Monthly archive

حیدر آباد، پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم، صارفین پریشان

August 16, 2018 - 22:17
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدر آباد میں پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم، صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا،دفاتر میں کام متاثر بدھ کی دوپہر سے حیدرآباد اور گرد ونواح میں انٹر نیٹ ٹیلی فون، فیکس سمیت پی ٹی سی ایل کا تمام مواصلاتی نظام بند ہوگیا، جو کہ رات گئے تک متاثر رہا، اس دوران لاکھوں صارفین کے کام کا حرج ہوا۔ اخبارات، میڈیا کے دفاتر میں کام معطل ہوگیا۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے بھی پی ٹی سی ایل کا مواصلاتی نظام بری طرح بیٹھ گیا تھا۔ علاوہ ازیں گزشتہ آٹھ برس سے پی ٹی سی ایل پنشنرز پی ٹی ای ٹی اور پی ٹی سی ایل کی معاشی دہشت گردی کا شکار ہیں، اور قانونی جدوجہد کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پ

عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ پھر ٹوٹ گیا 

August 16, 2018 - 22:16
Posted in:

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی کیس سننے سے معذرت کر لی ہے،جس کی وجہ سے یہ بینچ ٹوٹ گیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے معذرت کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تعلق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے رہا ہے اس وجہ سے افتخارچودھری کی پارٹی کے رکن کی طرف سے دائردرخواست نہیں سن سکتا۔بینچ ٹوٹنے کے بعد نیا بینچ بنانے کے لیے معاملہ واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے، سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے 2 رکنی

سردار بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب

August 16, 2018 - 22:05
Posted in:

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوارسردار بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بن گئے ہیں۔انہوں نےڈپٹی اسپیکر کے لیے کی گئی پولنگ میں 36 ووٹ حاصل کیے ۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے لیے پولنگ ہوئی جس میں مجموعی طور پر 58ووٹ ڈالے گئےتھے۔اٹھاون ووٹس میں سے 36ووٹ سردار بابر موسیٰ خیل کے حصے میں آئے اور وہ ڈپٹی اسپیکر بنے ، ان کے مد مقابل امیدوار احمد نواز کو 21 ووٹ ملے تاہم ایک ووٹ مسترد کیا گیا ۔یاد رہے کہ سردار بابر موسی خیل بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار تھے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:n

عید الاضحی کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

August 16, 2018 - 22:05
Posted in:

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 21 سے 24 اگست کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی ہے،اعلان کردہ چھٹیوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اورعید الاضحی کی چھٹیاں 21 سے 23 اگست کی ہی ہیں ۔اپنے وضاحتی بیان میں وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ عید پر سرکاری چھٹیاں بھی 21 سے 23 اگست تک ہیں۔یاد رہے کہ میڈیا پر کچھ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ عید کی چھٹیاں میں ایک روز کا اضافہ کردیا گیا اور اب چھٹیاں 21 سے 24 اگست تک ہوں گی۔وزارت داخلہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئےوضاحت جاری کردی جبکہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز عید کی چ

افغانستان میں ہونیوالے واقعات پر پاکستان مدد کرے، افتخار حسین

August 16, 2018 - 22:05
Posted in:

عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ہونے والے واقعات کی تحقیقات میں مدد کرے۔پشاور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کابل اور غزنی کے واقعات سے خود پاکستان کا امیج بھی داوپر لگ چکا ہے جبکہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصاویر پر قومی میڈیا کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں کی لاشیں پاکستان میں کون لاکر دفنا رہا ہے،حکومت قوم کو اعتماد میں لےکر اپنی پوزیشن واضح کرکے پاک افغان تعلقات کو بچائے۔اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کی لہر میں معصوم طلبا وطالبات کو نشانہ بنانا قابل

پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل، 68 ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

August 16, 2018 - 22:05
Posted in:

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل ہو گیا ، آپریشن کے ذریعے 68 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچادیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب کے لیے 225 پروازیں چلائی گئیں اور ان پروازوں کی بروقت آمدورفت کا تناسب 95 فیصد رہا۔ترجمان نےمزیدبتایا کہ 40 ہزار عازمین حج کو شیڈول پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کیا گیا جبکہ 28 ہزار سے زائد عازمین حج کو خصوصی حج پروازوں پر سعودی عرب بھیجا گیاتھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے 50 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 148 عازمین حج کو جبکہ کراچی سے 71 پروازوں کے ذریعے 21 ہزار 400 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا گیاتھاتاہم لاہور سے 43 پروازوں کے

کوئین آف سول، اریتھا فرینکلن انتقال کر گئیں

August 16, 2018 - 22:05
Posted in:

امریکی دنیائے موسیقی میں کوئین آف سول کہلانے والی گلوکارہ اریتھا فرینکلن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔امریکی گلوکارہ کئی سالوں سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھیں، اریتھا فرینکلن نے18 گریمی ایوارڈز اور25گولڈ ریکارڈز حاصل کیےہیں۔ اریتھا روک اینڈ رول ہال آف فیم کی پہلی خاتون تھیں، 2010 میں رولنگ اسٹون میگزین نے انہیں روک ایرا کی نمبر ون گلوکارہ کا اعزاز دیا تھا۔ان کے مقبول گانوں میں ریسپیکٹ، بے بی آئی لو یو اور چین آف فولزشامل ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

وزارت عظمیٰ کے امیدوارپر پی پی و ن لیگ اتحاد میں دراڑ

August 16, 2018 - 22:05
Posted in:

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کے لیے شہباز شریف کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس زرداری اور بلاول کی زیرصدارت میں ہوا جس میں وزیراعظم کے امیدوار کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعظم کے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی وزیراعظم کے نام پر اختلافات کے باعث سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تبدیل کرتے ہوئے اپنی جماعت کا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے ن لیگ نے م

تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار مشعل راہ ہے، قیصرہ اسماعیل

August 16, 2018 - 21:05
Posted in:

سرگودھا(اے پی پی )ممبر کمیشن برائے حقوقِ خواتین محترمہ قیصرہ اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریکِ پاکستان میں خواتین کا کردار آج کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہے ۔ خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب کی ہیلپ لائن 1043پر کال کر سکتی ہیں ۔ ان خیالات کاا ظہار میڈم قیصرہ اسماعیل نے جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کمیشن برائے حقوق خواتین کا مقصد صنفی برابری کے ذریعے ایک ترقی یافتہ پاکستان کاحصول ہے ۔ تقریب سے ڈویژنل کوارڈی نیٹر کمیشن برائے خواتین تلاوت حسین اعوان نے کہاکہ خواتین نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ۔ اب ملک کی ترقی کیلئے بھی خواتین کو اسی جذبہ سے کردار ادا کر

پاکستان کی کم عمرترین رکن اسمبلی کون ہے؟

August 16, 2018 - 21:05
Posted in:

عام انتخابات میں جہاں بڑے بڑے برج الٹ گئے وہیں انتخابات میں بہت بڑی تعداد میں نئے چہرے بھی ابھر کر سامنے آئےہیں۔ان نئے ناموں میں ایک مسلم لیگ ن کی نو منتخب ایم پی اے ’ثانیہ عاشق‘ بھی شامل ہیں۔ن لیگ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ’ثانیہ عاشق‘ پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد ملک کی تاریخ کی کم عمرترین ایم پی اے بن گئی ہیں۔پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد ثانیہ عاشق نےعزم کیا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایوان میں آواز اٹھاتی رہیں گی۔ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام منصوبوں کو وسیع پیمانے پرعوامی دلچسپی کے لیے بڑھانے اور فروغ دینے کی کوشش کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان من

اپوزیشن صرف پی ٹی آئی کےخوف کی وجہ سے اکٹھی ہوئی، شاہ محمود

August 16, 2018 - 21:05
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو صرف تحریک انصاف کا خوف ہے جس کی وجہ سے اکٹھی ہورہی ہے۔ لاہورمیں پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی اور چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں ق لیگ کے وفد نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کا معرکہ سر کرلیا ہے، پنجاب میں بھی کرلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور حریف جماعتوں کو واضح اکثریت حاصل ہوچکی، صوبے کے وزیر اعلی ٰ کے لیے امیدوار کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔ دوسری جا

آذان سمیع خان انڈسٹری میں پہچان بنانے کے لئے کوشاں

August 16, 2018 - 21:05
Posted in:

زیبا بختیار اور عدنان سمیع خان کے بیٹے آذان فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے کی کوششوں میں ہیںاور امکان ہے کہ وہ جلد ایسا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ گزشتہ روز ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں یہ نئے اور جاذب نظر انداز میں نظرآئے۔ان کی حالیہ وائرل تصویر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آذان بہت جلد انڈسٹری کے اُفق پر روشن ستارے کے طور پر نمودار ہونے کو تیار ہیں۔ یہ تصویر، ان کے میگزین فوٹو شوٹ میں سے ہے جسےلندن میں شوٹ کیا گیا ہے۔ اس فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ آذان شائقین اور انڈسٹری کی توقعات پر پورے اتر پائیں گے یا نہیں۔بشکریہ جنگbody {

مقصود احمد کی سابق امیر ضلع مظفر گڑھ مولانا محمد افضل بدرکے انتقال پر تعزیت

August 16, 2018 - 21:04
Posted in:

لاہور (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے سابق امیر ضلع مظفر گڑھ مولانامحمد افضل بدرکے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔مولانامحمد افضل بدرجماعت اسلامی پنجاب کے سابق نائب امیر اور دیگر اہم جماعتی ذمے داریوں پر فائز رہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی دین اسلام کے لیے خدمات کو قبول فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔ دریں اثنا میاں مقصود احمد نے گزشتہ روزمظفر گڑھ میں مولانامحمد افضل بدرکی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد ازاں ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

جیکب آباد، جماعت اسلامی کی عنایت اللہ کی بھانجی کے انتقال پر تعزیت

August 16, 2018 - 21:04
Posted in:

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی جیکب آباد شہر کے دیرینہ رکن عنایت اللہ ٹالانی کی جوان سالہ بھانجی کی سول اسپتال جیکب آباد میں عدم سہولیات کی بنا پر پرائیویٹ طرح دوران زچگی شہادت پر جماعت اسلامی کے وفد جس میں سابق امیر جماعت اسلامی انجینئر اعجاز، محمد حنیف کھوسہ، غلام حیدر پیرزادہ نائیبین جماعت اسلامی جیکب آباد شہر، حاجی غوث بخش لاشاری رکن شوریٰ، ہدایت اللہ رند سابق قیم، سعید احمد سومرو اور محمد عمر سھاگ شامل تھے، ان کے گھر گاؤں حاصل خان ٹالانی میں جاکر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ علاوہ ازیں شاہدہ اعجاز ڈپٹی جنرل سیک

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پروسپیکٹس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس

August 16, 2018 - 21:03
Posted in:

سکھر( نمائندہ جسارتٌ)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پروسپیکٹس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس پرووائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیکلٹیوں کے ڈین، ڈائریکٹر ایڈمیشن، کیمپسز کے ڈائریکٹرزودیگر نے شرکت کی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا پولیس نفری کے ہمراہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

August 16, 2018 - 21:02
Posted in:

ایبٹ آباد (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران معتدد ریڑھیاں قبضے میں لے لی ہیں۔ عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق کے ہمراہ بازار میں تجاوزات کرنے والوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے بازار بھر سے معتدد ریڑھیاں سامان سے بھری ہوئی اٹھا کر ٹی ایم اے میں بند کر دی ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}

کلاس فور ملازمین کی پروموشن کیلیے ہونے والا ٹیسٹ ملتوی ، ٹیسٹ و انٹرویوکل ہو گا

August 16, 2018 - 21:01
Posted in:

ہری پور(اے پی پی) کلاس فور ملازمین کی پروموشن کے لیے ہونے والا ٹیسٹ ملتوی ہو گیا، ٹیسٹ و انٹرویوکل ہفتہ کو ہو گا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ضلع ہری پور کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کلاس فور ملازمین کی پروموشن کے لیے منعقد ہونے والا ٹیسٹ ملتوی ہو گیا ہے جو اب 18 اگست 2018ء بروز ہفتہ دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ضلع ہری پور میں ہو گا۔ ضلع بھرکے گورنمنٹ گرلز اسکولوں اور دفاتر سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام درجہ چہارم ملازمین جو 6 دسمبر 2009ء یا اس سے پہلے بھرتی ہوئے ہیں وہ جونیئر کلرک کی پوسٹ کے لیے 18 اگست 2018ء بروز ہفتہ کو ٹیسٹ میں شرکت کریں۔

سیدنا ابراہیم ؑ کی قربانیاں

August 16, 2018 - 20:34
Posted in:

مولانا سید جلال الدین عمری
عید الاضحی سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی یاد تازہ کرتی ہے۔ سیدنا ابراہیم ؑ کی زندگی کے بہت سے پہلو ہیں اور ہر پہلو میں ہمارے لیے عبرت اور نصیحت ہے۔ آپ کی زندگی کا ایک نمایاں پہلو قربانی ہے۔ اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے، اس کے دین کی دعوت و تبلیغ اور اس کے فروغ کے لیے جس بڑی سے بڑی قربانی کا تصور کیا جا سکتا ہے ، سیدنا ابراہیم نے وہ قربانی پیش کی۔

شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کی منظوری

August 16, 2018 - 20:05
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔عمران خان کی جانب سے منظوری دئیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اور وفاقی حکومت ہی صوبوں میں گورنر کی تقرری کی مجاز ہوتی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل اور گورنر پنجاب کے لیے چوہدری محمد سرور کو نامزد کیا گیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

یورپ و برطانیہ کے درمیان بریگزیٹ پر مذاکرات آج

August 16, 2018 - 20:05
Posted in:

یورپ اور برطانیہ کے درمیان بریگزیٹ پر 2 روزہ مذاکرات آج برسلز میں ہو رہے ہیں ۔ مذاکرات میں آج آئرش بارڈر پر بات ہورہی ہے جبکہ کل دونوں فریقین کے درمیان مستقبل میں برطانیہ کے یورپ کے ساتھ کسٹم اور تجارتی تعلقات زیر بحث آئیں گے ۔ گزشتہ رات یورپین ممبر ملک لیٹویا کے وزیر خارجہ کا بیان سامنے آیا ہےجس میں انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ڈیل اور نو ڈیل بریگزیٹ کے چانسز 50-50 فیصد ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

ڈیرن بیری کے فیلڈنگ کوچ نہ بننے پر مکی آرتھر مایوس

August 16, 2018 - 20:05
Posted in:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے فیلڈنگ کوچ کے لیے ڈیرن بیری کے تقررنہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو میں مکی آرتھر نے ڈیرن بیری کو مس کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ فیلڈنگ کوچ کے لیے کئی لوگوں کی طرف دیکھ رہے ہیں تاہم انہیں ڈیرن بیری کی تقرری نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔اس سے قبل اسٹیو رکسن کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کی اور اشتہار دے دیاتھا۔ ہیڈ کوچ نے نئے قومی فیلڈنگ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے ڈیرن بیری کا نام تجویز کیاجس کے بعد کئی ہفتے تک بورڈ اور بیری کے درمیان بات چیت چلتی رہی تھی۔ معاہدے کو حتمی شکل دین

وزارت عظمی کے امیدوارپر ن لیگ کےتحفظات سے آگاہ ہیں، خورشید شاہ

August 16, 2018 - 20:05
Posted in:

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔یہ بات خورشید شاہ نے اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور مزید کہا کہ ن لیگ نے امیدوار نہ بدلا تو پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

پی ٹی آئی کے منصور شیخ کا شوروم میں جھگڑا، فوٹیج سامنے آگئی

August 16, 2018 - 20:05
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما اور پی ایس 104 سے ایم پی اے کے امیدوارمنصور شیخ کے کار شوروم میں جھگڑے کے معاملے کی مکمل فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی جس میں شوروم ملازمین کو منصور شیخ پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جھگڑے کے بعد کی ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شوروم انتظامیہ نے منصور شیخ پر گارڈز کے ہمراہ شوروم میں ہنگامہ آرائی کا الزام لگایا تھااورہنگامہ آرائی کے بعد شوروم کی حالت دکھائی گئی لیکن جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اصل حقیقت سامنے لے آئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ رہنما تحریک انصاف منصور شیخ پر تشدد ان کی بیٹی کے سامنے کیا گیاجس میں بیٹی کو منصور شیخ کو

انورمجید گرفتار،نگراں وزیرداخلہ کا ڈی جی ایف آئی اے سےرابطہ

August 16, 2018 - 19:05
Posted in:

نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے انورمجید کی گرفتاری پرڈی جی ایف آئی اے سےرابطہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیرداخلہ نے موقف دیا کہ انور مجید کی گرفتاری غیرقانونی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اعظم خان کے موقف پر ڈی جی ایف آئی اے نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ انورمجید کی گرفتاری قواعد وضوابط کےمطابق ہے۔ڈی جی ایف آئی اےنےانورمجید کی گرفتاری پرسیکرٹری داخلہ کواعتمادمیں لیا،سیکرٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیرداخلہ کواعتراض نہیں کرناچاہیےتھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

عید پرسیکورٹی یقینی بنانے کیلئے رینجرزکا اعلیٰ سطح کا اجلاس

August 16, 2018 - 19:05
Posted in:

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت رینجرزہیڈ کواٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پرسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیاہے۔ترجمان رینجرز نےمزید بتایا کہ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال بالخصوص عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیاجس میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مویشی منڈیوں ، کمرشل ایریازاور تفریحی مقامات کی سیکورٹی کے لیے خصوصی طور پر اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی یا

پیپلزپارٹی نے موقف بدلا ،وہی جواب دے سکتے ہیں،رانا ثناء

August 16, 2018 - 19:05
Posted in:

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے موقف بدلاہے اس کا جواب وہ دے سکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو ہماری مشاورت سے نامزد تونہیں کیا،کسی جماعت کو حق دیتے ہیں تویہ نہیں کہتے فلاں کونامزد کریں فلاں کونہیں،امیدوارکو نامزد کرنا جماعت کی اپنی صوابدید تھی۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہاکہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی نامزدگی مسلم لیگ ن کی صوابدید تھی،اعتراض یہ نظر آتا ہے کہ زرداری صاحب کی کچھ مجبوریاں ہیں تاہم اگرزرداری صاحب کوئی رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں توہمیں اعتراض نہیں ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:n

Pages