Monthly archive

اسپاٹ فکسنگ کے ماسٹر مائنڈ ناصر جمشید کو 10 سال کی سزا

August 17, 2018 - 23:43
Posted in:

لاہور(جسارت نیوز )پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والا ایک اور کرکٹر اپنے انجام کو پہنچ گیا ، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث مرکزی کردار ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی لگادی گئی،ناصر جمشید 10 سال کی پابندی کی سزا مکمل ہونے اور بحالی کے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد بھی کرکٹ یا کرکٹ ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں بن سکیں گے، پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں 6 اگست کو دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھاجو جمعہ کے روز سنادیا گیا ، پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید پر10 سال کی پابندی کا حکم جاری کرتے ہوئے انہیں ہر طرح کی کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی اور وہ مستقبل میں ک

میچ فکسنگ کی پیشکش،بلے باز عمر اکمل پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

August 17, 2018 - 23:42
Posted in:

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم میں بیڈ بوئے کے نام سے شہرت رکھنے والے عمر اکمل پہلے ہی پاکستان ٹیم سے باہر ہیں لیکن اب ان پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔پاکستان کے ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل کے خلاف انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں تحقیقات خاموشی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ عمر اکمل نے اپنے دیئے ہوئے بیان میں پھنستے جارہے ہیں آئی سی سی کے تفتیش کاروں کو چند ہفتے قبل جو بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرایا تھا اس میں وہ کوئی ٹھوس ثبوت دینے میں ناکام رہے۔جس سے ان کا کیس مزید کمزور ہوگیا ہے۔معلومات کے مطابق عمر اکمل نے آئی سی سی والوں کو بتایا کہ انہیں جو پیشکس ہوئیں تھیں اس کی اطلاع وہ پاکستانی ٹیم کے منیجر

بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دینگے‘جوروٹ

August 17, 2018 - 23:41
Posted in:

نوٹنگھم (جسارت نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ بھارت کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور تیسرے میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے خلاف مسلسل 2 میچوں میں کامیابی کے باوجود آئندہ میچز میں حریف ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کا مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کرنا ہدف ہے۔دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ت

کراچی نے فضل محمود قومی کلب کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی

August 17, 2018 - 23:39
Posted in:

لاہور(جسارت نیوز)فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان کرکٹ کلب کراچی نے جیت لیا۔ ٹاؤن کرکٹ کلب سیالکوٹ کوشکست ‘رنراپ قرار۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان کرکٹ کلب کراچی نے ٹاؤن کرکٹ کلب سیالکوٹ کو 8وکٹوں سے شکست دے اپنے نام کرلیا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹاؤن کرکٹ کلب سیالکوٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرروہ 50اوور میں 185رنز بنائے۔ تبریز بٹ 55‘بلال آصف 45رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ میر حمزہ اورانور علی نے 4‘4وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان کرکٹ کلب کراچی نے 32ویں اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ علی اسدنے 7

یوم آزادی فٹبال میچ‘نور2نے ڈی ایف سینٹرل کو ہرادیا

August 17, 2018 - 23:38
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم آزاد ی کے موقع پر NORE-IIمین شاہراہ فیصل گراؤنڈ پر کھیلے گئے نمائشی میچ میں میزبان ٹیم NORE-IIفٹبال اکیڈمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈی ایف اے سینٹرل انڈر16کو 2-0سے شکست دے کر فاتح ٹرافی مہمان خصوصی کموڈور وجیہ اﷲ، پاکستان نیوی سے وصول کی۔ دونوں ٹیموں نے دوران میچ عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن میزبان ٹیم نے دونوں ہاف میں رواہا اور عبداﷲ کے ذریعے ایک ایک گول داغ کر ٹیم کو 2-0کی فیصلہ کن کامیابی سے ہمکنار کیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مہما ن خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہونا چاہیے۔کمو

عمران خان کوسیاسی رہنمائوں و کرکٹرز کی جانب سے تہنیتی پیغامات

August 17, 2018 - 23:05
Posted in:

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہوتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں سمیت کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے مبارکبادکی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب سے ایک جمہوری عمل مکمل ہوا اور حکومت کا اصل امتحان اب شروع ہوگیا ، حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے ،عوام سے کیے وعدوں کو پورا کرے جبکہ ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتےتاہم توقع ہے کہ آئین، قانون، پاکستان کے نظریے کو ہر چیز پر مقدم، قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا.عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے

’ شہباز شریف صاحب آپ کا ٹائم ختم ہو گیا ‘

August 17, 2018 - 22:05
Posted in:

قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر کے دوران اسپیکر نے بلاول بھٹو کو تقریر کی دعوت دے دی جس پربلاول نے شہباز شریف کو مخاطب کیا اور کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ کا ٹائم ختم ہو گیا ہے۔شہباز شریف کی تقریر کے دوران اسپیکر نے مائیک بلاول کو دے دیاتو بلاول نے بھی شہباز شریف سے کہہ دیا کہ شہباز شریف صاحب آپ کا ٹائم ختم ہو گیا ہے۔اسمبلی قوائد کے مطابق قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے دوران کسی اور کو تقریر کی اجازت نہیں دی جاتی۔اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر کو توجہ دلائی گئی تو پھر انہوں نے دوبارہ شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی لیکن شہباز شریف نے احتجاجا مزید تقریر کرنے سے انکار کردیا۔بشکریہ جنگbody {d

ضیا کا پاکستان، چند یادیں

August 17, 2018 - 22:05
Posted in:

نو بجے کے خبرنامے میں ایک بھرائی بھرائی سی آواز آج بھی میری سماعتوں میں گونج رہی ہےکہ حکومت پاکستان بڑے رنج و الم کے ساتھ اعلان کرتی ہے کہ صدر پاکستان جنرل محمد ضیاالحق بہاولپور کے قریب ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔وہ فوجی یونٹوں کے معائنے کے لیے تشریف لے گئے تھے۔اس کے ساتھ ہی ایک عہد کا خا تمہ ہو چکا تھا اب ضیا کے بعد کا پاکستان تھا۔ہم جسے اپنا بچپن کہتے ہیں یہ وہ عمر ہوتی ہے جب انسان کی سوچ کی بنیادیں بن رہی ہوتی ہیں۔جدید نفسیات کا پیر و مرشد سگمنڈ فرائیڈ اس عمر کو زندگی کا محور اور مرکز قرار دیتا ہے۔ انسان تمام عمر اپنے بچپن کی یادوں کا عکس لیے گھومتا ہے اور آخر میں ناسٹلجیا کا ش

عمران خان نے عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار نامزد کردیا

August 17, 2018 - 22:05
Posted in:

تحریک انصاف کے چیئرمین اور نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سردار عثمان بزدار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عمران خان نےسردار عثمان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان پنجاب کے ایسے علاقے سےہیں جو سب سے پسماندہ ہے، وہاں نہ لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی ہے، نہ بجلی اور نہ ہی اسپتال ہیں۔سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بارتھی سے تعلق رکھتے ہیں وہ قبائلی سردار فتح محمد خان بزدار کے بڑے صاحبزادے ہیں،انہوں نے 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا تاہم کامیاب نہیں ہوسکے تھےاور پھر بعد میں جنوب

پی ٹی آئی حکومت ،پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائےگی، خرم شیر

August 17, 2018 - 21:05
Posted in:

پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ۔۔پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائےگی۔ نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سےشہر کراچی میں جشن کا سماں بندھ گیا۔ انصاف ہائوس کراچی اور پریس کلب میںپی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منایا، پارٹی رہنماؤں نے کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پاکستان کو ایک عظیم ملک اور نیب کو بااختیار بنائیں گے۔ دوسری جانب پریس کلب میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی پہنچے جنہوں نے مٹھائی تقسیم کی اور میڈی

نئی حکومت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرے، علی ظفر

August 17, 2018 - 21:05
Posted in:

نگراں وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے آئندہ بننے والی نئی حکومت کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا مشورہ دے دیاہے۔انہوں نے جامع توانائی پالیسی کی تیاری اور اس پر عملدرآمد کیلئے ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی تجویز بھی دے دی۔وزارت توانائی اعلامیے کے مطابق سید علی ظفر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میںانہوں نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والی 30فیصد بجلی صارفین تک پہنچتے پہنچتے چوری سمیت دیگر نقصانات کی نذر ہو جاتی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آزادانہ آڈٹ کرایا جائے کہ ملک میں حقیقت میں کتنی بجلی پیدا ہو سکتی ہے، توانائی بحران کے حل کیلئے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا

نام نہاد منتخب نمائندوں کی نااہلی کرپشن کے سبب حیدر آباد جوہڑ بنا ہوا ہے

August 17, 2018 - 20:05
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ میں بارشوں کی پیشنگوئی، شہر کی حالت زار دیکھ کر شہری پریشان، پورا شہر جوہڑ بنا ہوا ہے، بارش میں صورتحال کیا ہوگی، عید کیسی ہوگی، یہ سوال ہر شہری کی زبان پر ہے حیدرآباد میں جو کہ نام نہاد منتخب نمائندوں کی نااہلی کرپشن کے سبب جوہڑ بنا ہوا ہے شہر کی اہم علاقے جن میں رسال روڈ، اسٹیشن روڈ، گڈز ناکہ،لیاقت کالونی ، پھلیلی ، پریٹ آباد،مکرانی پاڑہ، لطیف آباد یونٹ نمبر8میں کلاتھ مارکیت روڈ،یونٹ نمبر12کا مین بازار ،حالی روڈ، گلشن ہالی، امریکن کوارٹر گلشن خیر محمد گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ شہر کا شاید ہی کوئی ایسا علاقہ ہو جہاں گندی اور سی

وزیر اعظم عمران خان کیلئے 22 کے ہندسے کی اہمیت

August 17, 2018 - 20:05
Posted in:

تحریک انصاف کے چیئرمین اور نو منتخب وزیر اعظم عمران خان آج پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوئے، ان کی زندگی میں 22 کا ہندسہ بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے۔عمران خان نے پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوایا اور پھر 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی۔عمران خان نے 18 سال کی عمر میں 1971 میں پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور پھر تقریباً 22 سال بعد 1992 میں پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنوایا۔انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور پھر 22 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد 2018 میں ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔عمران خان آج یعنی 17 اگست 2018 بروز جم

بد ترین دھاندلی کے نتیجے میں عمران خان یہاں پہنچے ہیں، شہبازشریف

August 17, 2018 - 20:05
Posted in:

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ کی بد ترین دھاندلی کے نتیجے میں عمران خان یہاں تک پہنچے ، 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع انتخابات تھے۔قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں پورے پاکستان سے پولنگ ایجنٹس کو نکال کر گنتی کی گئی ، یہ کیسا الیکشن تھا رات 11 بجکر47منٹ پر آر ٹی ایس بند کر دیا گیا،پورے ملک میں دھاندلی زدہ الیکشن کا شورہےجبکہ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری ادا کرنے میںمکمل ناکام ہواہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیشن کے ذریعے انتخابی دھاندلی میں ملوث افراد کا پتا

آج کی بڑی جماعتوں کے تماشوں سے قوم مایوس ہوئی ہے ، بلاول

August 17, 2018 - 20:05
Posted in:

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایوان میں موجود دوبڑی جماعتوں نے آج جوحرکت کی عوام ایسے تماشے کو پسند نہیں کرتی ، انہوں نے جو تماشا کیا اس سے قوم مایوس ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، اس کا رکن بننے پر خوشی ہے، احتجاج کسی بھی جماعت کا حق ہوتا ہے جبکہ آج سرکاری بنچوں سے بھی احتجاج ہوا ہے۔اس موقع پر انہوں نے مستونگ حملے کے شہدا ، شہید ہارون بلور ، شہید سراج رئیسانی ، اورشہید اکرام اللہ گنڈاپور کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل اوربعد میں دھاندلی کی گئی، ملک بھرمیں پولنگ اسٹیشنز سے پول

قوم نے مینڈیٹ دے دیا،عمران منتخب وزیراعظم ہیں ،شاہ محمود

August 17, 2018 - 20:05
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انتخابات ہوگئے قوم نے مینڈیٹ دے دیا،عمران خان پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں۔قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن نے عمران خان کوتقریرکرنے نہیں دی جبکہ ہمیں جمہوری عمل کی پاسداری کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کودرخواست کی کہ احتجاج آپ کا حق ہے،ن لیگ کااحتجاج ریکارڈہوگیااب آپ اپنےلوگوں کوکہیں کہ تشریف رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوچ میںپورے ایوان کو ساتھ لے کر چلنا اور فیڈریشن کومضبوط کرنا شامل ہےجبکہ وہ بطوروزیراعظم اپنےآپ کواحتساب کے لیے پیش کرنا چا

پنتالیس دن بعد اشیا خورونوش کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی، شہر یار گل

August 17, 2018 - 20:04
Posted in:

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر میرپور خاص شہر یار گل میمن کی زیر صدارت اشیا خورونوش کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ اشیا خورونوش کا معیار اور مقررہ قیمت روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے، ناجائز منافع خوروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی روایت ڈالنا چاہتے ہیں کہ ہر 45 دن بعد اجلاس منعقد کرکے اشیا خورونوش کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی، اس کے علاوہ ذخیرہ اندازی، ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کیخلاف بھی قانو

حیدر آباد، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے کی جشن آزادی کی تقریب

August 17, 2018 - 20:03
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) انسپکٹر جنرل نیشنل ہا ئی ویز اینڈ موٹر وے پولیس عامر ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر موٹر وے پولیس سیکٹر تھری کی جانب سے بھی وطن عزیز کا یوم جشن آزادی ملی جو ش و جذ بہ کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے 14 اگست کی صبح سیکٹر آفس جامشورو پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پرایس ایس پی سیکٹر تھری کرم اللہ سومرو نے پرچم کشائی کی اور ملک کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعد ازاں ڈی آئی جی موٹر وے پولیس این فائیو ساؤتھ محمد سلیم نے بھی جشن آزادی کے حوالے سے ٹول پلازہ کراچی اور جامشورو ایم نائن پر سیکٹر تھری کے افسران کے ہمراہ موٹر وے پولیس کی جانب سے مساف

جیکب آباد، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج اور دھرنا

August 17, 2018 - 20:02
Posted in:

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کے سینئر رہنما راز خان پٹھان کی قیادت میں پٹھان ہاؤس سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ریلی نکالی گئی اور پریس کلب پر دھرنا دیا گیا۔ راز خان نے کہا کہ اقوام متحدہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا نوٹس فوری نوٹس لے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

حیدر آباد، چب 56 ضلع سانگھڑ کے رہائشی زمیندار کا پریس کلب پر احتجاج

August 17, 2018 - 20:01
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) چک نمبر 56 ضلع سانگھڑ کے رہائشی عبدالغفور نے مقامی زمیندار خالد جٹ کے خلاف حیدرآبادپریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ زمین دار نے اس کی زمین کا پانی اپریل2017ء سے بند کیا ہوا ہے اور حملہ کرکے گھر پر موجود بچوں کو زخمی کردیا انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے اور زمین دار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے استعفیٰ دے دیا

August 17, 2018 - 19:05
Posted in:

مسلم لیگ ن کے رہنما اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔پشاور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی، میں اے آر ڈی کا سیکرٹری جنرل تھا اور اے آر ڈی نے جمہوری نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا،میں نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر دی اور استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سنجیدہ حالات میں عہدہ سنبھالا، ملٹری آپریشنز کا سلسلہ 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے،آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوا، بے گھر افراد کی واپسی اور بحالی سب سے بڑا چیلنج تھا تاہ

اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات اداکردی گئیں

August 17, 2018 - 19:05
Posted in:

بھارت کے سابق وزیراعظم واجپائی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکردی گئیں۔ اس موقع پربھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، صدر رام ناتھ کووند، بی جے پی صدر امیت شاہ ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی موجود تھے۔ تینوں فوجی سربراہان کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی ڈیڈ باڈی آئی ٹی او ، دہلی گیٹ شانتی ون چوک ہوتے ہوئےقومی یادگار پرلےجائی گئی۔اس موقع پر ہزاروںکی تعداد میں ان کے مداح موجود تھے ۔سابق وزیر اعظم طویل علالت کے بعد جمعرات کو آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں 93 سال کی عمر میںچل بسے تھے۔انہوں نے بحران کے کئی مواقع پر ملک کو قیادت بخشی ا

محمودخان نےکے پی کے نئےوزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

August 17, 2018 - 19:05
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما محمودخان نےخیبرپختونخواکےنئےوزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ،گورنراقبال ظفرجھگڑانےان سے حلف لیاہے۔حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کےسبزہ زارمیں منعقد ہوئی جس میں تحریک انصاف کےرہنمائوں،اراکین اسمبلی،چیف سیکریٹری،انسپکٹرجنرل آف پولیس ،اعلی حکام اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حلف لینے کے بعد گورنر نےنومنتخب وزیراعلی کومبارکباددی جس کے بعد وزیراعلی تقریب میں آئے مہمانوں سےباری باری مل کرنئےمنصب کی مبارکباد وصول کرتےرہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

سندھ کے سرکاری کالجوں میں داخلے شروع

August 17, 2018 - 19:05
Posted in:

سندھ بھرکے سرکاری کالجوں میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ، طلبہ داخلہ فارم محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سرکاری کالجوں میں داخلہ فارم جمع ہونا شروع ہوگئے ، داخلے آن لائن سسٹم کے تحت ہو رہے ہیں جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5ستمبر ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے مزید بتایا کہ تمام طلبا ء ویب سائٹ پر فارم آن لائن جمع کروائیں اور اگر انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے تو طلبا ءقریبی کالج میں فارم جمع کروائیںاور تمام کالجوں کو کلیم سینٹر کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔ دوسری جانب طلبا کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ میں خرابی آگئی ہے، ویب

اللہ کے سامنے وعدہ کرتا ہوں کہ سخت احتساب کروں گا، عمران خان

August 17, 2018 - 19:05
Posted in:

نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ اللہ کے سامنے وعدہ کرتے ہیں کہ ملک کوبرےحال تک پہنچانے والوں کا سخت احتساب کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کسی ڈاکو کواین آر او نہیں ملے گا۔ بائیس سال کی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں کسی ڈکٹیٹر کی گود میں نہیں  پلا ۔ نہ میرا والد سیاست میں تھا نہ ہی مجھے سیاست کا تجربہ تھا۔ میں ایک ایک آدمی کو کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔ میں بائیس سال کی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قاعد اعظم محمد علی جناح میرے رہنما تھے۔ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ جو لوگ ملک سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک لے گئے تھے وہ واپس لاؤں گا۔پچھلے سالوں میں جو

انٹرنیشنل کرکٹرزکی جانب سے عمران خان کو مبارکباد

August 17, 2018 - 19:05
Posted in:

25جولائی کو ہونیوالے پاکستان کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی سوشل میڈیا پر جشن کا سا سماں دکھائی دیا۔ دنیا بھر سے معروف انٹرنیشنل کرکٹرزکی جانب سے عمران خان کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ بھی اب تک جاری ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر نے اپنے پیغام میں عمران خان کو مبارک باد دی اور کہا کہ عمران خان دنیا بھر کے کرکٹرز کے لئے قابل فخر ہیںاور انہیں امید ہے کہ عمران خان اپنے لوگوں کی خدمت کریں گے۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی اور چیئرمین عمران خان ملک کے متوقع وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direct

Pages