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

اندونیشیا :زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 13ہوگئی

August 20, 2018 - 21:05
Posted in:

انڈونیشیا کے جزیروں لومبوک اور سمباوا میںاتوار کو آنے والے 6اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ زلزلے سے ڈیڑھ ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے،ہارٹ اٹیک اور عمارتیں گرنے سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔لومبوک میں رواں ماہ کے آغاز میں شدید زلزلے سے 400 سے زائدافراد ہلاک ہوگئے تھے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

نئی کابینہ میں مشرف کے سابق رفقاء شامل ہیں، رضا ربانی

August 20, 2018 - 21:05
Posted in:

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں مشرف کے کچھ سابق رفقاء کو بھی شامل کیا گیاہے۔یہ رفقاء اٹھارویں ترمیم، صوبائی خودمختاری، ٹریڈ یونینز اور فریڈم آف پریس کے لئے ایک کھلی دھمکی ہیں۔رضا ربانی نے وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہے متحدہ اپوزیشن بہترین طریقے سے پارلیمنٹ کو واچ کرسکتی ہے، اپوزیشن جماعتیں اس طرح منقسم رہیں گی تو ان سے عوام اور تاریخ ضرور سوال کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام جمہوری قوتیں اکٹھی ہو جائیں، اپوزیشن جماعتوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرے سے الجھنا زیب نہیں دیتا،انہیں اس گھمبیر صورتحال کا ادراک ہونا چاہیے۔بشکریہ جنگb

وزیراعظم نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کردیا

August 20, 2018 - 21:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) مقرر کردیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کےلئے احسان مانی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ احسان مانی آئی سی سی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں،وہ 3سال آئی سی سی کے خرانچی اور 3سال سربراہ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے حوالے سے فون پر آگاہ کیا ۔احسان مانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ دنیا میں سب سے ٹاپ پر ہونی چاہیے،میر ا وژن وہی ہے جو وزیراعظم کا ہے ۔انہوں نے م

لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق سیکریٹری دفاع تعینات

August 20, 2018 - 21:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان نےلیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت دفاع نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔ اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئےکنٹریکٹ پر کی گئی ہےجبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

Pages